ھفتہ, 11 جنوری 2025

ایمز ٹی وی(تجارت) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز اینڈ اونرز ایسوسی ایشنز کی جانب سے گاڑیوں کے فریٹ میں ممکنہ60 فیصد تک اضافے سے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے تاہم اوگرا نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مطالبات کی منظوری کے حوالے سے مثبت رویے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن، آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل (او سی اے سی) اور اوگرا حکام کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر فریٹ میں اضافے کے حوالے سے مذکرات ہوئے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے فریٹ میں اضافے کے لیے تجاویز دیں۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور انتہائی مفید رہا اور اوگرا نے آئل ٹینکرز کی تجاویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، اوگرا حکام نے ایسوسی ایشن کی تجاویز پر غور کے لیے 1ہفتے کا وقت مانگ لیا۔یاد رہے کہ آصف علی زرداری کے دورصدارت میں اوگرا نے سرکاری طور پر 2011 میں آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اضافہ 42 فیصد کے قریب تھا جس کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑا۔ دوسری جانب آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بابر اسماعیل نے بتایا کہ گزشتہ 5 سال سے اوگرا نے آئل ٹینکرز کے فریٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے آئل ٹینکرز مالکان مالی مشکلا ت کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ 2004 میں ایسوسی ایشن کے مطالبے پر اوگرا نے فریٹ مارجن کے حوالے سے جو فیصلہ کیا تھا وہ صرف 24 ہزار لیٹر فراہم کرنے والی گاڑیوں کے لیے مقرر کیا گیا تھاتاہم اب 40ہزار لیٹر پٹرولیم مصنوعات ترسیل کرنے والی گاڑیاں ہیں۔ 2004 کے فارمولے میں ڈیزل، لیوب آئل، ٹائرز، گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات، انجن کی اوورہالنگ، ٹینکروں کی مرمت، ٹال ٹیکس، گاڑیوں کے ٹوکن و دیگر اخراجات شامل کیے گئے تھے، ان تمام اخراجات کو شامل کرکے اوگرا کے موجودہ فریٹ مارجن پر عمل درآمد کرنا ممکن ہے۔ بابر اسماعیل نے بتایاکہ اوگرا حکام کے ساتھ فریٹ مارجن کے حوالے سے مذاکرات مثبت رہے، حکام نے مشاورت کیلیے 1ہفتے کا وقت مانگا ہے، مذاکرات کے آئندہ دور میں حتمی فیصلے تک پہنچ جائیں گے۔ علاوہ ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ بڑے اضافے کے سوال پر بابر اسماعیل نے کہاکہ حکومت قیمتوں میں بڑے اضافے سے بچنے کیلیے ٹیکسوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کے شوہر اور مریم نواز کے داماد راحیل منیر بھی سیاست میں کود پڑے، رحیم یار خان میں راحیل منیر کے نام کے بینر لگ گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم نواز کے داماد راحیل منیر کے رحیم یار خان میں بینرز لگ گئے ہیں، راحیل منیر کی شادی نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز و کیپٹن صفدر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، اس شادی کی تقریبات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے تھے۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان سے گزشتہ روزٹیسٹ بیٹسمین یونس خان نے لاہور میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان نے یونس خان سے کہا ہے کہ وہ جب تک چاہیں اپنی کرکٹ کو جاری رکھیں۔ تاہم یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دس ہزار بناکر ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں اور اپنی قسمت کو کوچنگ کی جانب آزمائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی سیریز کے دوران یونس خان اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوچ الٹنے سے 7مسافر جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ۔کوچ کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شمال مغربی ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق ہو گئے ۔
مسافر کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کو شدید چوٹیں آئیں ہیں تاہم تمام زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور کوچ کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرادی۔ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار و اداکارائیں امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں اور کئی سینئر اداکار بھی دونوں اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کو خوش قسمتی قرار دیتے ہیں لیکن اب اداکارہ عالیہ بھٹ کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کے مدمقابل فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی جس کے لیے انہوں نے حامی بھی بھرلی تھی لیکن اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اداکارہ نے اپنے کردار کو معمولی کہہ کر ٹھکرادیا۔ دوسری جانب عالیہ کے انکار کے بعد فلم میں کردار کے لیے مختلف اداکاراؤں کے نام سامنے آئے ہیں جب کہ عامر خان نے فلم کے لیے قریبی دوست سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا نام تجویز کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان ‘‘ میں امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے اور فلم کی ہدایتکاری کے فرائض وجے کرشنا اچاریہ سر انجام دیں گے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی واپسی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج شیراز کیانی کی عدالت میں ہوئی تاہم چار ماہ بعد ہونے والی سماعت پر بھی ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزمہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وکیل سے پوچھا کہ ملزمہ کہاں ہیں، وہ تو کہتی تھیں کہ مقدمے کا سامنا کروں گی اور عدالت میں بھی پیش ہوں گی۔
ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل گرل وطن سے باہر ہیں۔ اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ماڈل کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائے اور ان کی وطن واپسی کے شیڈول کا تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا جائے۔

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل ساز چینی کمپنی ”ہواوے “نے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی بغیر اجازت استعمال کرنے کے حوالے سے’ سام سنگ“ کیخلاف عدالتی جنگ جیت لی ۔ میڈیا زرائع کے مطابق ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ہواوے نے جنویی کوریا کی فرم ”سا م سنگ “کیخلا ف پیٹنٹ کا مقدمہ جیت لیا ۔چینی علاقے کوان زو میں عدالت نے سام سنگ کوحریف کمپنی ہواوے کواسمارٹ فونز ٹیکنالوجی بغیر اجازت استعمال کرنے پر 1کروڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی سنایا ۔ دونوں کمپنیاں ایک دوسرے پر دیگر عدالتوں میں بھی مقدمات دائر کر چکی ہیں جو ابھی زیرسماعت ہیں تاہم ہواوے کی جیت کی خوشی اس وقت پھیکی پڑ گئی جب برطانیہ میں اس کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی کی خبر سامنے آئی۔ چینی کمپنی ہواوے نے گذشتہ سال مئی میں اپنی حریف کمپنی سام سنگ پر اپنے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا تھا۔ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اس وقت کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کی اپنی حریف کمپنی کو کیلیفورنیا اور شن زن کی 2 عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ہواوے نے الزام عائد کیا تھا کہ سام سنگ اپنے فونز اور ٹیبلیٹس کے تقریباً 20 ماڈلوں میں اس کی ٹیکنالوجی کا بغیر اجازت استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب سام سنگ نے گذشتہ جولائی میں ہواوے پر بھی مبینہ پیٹنٹ چوری کے چھ مقدمات کیے تھے تاہم ایپل اور سام سنگ کی 2011ءکی جنگ کے بعد سے اس طرح کے واقعے میں کمی آئی تھی کیونکہ دونوں کمپنیوں کو اپنے کام کے خفیہ طریقوں کو ظاہر کرنا پڑا تھا۔

ایمز ٹی وی(تجارت) ایشائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑھتا ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زرمبادلہ کے ذخائر کے لئے خطرناک ہے۔ حکومت پاکستان رواں مالی سال کا اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گی۔رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی میں5 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوگا۔ ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 4ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں پہلے ہی ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کمی ہو چکی ہے، ساڑھے پانچ فیصد کے ہدف کے برعکس جی ڈی پی5اعشاریہ 2 فیصد رہے گا، بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے حکومتی آمدنی بڑھانے کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت ہےنان ٹیکس آمدنی میں کمی حکومت کیلئے ایک اضافی چیلنج ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں سیکورٹی، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ۔سی پیک اقتصادی ترقی کیلئے ایک اہم موقع ہے اور آنے والے سالوں میں سی پیک کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ بین الاقوامی ادارہ صحت نے اس سال کا موضوع ’ڈپریشن‘ رکھا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو صحت کے اصولوں سے آگاہ کرنا ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق ہرسال دنیا بھر میں تیس کروڑ افراد ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں،بروقت تشخیص کےبعد علاج با آسانی ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈپریشن ایک دماغی بیماری ہے ۔ 

اگر انسان ذہنی طورپر صحت مند نہ ہو تو اس کے اثرات پورے جسم پر مرتب ہوتے ہیں کیونکہ دماغ ہی انسان کے سارے جسمانی نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔ دماغی کمزوری یا بیماری کے سبب ہی بہت سے اعصابی، نفسیاتی اور جسمانی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ دنیامیں اموات کی دوسری بڑی وجہ خودکشی ہے جس کاسبب ڈپریشن ہی ہے ۔


صحت کا عالمی دن by aimstv_tv

ذہنی دباؤ کا شکار ہونے سے محفوظ رہنے اور مرض کو شدید ہونے سے بچاؤ کا احسن حل دل کا حال بیان کر دینے میں ہی ہے،خاموشی، اکیلا پن، بلا وجہ پریشان رہنا ہی ڈپریشن کی نشانیاں ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن اورذہنی تناؤ سے تنگ آکر ہر سال لاکھوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔جب کوئی بلاوجہ پریشان رہنے لگے یا کسی کام میں دھیان نہ رہ پائے توماہرنفسیات سے رابطہ ضروری ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہرسال چار میں سے ایک شخص کسی نہ کسی حد تک ذہنی طور پرتناؤ کا شکار ہو رہا ہے۔ صحت کے عالمی دن کے حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈپریشن میں اضافے کا سبب بدامنی، بے روزگاری اور مہنگائی بھی ہوسکتے ہیں۔ ڈپریشن سے نجات کے لیے ان مسائل کا حل ناگزیر ہے۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین شہریار خان نے سرفراز احمد کے مستقبل کا کپتان بننے کا عندیہ دے دیا ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان سرفراز احمد ہی مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ شاہد خان آفریدی کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کے کپتان بنے ،اب تک کھیلی جانے والی تینوں ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کیں ۔ اظہر علی ون ڈے کے کپتانی سے دستبراد ہو ئے تو ون ڈے کی کپتانی کا تاج بھی وکٹ کیپر کے ہی سر سجا اور اب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے تو ایسے میں سرفراز احمد کو ٹیسٹ ہی کی کپتانی سونپی جائے گی ۔ غیر رسمی گفتگو میں شہریار خان نے کہا کہ حال ہی میں تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کا تجربہ کامیاب نہیں رہا، اس لیئے اب مختلف کپتان رکھنا کوئی اچھا فیصلہ نہیں ہو گا اس لیئے تینوں فارمیٹ کا اب ایک ہی کپتان ہو گا۔ مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کے حق میں ووٹ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کپتانی کا بٹوارا نہیں ہونا چاہیئے ایک ہی کپتان کو سپورٹ کرنا چاہئے۔