ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )معروف گلوکار اسد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑےآج 10 سال بیت گئے، اُن کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی محسوس ہوتی ہے۔
اسدامانت علی خان،موسیقی کی دنیا کے گوتم بُدھ اور استاد امانت علی خان کے سپوت نے25 ستمبر 1955 ء کو دنیا میں آنکھ کھولی اور بہت چھوٹی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا،اسد امانت علی اور اُن کے چچا حامد علی خان کی جوڑی کو خوب شہرت ملی۔
اسد نے گائیکی میں اپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھایا،غزلوں اور کلاسیکی راگوں کے ذریعے دنیابھر میں شہرت پائی،ملکہ ترنم نورجہاں نے اپنی صاحبزادی ظل ہما کو اُن کی شاگردی میں دیا،اسد نے اپنے منفرد انداز میں موسیقی کو نئی جہتیں دیں اور منفرد مقام بنایا۔
زندگی نے وفا نہ کی اور اسد 52 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئےلیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اگر فلمیں نہ چلتی تو ایک ریسٹورنٹ کھولتا اور کھانے تیار کرتا۔
ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں عورتوں کے برابر آنا چاہتا ہوں اور اگر فلمیں نہ چلتیں تو اپنے اس مقصد کیلئے ریسٹورنٹ کھولتا اور کھانے تیار کرتا کیونکہ مجھے کھانا پکانے کا بہت شوق ہے ۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں اس دن اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھوں گا جب اپنے دوستوں کو گھر بلا کر اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر کھلاﺅں گا کیونکہ یہ میری خواہش ہے ۔
اپنی کمپنی ”ریڈ چلی “ کے نام کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نام اس لیے رکھا تھا کہ فلمیں نہ چلتی تو اس نام سے ریسٹورنٹ تو چل ہی جاتا۔ ” کھانا پکانا ہمیشہ سے میرا شوق رہا ہے اوریہ کہا جاسکتا ہے کہ میں اس حوالے سے عورتوں کے برابر ہونا چاہتا ہوں اور انہیں بھی با اختیار بنانے کا خواہشمند ہوں“۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ)ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے امریکی صدر کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بار اداکار نے آفٹر اسکول پروگرامز سے 12 بلین ڈالر کی تخفیف کرنے کی تجویزپر تنقید کی ہے۔
کیلیفورنیا کے سابق گورنر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنانا چاہتے ہیں.
بچوں کے فنڈز پر 12 بلین کا ڈاکا ڈال کر آپ امریکا کو عظیم نہیں بناسکتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کے شورازنیگر انسٹیٹیوٹ میں نیشنل آفٹر اسکول سمٹ میں سیکڑوں پروگرام لیڈرز کے سامنے کیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ میں21ویں سینچری کمیونٹی لرننگ سینٹر گرانٹ پروگرام کے خاتمے کی تجویز پیش کی ہے۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے نئے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کو متعارف کرائے ایک ہفتہ ہی ہوا مگر جنوبی کورین نے اس کے زیادہ بہتر ورژن بھی پیش کردیئے ہیں۔

جی ہاں سام سنگ نے گلیکسی ایس ایٹ پلس کا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون پیش کیا ہے۔

مگر یہ صرف جنوبی کوریا اور چین (فی الحال ابھی) میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہوگی۔

اگرچہ سام سنگ نے کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں کیا مگر کمپنی کی کورین ویب سائٹ پر اپ گریڈ ماڈل کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فون کی قیمت 1020 ڈالرز ہوگی جس کے ساتھ ڈیکس ڈوک مفت دیا جائے گا جس سے صارفین اس ڈیوائس کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ گلیکسی ایس ایٹ 750 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گلیکسی ایس ایٹ پلس کا اسٹینڈرڈ ماڈل 850 ڈالرز (89 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے تاہم پاکستان میں قیمت کا تعین یہاں آنے کے بعد ہی ہوگا۔

یہ پہلی دفعہ نہیں کہ کسی کمپنی نے اسمارٹ فون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں تبدیل کرنے کا تجربہ کیا ہے۔

اس سے قبل موٹرولا، ایچ پی اور مائیکرو سافٹ ایسا کرچکے ہیں تاہم ان کے فونز صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے مگر سام سنگ کی مقبولیت کو دیکھتے اس بار کامیابی کا پورا امکان ہے۔

تو کیا آپ ایک لاکھ روپے سے زائد قیمت کا یہ فون لینا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو اس کے لیے ابھی پاکستان میں انتظار کرنا پڑے گا (وہ بھی پتا نہیں آئے گا یا نہیں) تاہم چین اور جنوبی کوریا جاکر اسے خریدا جاسکے گا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)شمالی علاقوں میں بارشوں اور شدید برفباری کے باعث سینکڑوں افراد گلگت میں پھنس گئے۔ پھنسنے والے افراد میں طالبات سمیت نجی میڈیکل کالج کے 41طلبہ شامل ہیں۔ پھنسے افراد سے مواصلاتی رابطے کٹ گئے
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد گلگت تاچلاس راستہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث مکمل طورپربندہوگیا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سینکڑوں افرادپھنس گئے ہیں۔ جبکہ شمالی علاقہ جات کے ٹورپرگئے پشاورکے نجی میڈیکل کالج کے طلبہ بھی واپس نہ پہنچ سکے۔نجی میڈیکل کالج کا 41رکنی ٹور یکم اپریل کو گلگت گیاتھا۔پھنسنے والے طلبہ میں 17طالبات بھی شامل ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) 2009 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی 30 سال کی ماڈل کائن لوپیز جبل طارق کی نئی میئر بن گئی ہیں۔
کائن لوپیز نے گزشتہ دنوں میئر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ برطانوی شہری تھیں اور رہیں گی۔
جبل طارق پر اسپین کے قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
اسپین کے جنوب میں واقع جبل طارق 1713ءسے برطانیہ کا حصہ ہے۔
 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم كورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے بینچوں کا اعلان کردیا گیا جب کہ عدالتی روسٹرم میں پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے کوئی بینچ تشکیل نہیں دیا گیا۔
عدالت عظمیٰ كی طرف سے جاری كردہ روسٹر میں پاناما لیكس كیس كا محفوظ كردہ فیصلہ سنانے کے لیے بینچ ابھی تك تشكیل نہیں دیا گیا جب كہ پاناماكیس كی سماعت كرنے والے بینچ كے ایك ركن جج جسٹس گلزار احمد تشكیل كردہ بینچز میں سے كسی بینچ كا حصہ نہیں ہیں۔
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کے دوران اہم مقدمات كی سماعت کے لیے ایك لارجر بینچ سمیت پانچ بینچ تشكیل دیئے ہیں یہ بینچ اسلام آباد میں لاہور میٹرو اورنج ٹرین منصوبے اور حج كوٹہ كے حوالے سے مقدمات سمیت دیگر اہم مقدمات كی سماعت کریں گے۔
واضح رہے كہ جسٹس آصف سعید خان كھوسہ كی سربراہی میں عدالت عظمیٰ كے لارجر بینچ نے پاناما لیكس كیس كا فیصلہ 23 فروری كو محفوظ كیا تھا جب کہ مختلف ذرائع ابلاغ نے پاناما کیس کا فیصلہ اپریل کے وسط میں سنائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) معروف گلوکار اسد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑےآج 10 سال بیت گئے، اُن کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی محسوس ہوتی ہے۔
اسدامانت علی خان،موسیقی کی دنیا کے گوتم بُدھ اور استاد امانت علی خان کے سپوت نے25 ستمبر 1955 ء کو دنیا میں آنکھ کھولی اور بہت چھوٹی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا،اسد امانت علی اور اُن کے چچا حامد علی خان کی جوڑی کو خوب شہرت ملی۔
اسد نے گائیکی میں اپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھایا،غزلوں اور کلاسیکی راگوں کے ذریعے دنیابھر میں شہرت پائی،ملکہ ترنم نورجہاں نے اپنی صاحبزادی ظل ہما کو اُن کی شاگردی میں دیا،اسد نے اپنے منفرد انداز میں موسیقی کو نئی جہتیں دیں اور منفرد مقام بنایا۔
زندگی نے وفا نہ کی اور اسد 52 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئےلیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں قومی کرکٹر محمد عرفان کو 6 ماہ پابندی کی سزا دی جا چکی ہے اور ان پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے تاہم یہ سزا ملنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا بیان جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک بیان میں محمد عرفان نے کہا کہ ”میرے مداحوں کیلئے، کچھ لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھا۔ لیکن میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ میں نے کبھی بھی اسپاٹ یا میچ فکسنگ نہیں کی۔ میں صرف بکیوں کی پیشکش سے متعلق متعلقہ حکام کو وقت پر آگاہ کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث کوڈ 2.4.4 لاگو ہوا۔
اس کیلئے میں نے انتہائی سنجیدگی سے پوری قوم سے معافی مانگی۔ یہ بھی ثابت ہوا کہ میں نے کسی منفی ارادے کے تحت متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے میں دیر نہیں بلکہ اس کی ایک بڑی وجہ میرے والدین کی وفات تھی جو 4 ماہ کے قلیل عرصے میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور اس وجہ سے میں بالکل ٹوٹ چکا تھا۔ برائے مہربانی۔۔۔! یہ جان لیں کہ پاکستان میری پہچان ہے اور میں آج جو کچھ بھی ہوں اس وطن کی وجہ سے ہی ہو۔ میں دنیا میں کسی بھی چیز کی خاطر وطن کی عزت کا سودا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ سمجھنے کا شکریہ۔۔۔پاکستان زندہ باد۔۔۔“

 

 

ایمزٹی وی(مناواں)مناواں میں رات گئے سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے کے دوران مال روڈ دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مال روڈ دھماکے میں ملوث ملزمان کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ مناواں کے قریب دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے حملہ کر دیا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں مال روڈ دھماکے کا سہولت کار انوار الحق اس کا بھائی عبد اللہ، امام شاہ اور عرفان شاہ بھی شامل ہیں جبکہ 5 دہشت گردوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایک مکان سے 2 کلو بارودی مواد، 3 کلاشنکوفیں، 3 پستول اور 3 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔