ایمز ٹی وی (صحت) جسمانی وزن میں وقت کے ساتھ کمی بیشی ہونا ایک قدرتی عمل ہے، اور کچھ کلو تک کم ہونا معمول سمجھا جاسکتا ہے جس پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔
تاہم اگر آپ کے جسمانی وزن میں چھ ماہ سے بھی کم وقت میں 5 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہو تو یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہوتی ہے اور یہ وقت ہوتا ہے جب ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔
طبی ماہرین کے مطابق نمایاں حد تک وزن میں کمی بغیر کسی وجہ کے ممکن نہیں ہوتی، اگر آپ کا وزن کم ہورہا ہے حالانکہ غذا یا سرگرمیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو یہ فکرمندی کا باعث ہوسکتا ہے۔
یہاں آپ جان سکتے ہیں کہ کونسے امراض غیر متوقع کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔
وزن میں کمی تھائی رائی کے بہت زیادہ متحرک ہونے کی ایک عام علامت ہے، اگر اس کے ساتھ سونے میں مسائل کا سامنا ہو یا ہر وقت گرمی لگتی ہو تو یہ تھائی رائیڈ امراض کی جانب اشارہ ہوتا ہے۔
Celiac نامی آٹو امیون مرض بھی وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہیضہ یا دیگر غذائی مسائل بھی سامن آتے ہیں، لبلبے میں مسائل جو کہ نظام ہاضمہ کے لیے اجزاءتیار کرتا ہے، بھی وزن میں اچانک کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہونے پر معدے میں درد اور چربی والی غذائیں کھانے کے بعد متلی کا احساس بھی اہم علامات ہیں۔
ذیابیطس کے آغاز میں مریضوں کو وزن کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کو ہر وقت پیشاب آتا ہو اور بہت زیادہ پیاس بھی لگتی ہے، پیشاب کرنے کی وجہ سے جسم سے اس گلوکوز کا اخراج ہوتا ہے جو وہ جذب نہیں کرپاتا اور اس سے پیاس بڑھتی ہے۔ ذیابیطس سے جسم کے مسلز میں غذائیت کی کمی ہوتی ہے جو کہ اچانک وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
ڈپریشن میں کھانے کی خواہش ختم ہوجانا ایک عام علامت ہے اور ایسا ہونے پر وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔ ایسا ہونے پر اکثر مریض کو جسمانی وزن میں کمی کا احساس بھی نہیں ہوتا جس کی وجہ اس کا ڈپریشن میں گم رہنا ہے۔
جوڑوں میں ورم یا انفیکشن کھانے کی خواہش پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس سے وزن میں کمی آتی ہے۔ اس مرض میں معدے میں بھی ورم ہوسکتا ہے جس سے غذائی اجزاءکو ہضم کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔
متعدد اقسام کے کینسر کے نتیجے میں جسمانی وزن میں کمی ہوتی ہے، اگر کسی شخص میں بغیر وجہ کے وزن کم ہورہا ہو تو معدے یا آنتوں میں رسولی یا ورم ہوسکتا ہے، اسی طرح گلے اور معدے کو ملانے والی نالی میں بھی رسولی کو دیکھا جاتا ہے جس سے کھانا نگلنا مشکل ہوتا ہے۔