ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی معروف ترین ہارورڈ یونیورسٹی نے ایک ایسا ’’بایونک پتّا‘‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جو سورج کی روشنی کو فرٹیلائزر میں تبدیل کرکے دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اس ’بایونک لیف‘ میں ایک مصنوعی نظام موجود ہے جوعین ضیائی تالیف (فوٹو سنھتے سز) کی نقل کرتا ہے۔ اس عمل سے پودے سورج کی روشنی سے توانائی بناتے ہیں جب کہ یہ نظام اسی روشنی سے مصنوعی کھاد تیار کرتا ہے۔ مستقبل قریب میں اسے فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور غریب ممالک میں بھوک اور غربت کے خاتمے میں استعمال کیا جاسکے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی ایجاد بیکٹیریا، سورج کی روشنی، پانی اور ہوا سے عین اسی مٹی میں فرٹیلائزر بنا کر اگلے سبز انقلاب کی راہ ہموار کرے گی۔

مصنوعی پتّا بایوکیمسٹری کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس سے قبل وہ ایسا مصنوعی پتّا بناچکے ہیں جو اصل پتے سے زیادہ اور بہتر انداز میں ضیائی تالیف کے عمل کو ممکن بناتا ہے۔ اس پتے کو جانچنے کے لیے ماہرین نے اس مٹی میں امونیا کی مقدار کو نوٹ کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے صرف بیکٹیریا، سورج کی روشنی، پانی اور ہوا سے بنے فرٹیلائزر پر مولی اُگانے کا تجربہ کیا ۔ مصنوعی پتے سے بنے فرٹیلائزر سے مولیوں کے وزن میں 150 فیصد تک اضافہ نوٹ کیا گیا۔

اگلے مرحلے میں شاید بھارت، پاکستان اور افریقی ممالک کے کسان خود اپنی زرخیز کھاد تیار کرسکیں گے۔ اس تحقیق کی تفصیلات جلد ہی امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ یہ مشینی پتّا باغ میں لگے پتے کی طرح کام کرتا ہے اور سورج کی روشنی میں ہائیڈروجن اور آکسیجن خارج کرتا ہے۔ اس کے بعد بایونک پتے میں ایک قسم کا بیکٹیریا ’رالسٹونیا یوٹروفا‘ شامل کیا جاتا ہے جو ہائیڈروجن استعمال کرتے ہوئے فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرکے مائع فرٹیلائزر تیار کرتا ہے۔ اب یہ ٹیم ایک اور بیکٹیریا استعمال کرتے ہوئے فضا سے نائٹروجن کشید کرکے فرٹیلائزر تیار کرنے پر کام کررہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) ما ہرین دما غ و اعصاب نے کہا ہے کہ روزانہ 80سے
100پا کستانی رعشہ یا پا ر کنسنز کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں، جن میں 10فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار موومنٹ ڈِ س آرڈر سوسائٹی آف پاکستان کے صدر پروفیسرڈاکٹر نادر علی سید، جناح اسپتال شعبہ دماغ و اعصاب کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی، سول اسپتال شعبہ دماغ و اعصاب کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ شہباز،جناح اسپتال شعبہ دماغ و اعصاب کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر، نیورولوجی ایورینس اینڈ ریسرچ فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد المالک اور پارکنسنز سوسائٹی آف پاکستان کے صدر کے ہارون بشیرنے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ماہرین نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں پارکنسنز کے مریضوں کی تعداد 6لاکھ ہے۔ پاکستان میں پارکنسنز تیزی سے پھیل رہا ہے اور خدشہ ہے کہ 2030تک اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد دگنی ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی ابتدائی علامات میں چلنے پھرنے اور حرکات و سکنات میں چستی نہیں رہتی، مریض سستی کا شکار ہوجاتا ہے، سونگھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے اور کسی بھی ایک ہاتھ میں رعشہ آجاتا ہے اور جسم میں اکڑ پن محسوس ہونے لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ پارکنسنز یا رعشہ کی بیماری کا مکمل علاج ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا مگر اس بیماری کی مختلف علامات کا علاج کرکے مریضوں کو ایک صحت مند اورتوانا زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے اس لئے اس سے بچنے کےلئے حکومت اقدامات کرے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے نے اپنی آنر سیریز کا فلیگ شپ اسمارٹ فون آنر 8 پرو متعارف کرادیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے کسی طرح بھی سام سنگ یا آئی فون سے کم نہیں۔ آنر 8 پرو 5.7 انچ کی کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین کے ساتھ ہے جس میں ہیواوے کی 960 اوکٹا کور چپ کو مالی جی 71 گرافک چپ کا سہارا دیا گیا ہے۔ اسی طرح سکس جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ ہیواوے کے حال ہی میں سامنے آنے والی فون پی ٹین کے برعکس اس نئے فون میں فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ کی بجائے بیک پر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ کیمرے کے لیے ہائی ائٹس کے نام سے ایک نیا فیچر دیا گیا ہے جو کہ خودکار طور پر ویڈیو اسٹوریز تیار کرتا ہے۔ فون میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے جو کہ فیس بک کی روزمرہ کی عادتوں کی پیشگوئی کرکے پیج کو تیزی سے لوڈ کرتا ہے۔ ویسے تو اس کی اسکرین ایل جی جی سکس کی طرح مکمل بہت بڑی یا سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ کی طرح خم والی تو نہیں مگر راﺅنڈ ایج اور موٹائی بہت ہونے کی وجہ سے فون کافی خوبصورت نظر آتا ہے۔ ویسے آنر سیریز کو پی سیریز کا سستا ورژن مانا جاتا ہے اور یہ کسی حد تک ٹھیک بھی ہے۔ پی ٹین میں بیس میگا پکسلز کا مونو کرامٹک سنسر دیا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ لائیسا کا نام بھی جڑا تھا، جو آنر ایٹ پرو میں نہیں مگر باقی فیچرز ملتے جلتے ہیں، فوٹوگرافی کے لحاظ سے اسے کمپنی نے بہترین فونز میں سے ایک قرار دیا ہے۔ تاہم جب قیمت کی بات ہو تو آنر 8 پرو کی قیمت 591 ڈالرز (لگ بھگ 62 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے جبکہ پی ٹین پلس کی قیمت 846 ڈالرز (88 ہزار روپے سے زائد) ہے۔ اس فون کو بیس اپریل کو باقاعدہ طور پر مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت ) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو طویل عرصے سے اینٹی بایوٹکس لیتے رہے ہیں، ان کی بڑی آنت میں رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو کینسر کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ سائنسی جریدے '’گٹ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق آنتوں میں پائے جانے والے جراثیم کا رسولیوں کی نشو و نما میں ہاتھ ہوتا ہے تاہم اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اینٹی بایوٹکس جسم میں جراثیم کا مجموعی ماحول تبدیل کر دیتی ہیں، اس سے جراثیم کی تعداد اور تنوع میں فرق پیدا ہو جاتا ہے اور خطرناک جراثیم کے لیے مزاحمت کم ہو جاتی ہے۔ جو سرطان کی نشو و نماکا باعث ہوتی ہے۔ اس کےساتھ ہی وہ جراثیم جن کے خلاف اینٹی بایوٹکس استعمال کی جاتی ہیں وہ بھی سوزش پیدا کرتی ہیں جس سے سرطان کی وجہ بنتی ہے.

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت گرشتہ روز ویجیلنس ٹیموں نے انگلش کے پرچے کے دوران مختلف امتحٓنی مراکز سے 12 کیسز بورڈ میں رپورٹ کئےجن میں ایک افراد اصل امیدواروں کی جگہ اور 11 امیدوار نقل کرتی ہوئے پکڑے گئے۔چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جن میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول لانڈھی ساڑھے پانچ اور گورنمنٹ کمپری ہینسو اسکول کورنگی نمبر 3 کے امتحانی مراکز شامل ہیں جبکہ دیگر ویجیلنس ٹیمیں بھی اپنے اپنے علاقوں کے مراکز میں گئیں۔ ان کی رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر ایک افراد اصل امید واروں کی جگہ جبکہ 11امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن کی رپورٹ سزا دینے والی کمیٹی کو کر دی گئی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکو مت اور خر ب ا ختلا ف کے ر ہنما ﺅ ں نے لا ہو ر میں فو جی جو ا نو ں پر حملے کی شد ید مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سیکیو ر ٹی فو ر سز اور پو ر ی قو م نے د ہشت گر د و ں کا بہا دری سے مقا بلہ کیا ہے اور ان کے عز ا ئم نا کا م بنا نے کیلیے پو ر ی قو م متحد ہے ۔ وز یر خز ا نہ ا سحا ق ڈا ر نے کہا کہ مر د م شما ر ی ٹیم پر حملہ بز د لا نہ کا ررو ائی ہے اور اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرنے وا لےسزاسےنہیں بچ سکیں گے ۔ وز یر معلکت اطلاعا ت مر یم اورنگز یب نے کہا کہ اس قسم کےحملے ہما ر ے عو ا م ، حکو مت اور سیکیو ر ٹی و قا نو ن نا فذکرنے والےاداروں کےدہشت گردو ں کےخلا ف جنگ ا ور ما در و طن کو د ہشت گر د ی کی لعنت سے پا ک کر نے کے عز م کو متز لز ل نہیں کر سکتے ۔ سا بق صد ر آ صف ز رداری نے کہا کہ اگر نشینل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جا تا تو د ہشت گر د ی ختم ہو جا تی ۔ د ہشت گر د ی کی تما م نرسریو ں کو تبا ہ کر نا ہو گا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بہترین فلموں اور پرفارمنس کی وجہ سے مسٹرپر فیکشنسٹ کہلانے والے بالی ووڈ اداکار عامر خان ہمیشہ ہی اپنی فلموں کے ذریعے مداحوں تک کوئی نہ کوئی سماجی پیغام ضرور پہنچاتے ہیں اور اس باراپنے ایک اشتہار میں بھی انہوں نے اپنے شائقین کو ایک خوبصورت پیغام پہنچایا ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ ہندوستان چینل اسٹار پلس کے اشتہار میں گردیپ سنگ نامی سکھ آدمی کے روپ میں نظر آرہے ہیں جس میں انہوں نے بڑے ہی خوبصورت طریقے سے بیٹوں اور بیٹیوں کو برابر سمجھنے کا پیغام دیا ہے۔ اشتہار میں گردیپ سنگھ (عامر خان) کی مٹھائی کی دکان ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے،ایک گراہک نے جب ان کے کاروبار کی تعریف کی تو عامر خان نے کہا 'یہ سب بچوں کا کمال ہے، انہوں نے انٹرنیٹ پر میرے بزنس کو بڑھایا ہے'۔اس پر گاہک نے کہا کہ 'بڑے قابل ہوگئے ہیں آپ کے بیٹے'تو اس کے جواب میں گردیپ سنگھ نے کہا کہ'بیٹے نہیں بیٹیاں'۔ اشہار میں عامر خان کی دکان کا نام'گردیپ سنگھ اینڈ ڈوٹرز 'رکھاگیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت)ذیابیطس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا ہوا ایک خوفناک مرض ہے جسے خود کئی امراض کی وجہ قرار دیا جاسکتا ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق کے مطابق مٹر، پھلیاں، سویابین، چنا اور دیگر پھلیوں کا باقاعدہ استعمال اس مرض کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس کا مرض اس وقت عالمی وبال بن چکا ہے جس سے نجات کا واحد راستہ خوراک، ورزش اور طرزِ زندگی تبدیل کرنا ہے۔ سبزیوں میں پھلیاں اور دودالہ بیج وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ وٹامن جسمانی توانائی پیدا کرنے اور استحالہ (میٹابولزم) تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ان میں ریشے (فائبر) کی خاصی مقدار کے ساتھ ساتھ کیلشیئم اور میگنیشیئم موجود ہوتے ہیں۔ اس کےعلاوہ کئی اہم فائٹو کیمیکلز دل کے امراض اور ذیابیطس کو دور کرتے ہیں۔ اس گروپ میں تمام دالیں بھی شامل ہیں اور ان کی افادیت بھی مسلم ہے۔ اس ضمن میں اسپین کی رویرا آئی ورجیلائی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک باقاعدہ سروے کیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ پھلیوں کا استعمال بڑھادیں تو اس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خدشہ 33 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔