جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ ہدایتکاررِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہالی ووڈ فلم سیریز’’ایلیئن‘‘کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے ۔ کہانی ایک ایسے پر اسرار سیارے کے گردگھوم رہی ہے جہاں موجودانوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی ہے۔ مارک ہفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون ، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج ،ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس اہم کردار جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے کا مِکس تڑکا لِئے یہ سائنس فکشن فلم رواں سال 19مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی ( اںٹرٹینمینٹ) اینیمیٹڈ فلم ’دی باس بے بی‘ کے بھرم چل گئے، فلم نے 3دن میں دنیا بھر سے 11ارب روپے کمالیے ،باس بےبی بھی ہو تب بھی سب پر بھاری ہوتا ہے۔ خوبصورت شہزادی کی فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کی 18 دن کی کمائی 90 ارب روپے ہوگئی۔ جنگل کے بادشاہ کنگ کانگ کا جادو بھی پھیکا نہیں پڑا، فلم ’کانگ اسکل آئی لینڈ‘ نے 25 دن میں 50 ارب کا بزنس کر لیا ۔ ہالی وڈ کی لائیو اینیمیٹڈ فینٹسی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا سحر بلا آخر ختم ہو گیا ہے اورباکس آفس پر پہلی پوزیشن نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم ’دی باس بے بی‘ ' نے حاصل کر لی ہے۔ فلم ’دی باس بے بی‘کی کہانی ایک 7 سالہ بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں،یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اٹھواتے ہیں اوراسی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگتا ہے۔ چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا۔ دوسری جانب فلم ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ نے اس ہفتے باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکی اور دوسرے نمبر پر آگئی ، فلم نے اس ہفتے مزید 5ارب کی کمائی کر لی۔ فلم کی کہانی ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جو بوڑھی پری سے بدتمیزی کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں بدل جاتا ہے۔ دوبارہ انسان بننے کے لیے ضروری ہوتاہے کوئی لڑکی شہزادے سے اسی روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی نئی ایکشن کرائم فلم ’ گھوسٹ ان دی شیل‘ دو ارب روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم کا مرکزی کردار اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے ادا کیا ہے، ’ گھوسٹ ان دی شیل‘کی کہانی سائبرگ سسٹم کی قابل ترین خاتون افسر دی میجر کے گرد گھومتی ہے جسے خطرناک کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا جاتا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور رولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے (پرائیویٹ) سال اول بین الاقوامی تعلقات اور اکنامکس کے سالانہ امتحانات2015 منعقدہ امتحان اکتوبر2016کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں110طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں94طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور54طلباء کامیاب قرار پائے۔اکنامکس کے امتحان میں197طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں171 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور63طلباء کامیاب قرار پائے

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ اردو نے بیچلرز و ماسٹرزپرگرام کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرادی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے بیچلرزو ماسٹرز پروگرام 2017 (صبح و شام) کی سمسٹر و امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس7اپریل 2017 تک توسیع کردی گئی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک ہو یا فون میسج اگر آپ مخصوص الفاظ بار بار استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی ذہنی کیفیت اور موڈ کو ظاہر کرتےہیں۔
ماہرین کے مطابق کسی مرد و عورت کی جانب سے بھیجے جانے والے ٹیکسٹ میسج کے الفاظ اس کی ذہنی اور نفسیاتی کیفیت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس سے دباؤ، دماغی خلل، ڈپریشن ، اداسی اور یہاں تک کہ خودکشی کے خیالات کی کھوج بھی لگائی جاسکتی ہے۔
امریکا میں کرائسس ٹیکسٹ لائن نامی ایک ہاٹ لائن کونسلنگ سروس کا آغاز چار سال قبل کیا گیا تھا جو اب دنیا بھر میں کام کررہی ہے۔ اس کے ماہرین کسی بھی ٹیکسٹ میسج میں چھپے پیغامات کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور خطرے کی صورت میں فوری طور پر اس شخص کی مدد کرتے ہیں۔
اب تک اس ادارے کو 3 کروڑ 30 لاکھ ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق ٹیکسٹ کا پہلا جملہ یا ایموجی آپ کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتا ہے۔ اسی طرح اگر ہم ’احساس‘ ’سخت‘ ’کٹھن‘ اور ’نروس‘ کا لفظ استعمال کریں تو یہ پریشانی اور ڈپریشن کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح کسی مشکل میں ماں اور باپ کا لفظ استعمال کرنا بھی پریشانی کو ثابت کرسکتا ہے۔
تاہم کوئی منفی بات کہے اور آگے روتے ہوئے چہرے کی ایموجی لگائے تو شاید وہ خودکشی کے متعلق سوچ رہا ہوگا۔ اسی طرح ذہنی تناؤ کے شکار اکثر bad, guess اور anymore کالفظ بھی استعمال کرتے ہیں۔ کرائسس ٹیکسٹ لائن کے ماہرین کسی اداس شخص کے الفاظ پر اس کے رویئے کی پیشگوئی کرتے وقت مصنوعی ذہانت بھی استعمال کرتے ہیں۔
اس ادارے نے اب تک ہزاروں افراد کے ٹیکسٹ پڑھ کر ان سے خودکشی کے خیالات کے بارے میں پوچھا تو پیغام بھیجنے والوں نے اس کی تصدیق کی اور انہیں فوری طور پر نفسیاتی معالجہ فراہم کیا گیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انڈین پریمیئر لیگ کے دھماکے دار سیزن کا آغاز بدھ سے ہوگا۔ اس بار میگا ایونٹ میں ایک دو نہیں بلکہ آٹھ افتتاحی تقاریب ہوں گی۔
ایونٹ کے دوران تین پلے آف میچز کےلئے کوئی ریزرو دن نہیں ہو گا۔
بی سی سی آئی کے مطابق پہلا کوالیفائر 16 مئی کو ممبئی جبکہ دوسرا 19 مئی کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلور میں ہی 17 مئی کو ایلی مینٹری کھیلا جائے گا۔ فائنل حیدرآباد میں 21 مئی کو کھیلا جائے گا ۔
آئی پی ایل کا آغاز پانچ اپریل سے ہوگا۔ مرکزی افتتاحی تقریب میں اس بار بالی وڈ اسٹار ریتک روشن اور ٹائیگر شروف پرفارم کریںگے۔
لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم کے ہوم گرائونڈ پر افتتاحی تقریب کا اہتمام ہوگا۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ اس سال بنگلادیش کی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی، تاہم پاکستانی ٹیم بنگلادیش سے سیریز دبئی کے بجائے سری لنکا میں کھیلنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔
چیئر میں پی سی بی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سیریز کا معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں بنگلادیش سے سیریز سری لنکا میں کھیلنے کا آپشن زیر غور ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے 39 ملکی سعودی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت خفیہ فیصلے نہ کرے اور پالیسی میں تبدیلی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صرف ثالثی کی حد تک کردار ادا کرے اور حکومت بتائے راحیل شریف کو کس حیثیت اور کن شرائط پر اتحاد کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے 39 ملکی اتحاد کیلئے سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کی خدمات لینے کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھا تھا جس کے جواب میں راحیل شریف کو اجازت دیدی گئی تھی۔