جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی میں چھ روزہ سکسیس میراتھن کا اختتام ہوگیا جس میں معروف ٹر ینرز نے شرکت کی اور اس پروگرام کے زریعے طلبہ و طالبات کو کیریئر کے حوالے سے ممکنہ امکانات سے آگاہ کیا ۔ اس چھ روزہ پروگرام میں وقار علی، سیدحسن آفتاب، ارسل فہیم ، عروج مظہرنے حماد، انصر شاہ اور مر یم چوہدری نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلبہ کو مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز سے آگاہ کیا۔ پرو گرام کے آخری روز کیسبٹ کے بشر علی شاہ بخاری، ضاپیر بھائی اورجنید اقبال نے طلبہ سے گفتگو کی ۔ کیسبٹ کے ڈائریکٹرپرو فیسر رئیس علوی نے پینل کے شرکاء کی گفتگو کو طلبہ کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی کوششوں کی تعریف کی اور پینل کے شرکاء کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل کوہوگا ، ٹی ٹوئنٹی کے چار مقابلوں میں گرین شرٹ نے 3-1سے کامیابی سمیٹی ہے۔ دوونوں ٹیموں کےدرمیان پچاس پچاس اوورز کے تین میچ کھیلے جائیں گے ،3برس بعد کامران اکمل ٹیم حصہ بن رہے ہیں جبکہ ٹی ٹوئٹنی کے دوران آرام کرنے والے محمد عامر کو بھی فائنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریزمیں جنوری تک کپتانی کرنے والے اظہر علی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم پاکستان کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ۔ ٹیم میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان ،آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض ، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر بھی سرفراز الیون کا حصہ ہوں گے ۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سکھر) تعلیمی بورڈ سکھر کے چیئرمین سید غلام مجتبیٰ شاہ نے کہا کہ بہت جلد کا پی کلچر کے وجود کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیں گے کا پی کلچر کینسر کی طرح ہے جو ہمارے نو جوانوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے رواں سال کا پی کلچر کے خاتمے کیلئے پہلے سے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں یہ بات انہوں نے پنوعا قل میں مہران ماڈل اسکول و کا لج سمیت دیگر امتحانی مراکز کا دو رہ کر تے ہوئے کہی .

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے لاہورمیں شروع ہورہا ہے ۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا اعلان کپتان مصباح الحق اور کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر فاسٹ بولر محمد عباس کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شمولیت یقینی ہے۔ جبکہ کپتان مصباح الحق، اسٹار بیٹسمین یونس خان، اظہر علی، اوپنر سمیع اسلم ، شان مسعود، مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق ، عثمان صلاح الدین لیگ اسپنریاسر شاہ ، فاسٹ بولر راحت علی اور سہیل خان کی واپسی یقینی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم سلیکشن کمیٹی کا اجلاس تین روز جاری رہے گا۔ 4 اپریل کو ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود، حسن علی اور عثمان صلاح الدین کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے کیونکہ شرجیل خان معطل اور عمران خان جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے جبکہ احمد شہزاد کے لیے بھی مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر محمد عرفان کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔سلیکٹرز ٹیسٹ ٹیم میں دولیگ اسپنرز یاسر شاہ اور شاداب خان کو شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ ارضیات کے تحت بی ایس ساتویں سمسٹر کے طلباء صوبہ پنجاب میں واقع کوہ نمک کے مقام پر 10روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔
ان کے ہمراہ اساتذہ پروفیسر تسلیم اشرف، پروفیسرلطیف ڈینو اور پروفیسر محمد ارسلان بھی موجود تھے ۔
 
صدر شعبہ ارضیات پروفیسر سیما ناز صدیقی،پروفیسر آفتاب عالم اورپروفیسر ایاز نے انہیں کینٹ اسٹیشن پر نیک خواہشات اور دعائوں کے ساتھ رخصت کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ طلباء کی تعلیم اور تحقیق میں بے حد معاون ثابت ہوگا۔

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) سابق عالمی نمبرون راجر فیڈرر نے میامی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دی ہے۔راجرفیڈرر نے یہ جیت 3-6 اور4-6 سے اپنے نام کی اور ساتھ ہی ٹورنامنٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کی ہے۔
اس سے قبل میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے جیت لیا ہے۔ فیصلہ کن معرکے میں فاتح کھلاڑی نے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو شکست دیکر کر کیرئیر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیتا ہے۔
یہ 40 سال میں کسی بھی برطانوی خاتون کی اہم ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔ دریں اثنا مینز ڈبلز کا ٹائٹل مارسیلو میلو اور لوکاس کبوٹ کے نام رہا۔
 

 

 

 
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کےمیچ میں ٹیم کی فیلڈنگ بہترین تھی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کاکریڈٹ تمام کھلاڑیوں کوجاتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان مستقبل میں پاکستان کی جانب سےٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتےہیں۔
ادھر شاداب خان کا کہنا ہے کہ آج کوچ کی مددسےبولنگ پرزیادہ توجہ دی اوراچھےنتائج ملے۔انہوں نے بتایا کہ کل تیزبولنگ کرنےکی کوشش کررہاتھا،اس لیےکامیابی نہیں ملی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان نے کہا ہے کہ ہمارے بلےبازوں نےکئی ڈاٹ بالزکیں،جو ہارکی وجہ بنی۔
کارلوس بریتھ ویٹ نےتسلیم کیا کہ ہماری بیٹنگ آج ناکام ہوگئی،میچ میں واپس آنامشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلےبازوں کوبہتر کارکردگی کامظاہرہ کرناچاہیےتھا ۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق شعبہ ٹیچرایجوکیشن ایوننگ پروگرام میں داخلے کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں04 اپریل تک توسیع کردی گئی جس کے مطابق ڈیڑھ سالہ ،ڈھائی سالہ اور چار سالہ بی ایڈ)آنرز( پروگرام میں داخلے دیئے جائیں گے ۔
علاوہ ازیں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (لیڈنگ ٹوماسٹرز) میں بھی داخلے دیئے جائیں گے۔ داخلہ فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹرسے 700/= روپے کے عوض صبح 9:00تاشام 4:00بجے تک حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے مجلس عاملہ کے رکن اور شعبۂ اطلاقی کیمیا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ریاض کو فی الفور رہا کیا جائے-انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اساتذہ کو گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جاسکتی-
انجمن کے صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی کے مطابق فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں خان(خیبر پختونخوا) اور ڈاکٹر محبوب حسین (پنجاب)نے جامعہ کراچی کے اساتذہ کو یقین دلایا ہے کہ اساتذہ کی مرکزی قیادت ان کے ساتھ ہے-
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری، فپواسا اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اورسندھ یونیورسٹی اساتذہ کی انجمن کے صدر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے جامعہ کراچی کے اساتذہ کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ریاض احمد کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں-
اراکین ِمجلس عاملہ نے اس امر پر زور دیا ہے کہ ایک مہذب معاشرے میں نہ کہ صرف اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے بلکہ ناانصافیوں اور لا قانونیت کے خلاف جدوجہد بھی ہونی چاہیے- اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ڈاکٹر ریاض کی رہائی کے لیے حکومت کی جانب سے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پورے پاکستان کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا-