ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور فلم ڈنکرک کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔
کرسٹوفر نولن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے جہاں جرمن فوج بیلجیئم،برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی،ہیمڈریزا ہیمیڈین،کینیتھ براناگھ،مارک ریلانس،جیک لوڈین اور ہیری اسٹائلز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ایما تھامس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 21جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر نے نیوزی لینڈ میں خطرناک اسٹنٹ پرفارم کر کے مداحوں کو حیرا ن کردیاہے۔
نوجوان گلوکار جسٹن بیبر نیوزی لینڈکے قدرتی حسن سے مالا مال علاقے ایروٹاؤن میں ایڈونچر کے شوق کی تکمیل کیلئے پہنچے اور پیروں سے رسی باندھ کر 360فٹ بلند پُل سے بلا خوف و خطر چھلانگ لگا دی۔ اس دوران جسٹن اپنے اسٹنٹ کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے
جبکہ اس موقع پر سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی سنگر کی اس خطرناک مہم جوئی کو دیکھنے کیلئے پُل پر موجود تھی۔
ایمز ٹی وی(مکہ مکرمہ) حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے زائرین ومعتمرین کے سامان کی سہولت کے لیے ایک نیا اور ’سی تھرو‘ بیگ تیار کیا ہے۔ سی تھرو بیگ میں رکھی گئی اشیاء انہیں کھولے بغیر دیکھی جاسکیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹرانسپیرنٹ بیگوں کی تیاری سے نہ صرف زائرین کو سہولت ہوگی بلکہ چیکنگ کرنے والا عملہ بھی کم وقت میں باہر ہی سے بیگوں کے اندر رکھی اشیاء کو بیگ کھولے بغیر چیک کرسکیں گے۔ ان بیگوں میں رکھی کافی، کھجور اور دیگر اشیاء باہر سے دیکھی جاسکیں گی۔ ماہ صیام میں ان بیگوں کو افطاری کا سامان لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔سی تھرو بیگوں کا افتتاح گذشتہ روز حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ رمضان المبارک سے قبل زائرین یہ بیگ حاصل کرسکیں گے۔مسجد حرام کے ابواب(دروازوں) کے امور کے ڈائریکٹر محمد باتی کا کہنا تھا کہ سی تھرو بیگ مسجد حرام کے داخلی دروازوں کے باہر معتمرین اور زائرین کو فراہم کیے جائیں گے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فیشن کی رنگینیاں جاری ہیں۔ چائنافیشن ویک اور جنوبی افریقا میں جاری فیشن ویک میں ماڈلز فیشن کے نئے انداز کے ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فیشن ویک سجاہے۔ریمپ پر ماڈلز نے 2017اور2018 کےموسم خزاں اور موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی۔25 مارچ سے شروع ہونے والا ’چائنا فیشن ویک‘ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔
جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی فیشن کی رنگینیاں جوبن پر ہیں۔3روز جاری رہنے والےرنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہورومعروف ڈیزائنرز نے شرکت کی۔