جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عرفان نے بکیز کی جانب سے رابطہ کرنے پر بورڈ کو اطلا ع نہ کرنے کی غلطی تسلیم کر لی ہے جس پر بورڈ کی جانب سے ان پر چھ ماہ کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔
کرنل ریٹائرڈ اعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عرفان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔
 
انہوں نے کہا کہ محمد عرفان سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات میں مکمل تعاون بھی کریں گے اور اس دوران وہ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے
،چھ ماہ کے دوران اگر انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی تو انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی جائے گی تاہم اگر شرائط کو پورا نہ کیا گیا تو مزید چھ ماہ کی پابندی عائد کی جائے گی اور مجموعی طور پر سزا ایک سال ہو گی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہناتھا کہ بکیز نے ان سے دو مختلف جگہوں پر رابطہ کیا لیکن ان کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے بورڈ حکام کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ،میں اپنی غلطی کو قبول کرتاہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتاہوں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی دارالحکومت الریاض میں ایک خصوصی عدالت نے دو مصری جڑواں بھائیوں کو ایک مسجد پر بم حملے کی سازش کے الزام میں مجرم قرار دے کر مجموعی طور پر چودہ سال قید کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے سعودی مملکت میں بم حملے کی یہ سازش داعش سے مل کر تیار کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک بھائی کو داعش نے سعودی عرب میں ایک مسجد پر خودکش بم حملے کی ذمے داری سونپی تھی لیکن اس کے شام میں داعش کے ایک کمانڈر کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ اپنے ارادے سے باز آگیا تھا اور اس نے خودکش جیکٹ کو دھماکے سے نہیں اڑایا تھا۔ عدالت نے اس کو داعش کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی سازش کا مجرم قرار دیا ہے اور اس کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس کے بھائی کو صرف چار سال قید کا حکم دیا ہے لیکن اس پر عاید کردہ فرد جرم کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ان دونوں جڑواں مصری بھائیوں کی عمریں تیس سال ہیں۔سعودی حکام نے ان کی شناخت نہیں بتائی ہے۔انھوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان دونوں نے کس جگہ واقع مسجد پر کب اور کس وقت حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔انھیں سعودی سکیورٹی فورسز نے سترہ ماہ قبل مکہ سے گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ داعش نے 2014ء کے وسط کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں متعدد بم دھماکے کیے ہیں یا اپنے اہداف کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جن میں بیسیوں افراد مارے گئے ہیں۔ان مہلوکین میں سعودی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اداکارہ میر انے حکومت سے دو لاکھ روپے ماہانہ امداد اور ایک کروڑ روپے فلم بنانے کیلئے مانگ لئے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام لکھی درخواست میں یہ دونوں مطالبات کئے ہیں ۔یہ درخواست انہوں نے پنجاب ا نسٹی ٹیوٹ آف لینگو ئج آف آرٹ اینڈ کلچر میں دو روز قبل جمع کرائی اور انتظامیہ نے فارورڈ کر دی ہے ۔

پلاک کی ڈی جی صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ روزانہ متعدد درخواستیں امداد کیلئے وصول ہوتی ہیں جنہیں ہم فارورڈ کر دیتے ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) چھٹی قومی مردم شماری کے منفرد مرحلے میں رات کی تاریکی میں کراچی کے لوگوں کا شمار کیا گیا۔ شہر قائد کے 88 سے زائد مقامات پر بے گھر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیاجس سے قومی مردم شماری کی تاریخ میں نیا باب رقم ہوگیا ۔ پہلی بار رات کی تاریکی میں مردم شماری کی گئی۔ چھٹی مردم شماری کے منفرد مرحلے میں بے گھر افراد کو تلاش کیا گیا۔ ان میں سندھ سیکرٹریٹ ، کینٹ سٹیشن ، مزارات ، بنارس اور پرانا گولیمار کے علاقے بھی شامل تھے۔ ایک روز کیلئے مردم شماری رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک جاری رہی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اداکارہ نور بخاری کی خلع کے چرچے آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور نور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ولی حامد سے اپنی چوتھی شادی کے خاتمے کی خبر دی تھی جبکہ ولی حامد بھی میدان میں آگئے ہیں اور خلع کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اس شادی کو ختم نہیں ہونا چاہیے اور ازدواجی زندگی میں اختلافات کا حل شادی کا خاتمہ نہیں ہوتا،نور بہت اچھی بیوی اور خاتون ہے اور میں کبھی بھی اس کو طلاق نہیں دوں گا۔

ولی حامد نے مزید کہا کہ شادی شدہ زندگی میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ شادی کو ختم کردیا جائے اور طلاق یا خلع لے لی جائے،میں پر امید ہوں کے ہماری شادی ٹوٹے گی نہیں“۔گلوکار ولی حامد کا مزید کہنا تھا کہ ”پیر کی رات تک مجھے اس بات کا بالکل بھی پتہ نہیں تھا کہ نور نے خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس رات میں اپنے کام میں بہت مصروف تھا اور بعد میں میرے علم میں آیا کہ نور نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے،مگر میں نور کے اس فیصلے کو قبول نہیں کروں گا“۔یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نور بخاری نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے خلع لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)مصری شوہر نے فیس بک پر اکاؤنٹ بنانے پر بیوی کو بے رحمانہ تشدد کرکے ادھ موا کر دیا۔

مصر کے صوبے فیوم میں پولیس کو ایک شادی شدہ خاتون اسما ءسمیر کی گمشدگی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے اس کے گھر سے انتہائی تشویشناک حالت میں بازیاب کرا لیا گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ فیس بک پر اکاؤنٹ بنانے پر اس کے شوہر مصطفیٰ رافت نے نہ صرف اسے 3روز تک ہاتھ پاؤں باندھ کر کمرے میں قید کیا، ساتھ ہی اس پر لگاتار بہیمانہ تشدد کیا اور کھانے پینے سے بھی محروم رکھا۔

خاتون کے شوہر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ منع کرنے کے باوجود اس کی بیوی نے فیس بک پر تین الگ الگ خواتین کے جعلی اکاؤنٹس بنائے تاکہ اس کی جاسوسی کر سکے جس پر اسے سبق دینا لازمی بن گیا تھا۔ حقوق نسواں کی علم بردار تنظیموں نے ظالم شوہر کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ متعدد وکیلوں نے تشدد کا شکار خاتون کا مقدمہ بلامعاوضہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور کو ان کی نئی آنے والی فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے عوام کے سامنے آنے سے روک دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورنئی آنے والی سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ اب تک فلم کے ایک حصے کی شوٹنگ مکمل بھی کرچکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اداکارکی اس فلم کا شدت سے انتظارہے کیونکہ فلم میں وہ سنجو بابا کی زندگی کے تمام اتارچڑھاؤ دیکھ سکیں گے لیکن اب فلم کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی کی جانب سے اداکاررنبیرکوعام عوام کے سامنے نکلنے سے سختی سے منع کردیا گیا ہے۔

ہدایت کارکی جانب سے یہ فیصلہ کچھ عرصے قبل شوٹنگ کے دوران سنجے دت کے روپ میں لیک ہونے والی تصاویروں کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں اداکار بالکل سنجو بابا کی جوانی کی عکاسی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ فلم میں رنبیرکپوراداکارسنجے دت کی زندگی کے 7 پہلؤوں کی عکاسی کریں گے جب کہ فلم میں پاریش راول ان کے والد سنیل دت اور اداکارہ منیشا کوائرالا ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلیش فیلکن نامی سپر سانک جیٹ یہ رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس طیارے کے سبب کراچی سے لندن کا طویل سفر بھی تین گھنٹوں میں ممکن ہوسکے گا۔ ایسے طیارے کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔

آسکر وینیلز نامی ڈیزائنر نے فلیش فیلکن نامی اس طیارے کو ڈیزائن کیا ہے جس کی حد رفتار 2301 میل فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس طیارے کے ونگز اور نوز ایرو ڈائنامکس کی جدید طرز کو اپناتے ہوئے بنائے گئے ہیں جو اسے شاک ویوز سے بچاتے ہیں۔


تیز رفتار سپر سانک جیٹ تیار by aimstv_tv

یہ طیارہ 2 ڈیک پر مشتمل ہوگا اور اس میں ایک وقت میں ڈھائی سو مسافر سفر کرسکیں گے۔ یہ جہاز ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی انداز سے ٹیک آف کر سکے گااور اتر بھی سکے گا۔ اس طیارے کی تیاری میں فیوژن ری ایکٹر کو استعمال کیا جائے گا تاکہ دوران پرواز ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسیں خارج نہ کرے۔ یعنی یہ ماحول دوست طیارہ ہوگا جو روایتی فضائی سفر کا متبادل ثابت ہوگا