بدھ, 08 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی سرحدی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر کی ہلاکت کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں لیکن یہ تصاویر دراصل تیج بہادر کی نہیں بلکہ بھارتی حلقوں کے مطابق جو لاش دکھائی گئی ہے وہ دراصل ان11 جوانوں میں سے ایک کی لاش ہے جنھیں نکسل باغیوں نے گھات لگا کر مارڈالا تھا تاہم جس جوان کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس نے بی ایس ایف کی وردی پہن رکھی ہے نہ کہ سی پی آر ایف کی جو سینٹرل پولیس ریزرو فورس کہلاتی ہے۔
یادرہے کہ تیج بہادر وہی جوان ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو ڈالی تھی جس میں وہ اپنے افسروں کے مظالم کا پردہ چا ک کر رہے تھے اور اپنے کھانے کا رونا رورہے تھے، ان کی تصویر کے ساتھ پیغام سامنے آیا ہے کہ تیج بہادر کو قتل کر دیا گیا ۔
یاد رہے کہ تیج بہادر اپنے شکوے کے بعد سے بھارتی فوج کی قید میں تھے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر جو پیغام سامنے آیا ہے اس میں ایک فوجی کی لاش کے ساتھ تیج بہادر کی تصویر ہے اور ساتھ ہی یہ اطلاع کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ خبر نہ صرف افواہ ہے بلکہ یہ افواہ بھی پاکستانی صارفین نے پھیلائی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی، وہ لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2018کے عام انتخابات میں بطور امیدوار لاہور سے انتخاب لڑیں گی۔ گزشتہ دنوں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی انہوں نے تردید کی کہ وہ کوئی فوری انتخاب لڑنے جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ایسا نہ کوئی ارادہ ہے نہ کوئی وجہ موجود ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا بھر کے حکمرانوں کی طاقتور بیٹیوں کے حوالے سے جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں مریم نواز کو بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا گیا ہے وہ پس پردہ ابھی بھی پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ملکی ترقی اور استحکام میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ان کے لئے کسی بھی حلقے سے انتخاب میں کامیابی کوئی بڑی بات نہ ہوگی، ان کے لئے کوئی بھی موجودہ مسلم لیگی امیدوار اپنی نشست چھوڑنے کو تیار ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے دھماکے میں دو اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی اخبار کے مطابق گزشتہ روز وانا میں پاک افغان سرحدی کے قریب انگوراڈہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، جبکہ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال دانا منتقل کر دیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات، ایم پی اے ثانیہ ناز کے دیور سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا، شاہ لطیف ٹاؤن سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ الفلاح سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ ایک بار پھر آن ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 4 افراد مارے گئے۔ لیاری بغدادی میں فائرنگ سے تنویر بلیدی نامی شخص موت کے منہ میں چلا گیا، پولیس کے مطابق مقتول پیپلز پارٹی کی رہنما ثانیہ ناز کا دیورتھا، ہاکس بے کے قریب نالے سے دوافراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔
گلستان جوہر میں گھریلو تنازع پر ملزم فیضان بنگش نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا۔ گولی لگنے سے اس کا سوتیلا باپ بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔ ملزم بابر، ایاز، قدیر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان سے اسلحہ برامد کرلیا گیا ہے، دوسری جانب ملیر الفلاح کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں نے دھر لیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ )مارول سپر ہیرو ز کے مشہورخاتون کردار ونڈر وومن کے ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وُڈ فینٹسی ایڈونچر فلم '’’ونڈر وومن‘‘ کانیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔
پیٹی جینکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الیناانایا، رابن رائٹ، کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر، ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاؤل، لیزا لووین اور فلورنس سونبا شامل ہیں۔
چارلس روون، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھومتی ہے، جو دور دراز جزیرے پر پرورش پاتی ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کا پائلٹ جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جو ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے، پائلٹ اسے لے کر اپنی دنیا میں پہنچتا ہے، تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ونڈر وومن بن کرجنگ کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔
150ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فلم رواں سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) بہن کی شادی سے ناخوش بھائی نے شادی کے دوسرے روز گھر واپس آنیوالی بہن کو زہر دیدیا۔
گوجرانوالہ میں بھائی نے اپنی سگی بہن کو شادی کے دوسرے روز شادی سے ناخوش ہونے کی بناء پر سزا سناتے ہوئے زہردیدیا جس کے بعد لڑکی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹرز نے لڑکی کے معدہ کو واش کرکے جان بچا لی ہے۔لڑکی آر اے بازار کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے جس کی دوروز قبل ہی شادی کی گئی تھی

 

 

 
ایمز ٹی وی (صحت /کراچی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 24مارچ کو ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا اس حوالے سے شہر میں مختلف سیمینارز، پروگرامز ، لیکچر زاور واکس کا انعقاد کیاگیا ہے.
 
 
جس میں ٹی بی کی بیماری ، اس کے علاج اور بچاؤ کے حوالے سے آگہی دی جائیگی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق 28مارچ سے شروع ہونے والے نہم اور دہم جماعت کے امتحانات کے باعث بورڈ آفس ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔
تمام امیدوار، اسکول سربراہان اور اساتذہ کرام 25اور 26مارچ کو بھی امتحانات کے حوالے سے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /جام شورو )لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو میں کان ،ناک اور گلے کے امراض کے حوالے سے ایک روزہ سمپوزیم منعقد ہوا ۔
لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کان ،ناک اور گلے کے امراض کے لئے ای این ٹی ڈپارٹمنٹ وقف کردیا گیا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض دوبارہ معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہو جاتاہے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعظم حسین یوسفانی نے کہا کہ
سمپوزیم میں سندھ بھر سے ڈاکٹرز کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل میں نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں کے مریضوں کا بھی بہتر علاج ممکن ہوسکے گا ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد توفیق نے کہا کہ لمس یونیورسٹی نے ہمیشہ مریضوں کو بہتر علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /میرپورخاص) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام سال 2014،2015 اور 2015 میں بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ اور طالبات میں ایوارڈ،انعامات اور سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے۔
اس سلسلے میں محمد میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ موجودہ دور کا تقاضہ ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ بامقصد اور جدید تعلیم کی جانب راغب کیا جائے۔
تقریب سے تعلیمی بورڈ کے چئیرمین برکت علی حیدری،سیکریٹری انیس الرحمان صدیقی اور ناظم امتحانات انجینئر محمد انور خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص بورڈ نقل کے روجحان کے خاتمے اور طلبہ وطالبات کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے پر پھر پور توجہ دے رہا ہے۔