ایمز ٹی وی (تجارت) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلا شبہ ایک گیم چینجر ہے . یہ ہماری معشیت کی سمت متعین کرے گا تاھم سی پیک کے اصل ثمرات عام عوام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ سی پیک کے چوتھے مرحلے کے تحت بننے والے خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے. تاکہ علاقے کی ڈیمانڈ اور وہاں موجود انفراسٹرکچر کی سہولیات کے پیش نظر صنعت لگائی جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیمبر میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ گروپ کی تشکیل اوراس کو قابل عمل بنانے کے لیے چیمبر آف کامرس کو ذمہ داری سونپی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار میں فارما سوٹیکل، پولٹری، ماربل ، قیمتی پتھر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار جیسی صنعت کا رجحان زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خط پوٹھوار خاص طور پر راولپنڈی شہر اپنی جغرافیائی محل وقوع کی بنیاد پر ایک اہمیت رکھتا ہے یہ تین صوبوں پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے سنگم پر واقع ہے یہ پرانی سلک روٹ کے وقت سے تجارتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے خصوصی اقتصادی زونز میں راولپنڈی کو شامل کر کے ترقی کے ثمرات جلد سمیٹے جا سکتے ہیں. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے صنعتی زونز کے قیام کے وقت اس با ت کا خیال رکھا جائے کہ پہلے سے موجود فیکٹریوں اور کارخانوں کو نقصان نہ ہو بلکہ فائدہ پہنچے اور برابری کی سطح پر مراعاتی پیکیج مقامی صنعت کو بھی دیا جائے صدر راجہ عامر اقبال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توانائی کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ پیداواری لاگت میں کمی آئی۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) میئر اسلام آبادو چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کی جائیگی۔ وہ گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 7لاکھ 68ہزار 945مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد کا ہفتہ وار اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ پاکستان بیورو شماریات کے مطابق 16مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا. سب سے زیاد ہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 21.85 فیصد تک ہوا جس کے نتیجے میں ملک میں ٹماٹر کی قیمت اوسطاً 72.10 روپے فی کلوگرام ہوگئی. اسلام آباد اور راولپنڈی میں توقیمتیں100روپے تک پہنچ گئیں جبکہ پنجاب کے بعض شہروں بشمول لاہور میں قیمتیں80روپے ہو گئیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں ٹماٹر کی قیمتیں نسبتاً کم رہیں. تاہم کراچی میں ٹماٹر کے نرخ 85روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئے۔علاوہ ازیں پیاز اور آلو کی قیمتوں میں بالترتیب 6.84 اور 3.70 فیصد کا ہفتہ وار اضافہ ہوا جس سے پیاز کی ملک میں اوسط قیمت 35روپے فی کلوگرام اور آلو کی 30 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی. اس کے علاوہ کیلئے کے نرخ 2.83 فیصد بڑھ کر 83.25 روپے فی درجن، چائے کی پتی2.38 فیصد کے اضافے سے 199.36 روپے فی 200گرام، زندہ مرغی1.47 فیصد مہنگی ہو کر 170.98 روپے فی کلوگرام اور نہانے کے صابن کی قیمت 0.93 فیصد بڑھ کر 39.12 روپے کی ہوگئی۔ دوسری جانب بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر (11کلوگرام)0.73 فیصد، ویجیٹیبل گھی (کھلا،تھیلی) 0.72 فیصد، سگریٹ0.43 فیصد، ویجیٹیبل گھی (ڈھائی کلوٹن)0.38 فیصد، پکانے کا تیل (ڈھائی کلوٹن) 0.34 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول0.31 فیصد، بکرے کا گوشت0.27 فیصد، گڑ 0.17 فیصد، چینی0.15 فیصد، گائے کے گوشت کی پکی پلیٹ (اوسط ہوٹل)0.10 فیصد، جلانے کی لکڑی0.06 فیصد، دال کی پکی پلیٹ (اوسط ہوٹل) 0.05 فیصد اورسرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی) ک قیمت 0.03 فیصد بڑھی۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار کمی دیکھی گئی، سب سے ز یادہ کمی انڈے کی قیمتوں میں 4.63 فیصد آئی جس سے ملک میں انڈوں کی اوسط قیمت 87.71 روپے سے گھٹ کر 83.65 روپے فی درجن ہوگئی. اس کے علاوہ دال مسور1.24 فیصد، دال چنا1.22 فیصد، لہسن1.15 فیصد، خشک دودھ0.96 فیصد، دال ماش0.71 فیصد، دال مونگ0.67 فیصد، گندم0.29 فیصد، سرسوں کے تیل0.16 فیصد، اری 6چاول (پنجاب/سندھ)0.10 فیصد اور گندم کے آٹے کی قیمت 0.07 فیصد کم ہوئی، اس کے علاوہ سادہ بریڈ، ہڈی والا گائے کاگوشت، تازہ دودھ، دہی، لاہوری نمک سمیت 22 اشیا کے نرخ برقرار رہے.
ایمز ٹی وی (تجارت)ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے اپنے ممبران کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ چیمبر کے جومعزز ممبران ایف سی سی آئی کا شناختی کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہوں تو وہ سیکرٹری جنرل کے پاس 200روپے فیس جمع کروا کر مذکورہ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ فیصل آباد چیمبر کے ترجمان نے بتایاکہ واحد ملکیت اور پروپرائیٹر شپ کے علاوہ پارٹنر شپ کی صورت میں منیجنگ پارٹنر یا جس کو متعلقہ فرم نامزد کرے گی کو کارڈ جاری کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ لمیٹڈ یا پرائیویٹ کمپنی کی صورت میں چیف ایگزیکٹو یا ڈائریکٹرمیں سے ایک شخص کو کارڈ کا اجراء کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات و معلومات کے حصول کیلئے چیمبر کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا جا سکتاہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) ملک میں موجود کوئلے کے ذخائر کے صرف 2 فیصد استعمال سے 40 سال تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں کوئلے کے ذخائر کا اندازہ 850 کھرب کیوبک فٹ ہے جبکہ ایران اور سعودی عرب کے تیل کے ذخائر کا مجموعی تخمینہ 375 ارب بیرل ہے۔ توانائی کے حوالے سے حسنات احمد نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں کوئلے کے ذخائر کے صرف 2 فیصد کے استعمال سے چالیس سال تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوئلہ توانائی کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ملک میں کالے سونے (کوئلے) کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن میں سے صوبہ میں موجود ذخائر کا اندازہ 184.623 ارب ٹن ہے اور صوبہ بلوچستان جو معدنی وسائل سے مالا مال ہے. وہاں پر مختلف مقام پر کالے سونے (کوئلے) کے موجود ذخائر کا اندازہ 0.217 ارب ٹن اور 15.42 ملین ٹن سے زائد ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخواہ میں 0.091 اور کشمیر میں 0.009 ارب ٹن ذخائر موجود ہیں اور صوبہ سندھ کے علاقے لاکھڑ میں بھی اربوں ٹن کوئلے کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستانیوں کو بھی ترقی کے دائرے میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ چولستان کے لوگوں کے بنائے گئے فن پاروں اور پارچہ جات کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کے لئے ملک بھر میں ڈسپلے سنٹرز قائم کئے جائیں گے اور ان کی بنائے اشیاء کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے چولستان سے آئے وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً بہاول پور کے عوام کی امنگوں کے مطابق ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کے لوگوں کے بنائے گے مختلف قسم کے ملبوسات،چادریں اور دیگر پارچہ جات کو ملک بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ان کی بنائی اشیاء کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانے کے لئے اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔ جس سے وہاں کے لوگوں میں معاشی خوشحالی کا دور شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہمیشہ بہاول پور کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ہے اور بنا تے رہیں گے اور عوام کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل اور اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور عوام کو صحت کی سپیشلائزڈ سہولیات کی فراہمی کے لئے 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال اپنی خدمات کامیابی سے سرانجام دے رہا ہے۔ لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستانیوں کو بھی ترقی کے دائرے میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ چولستان کے لوگوں کے بنائے گئے فن پاروں اور پارچہ جات کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کے لئے ملک بھر میں ڈسپلے سنٹرز قائم کئے جائیں گے اور ان کی بنائے اشیاء کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے چولستان سے آئے وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً بہاول پور کے عوام کی امنگوں کے مطابق ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کے لوگوں کے بنائے گے مختلف قسم کے ملبوسات،چادریں اور دیگر پارچہ جات کو ملک بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ان کی بنائی اشیاء کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانے کے لئے اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔جس سے وہاں کے لوگوں میں معاشی خوشحالی کا دور شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہمیشہ بہاول پور کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ہے اور بنا تے رہیں گے اور عوام کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل اور اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور عوام کو صحت کی سپیشلائزڈ سہولیات کی فراہمی کے لئے 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال اپنی خدمات کامیابی سے سرانجام دے رہا ہے۔
ایمز ٹی وی ( گلگت بلتستان)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گاتاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ قلات، مکران، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں ،کوہاٹ، پشاور، مردان، راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: استور 00، کالام، گوپس، ہنزہ، مالم جبہ 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ایمز ٹی وی (تجارت) کپاس کا ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ 1.7 فیصد ہے۔ جبکہ کپاس پاکستان کی ایک انتہائی اہم نقد آور فصل ہے۔ کپاس ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والا اہم خام ہے جس کا شمار اہم فصلوں میں ہوتا ہے۔ سعد الرحمن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 66 فیصد ٹیکسٹائل پر مشمتمل ہے۔ جبکہ ٹیکسٹائل کی صنعت 40 فیصد مزدورں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کپاس کی بہتر فصل سے 14.6 ملین گانٹھوں کی پیداوار حاصل ہوئی تاہم کپاس کی مجموعی پیداوار میں 30 فیصد کمی واقع ہونے سے قومی معیشت کو 5 فیصد خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس زیر کاشت رقبہ میں اضافہ جدید زرعی تحقیق و ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ اور زیادہ پیداوار کے حامل بیجوں کے استعمال سے کپاس کی قومی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کے ذریعے قومی معیشت اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔