ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز بدھ یکم مارچ کو دوپہر دو بجے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اگر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ہیں تو کنگنا رناوت کو بی ٹاؤن کی کوئن کہا جاتا ہےلیکن اسے اتفاق کہیں یا پھر کچھ اور کہ بادشاہ اور ملکہ نے کبھی بھی ایک ساتھ بڑے پردے پراپنا رنگ نہیں جمایا اسی تناظرمیں یہ کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان نے ایک فلم میں کنگنا کے ساتھ کام کی پیشکش ٹھکرا دی ہے تاہم کنگ خان اس کی تردید کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں یہ خبریں گرم تھیں کہ شاہ رخ خان نے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بنھسالی کی ایک فلم میں کام کرنے سے اس لیے انکار کردیا کیونکہ اس میں ان کے مدمقابل کنگنا رناوت اہم کردار ادا کررہی تھیں تاہم اب کنگ خان نے اس کی تردید کردی ہے۔
ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران جب شاہ رخ خان سے اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کسی خبر میں کوئی سچائی نہیں اور وہ اس کی تردید کرتے ہیں، ان کے مداح بھی اس قسم کی کسی بات پر بالکل بھروسہ نہیں کریں۔ شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس معروف ہدایت کار و فلسماز یش چوپڑا کی 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اتفاق ‘‘ کا ری میک بنارہا ہے۔
اس حوالے سے کنگ خان کا کہنا تھا کہ فلم میں سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، وہ بھی اس فلم کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن مصروفیت کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور ) شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس میں کتب میلہ لگایا گیا۔ جس کا اہتمام کیمپس کے پرووائیس چانسلر انجنیئر غلام سرور کندھر نے کیا کتب میلے کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا ۔
کتب میلے میں سول انجنیئر نگ ٹیکنالاجی ، سافٹ و یئر ،مکینیکل اور دیگر ٹیکنالاجیز کی کتابوں کے علاوہ سائنس ادب اور عام معلومات کی کتابیں رکھی گئی تھیں ۔
سید قائم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کتاب انسان کے بہترین دوست ہیں کتابوں کے ذریعے نوجوان سائنسی وفنی تعلیم حاصل کرتے ہیں اس کے علاوہ کتابوں کے ذریعے دینی ،تاریخی وجغرفیائی ،ادب وثقافت اورعام معلومات کی آگہی ملتی ہے۔
ایمز ٹی وی ( آزاد کشمیر)وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارا منشور بلا تخصیص عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا
قانون ساز اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے لئے رقم رکھی گئی ہے اس پروگرام سے ہر شہری مستفید ہو گا
قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق محکمہ تعلیم میں اصلاحات لا رہے ہیں۔
ایک صدر معلم اور دومدرسین پر ہائی سکول چلانا ممکن نہیں۔آزاد کشمیر کے عبوری آئینی ایکٹ 1974میں ترامیم کے لئے تجاویز مرتب کی جارہی ہیں۔ ہم ادارے بنانا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ مخالفت کررہے ہیں۔