ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کو ضلعی حکومت نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے گاڑیوں کی پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔
علاوہ ازیں پی ایس ایل کی پارکنگ کیلئے شہر میں 9 مقامات مختص کیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو مفت میں گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ فری پارکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ہمراہ ہونا لازم ہیں بصورت دیگر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی اور ایران کے صدور نے خطے کی ترقی کے لئے علاقائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو ضروری قراردیا ہے۔
علاقائی تعاون تنظیم کا 13 واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں 8 ممالک کے سربراہان مملکت واعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کی ابتدا میں وزیراعظم نواز شریف کو ای سی او سربراہ اجلاس کا صدرمنتخب کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کومضبوط بنانے کے لیے ای سی او اہم فورم ہے، اقتصادی تعاون تنظیم کا خطہ بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے اوردنیا کی 52 فیصد تجارت اسی خطے کے ذریعے ہوتی ہے۔
ترک صدررجب طیب اردگان کا ای سی اوسربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی نے علاقائی ترقی کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں، علاقائی ترقی کے منصوبوں میں شرکت کے لیے رکن ممالک کو دعوت دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کے لیے علاقائی روابط بہت ضروری ہیں اورعلاقائی روابط کے فروغ کے لیے ترکی اپنا کردار ادا کررہا ہے، رکن ملکوں کوحقیقی ترقی کے لیے توانائی کے منصوبوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی کا ای سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کا دورہے اورمستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اورایشیا منسلک ہوں گے۔ ای سی اواجلاس سے تنظیم کے طویل المدتی پروگرام پرعملدرآمد میں مدد ملے گی، مغرب تک رسائی کے لیے مشرقی مواصلاتی ذرائع موثراورمختصرترین ہیں، اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہی ہیں کیونکہ ای سی او ممالک سے گزرنے والا راستہ مغرب کے لیے مختصر ترین روٹ ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے ممالک میں رابطوں کا فروغ مواصلاتی شعبے میں ترقی کا باعث بنے گا جب کہ روابط کا فروغ ایشیائی ممالک کے مستقبل اورترقی کی ضمانت ہے۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون تنظیم جغرافیائی لحاظ سے بہت اہم ہے اور ای سی او فورم سے مختلف شعبوں میں تعاون کی نشاندہی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اوربنیادی ضرورتوں پرتوجہ دینا ہوگی جب کہ رکن ملکوں کی ترقی تاجکستان کی پالیسی کا حصہ ہے۔ خطے میں قابل تجدید توانائی کے وسائل موجود ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے جب کہ مستقبل کی ضروریات کے لیے پانی کے وسائل کو محفوظ بنانا ہو گا۔
امام علی رحمانوف نے کہا کہ رکن ملکوں میں مناسب شراکت داری پر بھی توجہ کی ضرورت ہے اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، مشترکہ حکمت عملی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطے کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کریں گے، ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے وژن 2025 پر عملدرآمد کرانا ہو گا، ای سی او ممالک کو علاقائی اور عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ وسط ایشیائی ممالک کی راہداری کے لیے افغانستان انتہائی اہم ملک ہے اور افغانستان میں امن وامان پورے خطے کے مفاد میں ہے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لیوک رائٹ نے فائنل میچ کیلئے لاہور نہ آنے کا اعلان کیا تو پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر لیوک رائٹ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے۔
”جب عمران خان لاہور میں فائنل کے انعقاد کو پاگل پن قرار دے رہے ہیں تو میں کیسے جا سکتا ہوں“
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم لیوک رائٹ، ٹائمل ملز اور کیوین پیٹرسن نے لاہور نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ لیوک رائٹ کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور نہیں آئیں گے، میری فیملی ہے اور میں ایک میچ کیلئے اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔
It's with a heavy heart I will not be coming to Lahore. I have a young family and for me a game of cricket is just not worth the risk 1/3
— Luke Wright (@lukewright204) February 28, 2017
اس اعلان کے بعد برطانوی کرکٹر کو پاکستانیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا اور لوگوں نے طرح طرح کے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”لاہور میں لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور ہمارے بھی خاندان ہیں، ہم پرامن قوم ہیں اور تم یہ دیکھو گے۔“
لیوک رائٹ بھی اس پیغام پر چپ نہ رہ سکے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ”اس پیغام کے ساتھ تو آپ کچھ زیادہ پرامن نہیں لگتے۔“
ایمزٹی وی(اسپورٹس)کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کھلاڑی ریلے روسو نے بھی لاہور آکر فائنل میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے اعلان کیا جن لوگوں کو لاہور میں فائنل کے حوالے سے میرے فیصلے کا نہیں پتہ انہیں افسردہ دل سے بتا نا چاہتا ہوں کہ میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت نہیں کر رہا ۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے مداح سب سے زیادہ زیادہ عاجزی پسند اور پرجوش ہیں ،مجھے سپورٹ کرنے اور وقت دینے کے لیے تمام مداحوں کا شکریہ کرتا ہوں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کیون پیٹرسن اور لیوک رائٹ نے بھی فائنل میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ ریلے روسو نے پاکستان آکر میچ کھیلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔
For those still unsure its with a sad heart that I must announce that i will not be taking part in the final.
— Rilee Rossouw (@Rileerr) March 1, 2017
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے لاہور میں ہونے والے فائنل کے8 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کیلئے جمعہ کو دوبارہ ڈرافٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کیلئے دوبارہ ڈرافٹنگ جمعہ کو ہوگی اور 50 سے زائد غیرملکی کھلاڑی ڈرافٹنگ میں شریک ہونگے۔
فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں 8 کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کریں گی۔واضح رہے کہ لاہور میں فائنل میں 5 مارچ کو کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیو ں نے پاکستان آنے سے منع کردیا تھا ۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اقر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان تعاون مزید بہتر ہونا چاہیے ،بہترفوجی تعلقات کے نتیجے میں خطے میں سیکیورٹی کے بہتر اثرات مرتب ہونگے ۔
اس موقع پر جنرل ہولوسی اقر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور آپریشن رد الفساد کی بھی تعریف کی ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پی ایس ایل فائنل کی کیلئے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فائنل کیلئے تمام سکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملک میں کرکٹ میچ ہونے سے پاکستان کی عزت بڑھے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر صورت کرکٹ ہوگی۔فائنل کیلئے فول پروف سکیورتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کی ضرورت امن و امان اور ترقی ہے۔
انہوں نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کرنا نامناسب ہے،نااہلی کی مثالیں قائم کرنے والے الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے ،ایک طرف مسائل ہے تو دوسری طرف عوامی توقعات ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی لاہورمیں 5 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔
ایمز ٹی وی(لاہور) بھارت نے 39پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ۔
بھارت نے 39پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کر دیا ، رہائی پانے والوں میں 18ماہی گیر بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کیا تھا جبکہ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا
ایمزٹی وی(اسلام آباد)عمران خان کی جانب سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل کرانے کی مخالفت پر پی ٹی آئی نے وضاحتیں دینی شروع کر دی ہیں۔
مرکزی ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں کہ عمران خان کرکٹ کے مخالف ہیں، نہ پی ایس ایل کے مگر ایسے پی ایس ایل کا کیا فائدہ جو کرفیو لگا کر تیس ہزار سکیورٹی اہلکاروں کے سائے میں کرایا جائے؟پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ایس ایل رکوانے کی قرارداد پارٹی پالیسی کے منافی تھی۔قرارداد تو واپس لے لی گئی ہے مگر فواد چودھری نے بتا دیا ہے کہ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں آئیں گے۔
ایمز ٹی وی(ملتان) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے عمران خان کو بھارت بھجوادینا چاہیے
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کے بیان پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان ناصرف دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں بلکہ یہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کا دفتر بھی قائم کرنا چاہتے تھے، انہوں نے پاکستان کو توڑنے کی سازش کی اور نفرت کا بیج بویا ہے تاہم جو کام بھارت نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بال ٹھاکرے کے چھوٹے بھائی ہیں اوربال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے کو بھارت بھجوا دینا چاہیے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ شاہ محمود بتائیں دربار سے ملنے والے کروڑوں روپے سے کتنی بیواوں کے سر پر ہاتھ رکھا، مخدوموں کے ڈبل شاہ کو بھی اب حساب دینا ہوگا جب کہ جہانگیر ترین ڈاکو ہے اور اس کا منشی عمران خان ہے، جہانگیر ترین نے کسانوں کا مال کھایا اور استحصال کی