ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

 ایمز ٹی (لاہور) سراج الحق نے خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران سندھ میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ پر اظہار تشویش کیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملکی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سندھ میں جاری پختونوں کی گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔اس دوران انہوں نے حکومت سندھ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پنجاب حکومت والی غلطی نہ کرے جبکہ شاہ محمود قریشی نے انہیں اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ میں سندھ حکومت کو اس حوالے سے فوری توجہ دلاوں گا ۔

 

 

 ایمز ٹی وی(لاہور) شہر میں چوری اور کیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا - علا قہ صو ئے اصل میں خا لد ورک کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور موبا ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔سمن آ با د کے علا قہ رسو ل پا ر ک میں محمد عمر ان کی پر ند وں کی دوکا ن ڈاکو ؤ ں نے گن پو ائنٹ 90ہز ار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔با ٹا پو ر کے علا قہ میں ذوالفقا ر مہر کے گھر سے چار ڈاکو 3 لاکھ90ہزارکی نقدی اور طلا ئی زیورات اورٹبی سٹی کے علا قہ میں واقع مبین کے گھر سے تین ڈاکو1لا کھ45ہزار کی نقد ی اور لیپ ٹا پ ، نو اب ٹا ؤ ن میں نذ ر کے گھر سے دوڈاکو1لاکھ 10ہزارکی نقدی زیورات لوٹ کرلے گئے جبکہ ہیر کے علا قہ میں پر ویزسے 70ہزار،با دامی با غ میں خر م اور اسکی فیملی سے85ہزار،گجر پو رہ میں فا روق سے35ہزاراورگلشن راوی میں وقا ص سے20ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ہر بنس پو رہ میں شہبا ز،شا دما ن میں اشفا ق،سو ل لا ئنز میں امجد کی گاڑیاں اوربھا ٹی گیٹ میں خا لد،مسلم ٹاؤن میں کا شف،شیر اکوٹ میں اعجا ز،شفیق آ با د میں اختر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں-

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت نے 3 مرتبہ ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے والے سپر سونک ’’انٹرسیپٹرمیزائل‘‘ کے کامیاب تجربہ کرنے کا ادھورا دعویٰ کردیا۔بی ایم ڈی سسٹم کو کسی اہم شہر کی حفاظت اور اسٹریٹجک تنصیبات پر تعینات کرنے کے لیے مزید 2 سے 3 برس درکار ہوں گے بھارت کی جانب سے کیا جانے والا یہ تجربہ دو صفوں پر مشتمل بیلسٹک میزائل ڈیفنس (بی ایم ڈی) سسٹم کا حصہ ہے جس کا مقصد خلیج بنگال کے اوپر سے آنے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنا ہے۔ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بی ایم ڈی سٹم کے سلسلے میں 11 فروری کو زیادہ اونچائی پر بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ کیا تھا۔اخبار کے مطابق یہ میزائل 97 کلو میٹر تک کی اونچائی پر بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ بدھ کو جس میزائل کو تجربہ کیا گیا وہ زمین کے قریب 15 کلو میٹر تک کی اونچائی میں بیلسٹک میزائل کو تباہ کرسکتا ہے۔اخبار نے دفاعی حکام کے حوالے سے لکھا کہ انٹرسیپٹر میزائل کو اڑیسہ کے ساحل پر موجود عبدالکلام جزیرے سے فائر کیا گیا جس نے چندی پور سے چھوڑے گئے فرضی طور پر دشمن کے 'پرتھوی میزائل' کو صبح 10 بجکر 15 منٹ پر کامیابی سے تباہ کردیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'اس مشن کے تمام اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیے گئے'۔اخبار کے مطابق طویل عرصے سے زیر التوا بی ایم ڈی سسٹم کو کسی اہم شہر کی حفاظت اور اسٹریٹجک تنصیبات پر تعینات کرنے کے لیے مزید دو سے تین برس درکار ہوں گے۔دو صفوں پر مشتمل اس میزائل دفاعی نظام کی تیاری 90 کی دہائی کے آخر میں شروع ہوئی تھی اور اس سلسلے میں پہلے انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ 2006 میں کیا گیا تھا۔اب تک اس سسٹم کا 10 مرتبہ تجربہ کیا جاچکا ہے جس میں سے 3 بار یہ ناکام ہوا ہے۔اس سسٹم کو بیک وقت انتہائی اونچائی اور زمین کے قریب میزائلز کو تباہ کرنے کے لیے بھی جانچا نہیں گیا ہے جو کہ اصل چیلنج ہے۔اس وقت صرف امریکا، روس، اسرائیل اور چین ایسے ممالک ہیں جن کے پاس فعال بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم موجود ہے

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے پر ان کی اہلیہ اور بیٹی عالیہ بھٹ کو قتل کردیا جائے گا۔فون کرنے والے شخص نے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ مہیش بھٹ کو دی گئی دھمکی میں کہا گیا کہ اگر انہوں نے یہ رقم لکھنؤ کے ایک بینک میں جمع نہیں کروائی تو ان کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اہلیہ سونی رازداں کا قتل کردیا جائے گا۔ اے این آئی کی ایک ٹوئیٹ کے مطابق مہیش بھٹ نے جوہو کے پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کروائی، جس کے بعد پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب بھی ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق مہیش بھٹ کو دھمکی آمیز فون کالز رواں برس 26 فروری کو موصول ہوئیں، ابتدائی طور پر انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے کسی نے ان کے ساتھ مذاق کیا ہے۔ تاہم بعدازاں کئی واٹس ایپ میسجز میں اس نامعلوم شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کا تعلق کسی بڑے انڈر ورلڈ گینگ سے ہے اور رقم نہ ملنے پر وہ سونی رازداں اور عالیہ بھٹ کو گولی مار دے گا۔ اپنے خاندان کے تحفظ کے پیش نظر مہیش بھٹ نے سیکشن 387 کے تحت پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2014 میں بھی ایک نامعلوم گروپ کی جانب سے مہیش بھٹ کے قتل کا منصوبہ بنانے کا انکشاف ہوا تھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اپنی فلم ’سرکار 3‘ کے ساتھ اپنے اینگری ینگ مین لُک میں واپس آگئے ہیں۔ اداکار کی فلم ’سرکار‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کا دوسرا حصہ 2008 میں ’سرکار راج‘ کے نام سے ریلیز ہوا، جبکہ اب فلم کا تیسرا حصہ رواں سال 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ ساتھ اداکار امیت سیدھ، جیکی شروف، منوج باجپائی، رونت روئے اور یامی گوتم اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ امیتابھ بچن اور جیکی شروف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کے ٹریلر کو مداحوں سے شیئر کیا۔ خیال رہے کہ فلم ’سرکار‘ میں اداکار کے کے مینن کو امیتابھ بچن کا بیٹا دکھایا گیا تھا، جسے قتل کردیا گیا تھا، جبکہ ’سرکار راج‘ میں امیتابھ بچن کے دوسرے بیٹے کا قتل ہوا تھا، جسے ان کے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن نے ادا کیا تھا۔ اور ’سرکار 3‘ کے ٹریلر کے مطابق اس فلم میں امیتابھ بچن کا پوتا (امیت سیدھ) اہم کردار ادا کرے گا۔ فلم ’سرکار3‘، ’سرکار راج‘ کی ریلیز کے 9 سال بعد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ایرانی نژاد سُپر ماڈل ناز اور پاکستانی گلوکار عدیل چوہدری ایک ساتھ نئی فلم میں آنے کو تیار ہیں۔نئی پاکستانی فلم’مان جاؤ ناں ‘عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ کرو موشن پکچرز کی اس زیر تکمیل فیچر فلم کی ریلیز عید پرمتوقع ہے جو اہم کاسٹ اور کریو کے حوالے سے جانے پہچانے چہروں اور ناموں کی گرفت سے نکل کر کچھ نئے کی دریافت کا عزم نمایاں کرتی ہے۔ ’مان جاؤ ناں‘ کے ٹائٹل سے اس پیشکش کے ہدایتکارعابس رضا، ہیرو عدیل چوہدری اور ایرانی نژاد جرمن ہیروئن ناز صبیح کی یہ پہلی فلم ہے۔ فلم ’دختر ‘کے بعد پروڈیوسر خالد علی کی فلم کے میدان میں یہ دوسری کاوش ہے۔اسی فیصد مکمل ہونے والی’ فلم مان جاؤناں‘ رواں برس عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

 

 ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی پولیس نے بیہمانہ تشدد کی نئی مثال قائم کر دی ، دارالحکومت ریاض میں 2پاکستانی خواجہ سراﺅں کو بوریوں میں بند کرنے کے بعد ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔ ڈیلی میل آن لائن کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 2خواجہ سراﺅں کو خواتین کے کپڑے پہننے کے جرم پر شہر ریاض میں گرفتار کیا گیا اورپولیس اہلکاروں نے بوریو ں میں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث انکی موت واقع ہو گئی ۔مرنے والے خواجہ سراﺅں کی شناخت 35سالہ آمنہ اور 26سالہ مینو کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں جیل میں قید کے دوران بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ سعودی عرب میں مردوں کیلئے خواتین کی تقلید کرنے کا یہ عمل قابل سزا جرم ہے جس کی پاداش میں پولیس اہلکاروں نے ایک گیسٹ ہاﺅس پر چھاپا مار کر 35افراد کو کیا ۔پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خواتین کے کپڑے اور زیورات بھی قبضے میں لے لیے ۔ ریاض میں پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے خواجہ سراﺅں میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور دیگر شہروں سے ہے

 

 

 ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مزنگ کے علاقے میں عمارت کے تیسرے فلور پر واقع فلیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث جھلس کر میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور فائر برگیڈ کو بھی طلب کیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران دھویں کے باعث دم گھٹنے سے گھر کے مکین زاہد ، ثمینہ اور انکی بیٹی عائشہ جاں بحق ہو چکے تھے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم زاہد اس کی بیوی ثمینہ اور بچی عائشہ کا جسم 100 فیصد جھلس چکا ہے