ایمز ٹی وی (اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کو خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی نہیں بھی آتے تو گارنٹی دیتا ہوں کہ یہ پاکستان کا بہت بڑا فیسٹیول ہو گا اور لوگ جوق در جوق اسٹیڈیم میں آئیں گے۔ پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز مالکان نے فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیاپی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کی خبر میڈ یا پر آنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سوچتا ہے کہ پی ایس ایل غیر ملکی کھلاڑیوںکی موجودگی میں بڑا ایونٹ ہے تو یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ اگر پی ایس ایل پاکستان میں منعقد ہو تو یہ لوکل کھلاڑیوں کے ساتھ ہی پاکستان کا بہت بڑا فیسٹیول بن جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہو ں کہ اگر غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل میں حصہ لینے لاہور نہ بھی آئے تو یہ بہت بڑا فیسٹیول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہم پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہاں ہمیں اچھے اقدام پر تعریف بھی کرنی چاہیے اور یہ پی سی بی کا بہت اچھا اقدام ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ اگر پی سی بی پاکستان سپر لیگ کا پورا ایونٹ پاکستان میں کرا دے تو پھر پاکستان میں اس سے بڑا فیسٹیول نہیں ہوا کرے گا۔ ﺍ
ایمز ٹی وی(کوئٹہ) کوئٹہ کے نادرا آفس میں گارڈ اور چوکیدار کے درمیان تلخ کلامی پر گارڈ نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6شہری ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے نادرا آفس میں نجی کمپنی کے گارڈ شہزاد اور نادرا آفس کے چوکیدار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں گارڈ شہزاد نے طیش میں آکر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث چھ شہریوں کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں طبی امداد کے لئے پہنچا دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے جگہ کو سیل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کر رہی تھیں، تاہم 67 سالہ فریدہ زندہ سلامت اور بالکل صحت مند ہیں۔ انتقال کی جھوٹی خبروں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے فوری طور پر انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق فریدہ جلال کا کہنا تھا ’میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں، مجھے نہیں معلوم یہ جھوٹی افواہیں کہاں سے آرہی ہیں‘۔ انہوں نے ان افواہوں کے بارے میں کہا ’شروع میں، میں نے ان باتوں کو مذاق کے طور پر لیا، لیکن گزشتہ 30 منٹ سے میرا موبائل فون مسلسل بج رہا ہے اور لوگ مجھ سے یہی سوال کررہے ہیں، اب میں ان سے پریشان ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ ایسی افواہیں کیوں پھیلاتے ہیں‘ْ۔ فریدہ جلال نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں فلم ’یہ راستے ہیں پیار کے‘ سے ایک چائلد اسٹار کے طور پر کیا۔ وہ اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جن میں ہندی سینما کی کامیاب فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ شامل ہے، ان کی فلم ’سرگوشیاں‘ بھی رواں سال ریلیز ہوگی۔ فریدہ جلال نے کئی ہندوستانی ڈراموں میں بھی کام کیا جن میں ’شرارت‘ اور ’یہ جو ہے زندگی‘ وغیرہ شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (بزنس)کراچی ایکسپو سینٹر میں جنگ اور جیو کے تعاون سے جاری تین روزہ الیکٹرونکس، الیکٹریکل اور ٹیلی کام فیئر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کرکے سستے داموں اشیاءکی خریداری کی۔نمائش میں شرکت کرنے والے شرکاءکا کہنا تھا کہ اس نمائش سے جہاں کراچی کا مثبت تاثر ملے گا وہیں عوام کو سستی اشیا خریدنے کا موقع بھی ملا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہالی ووڈ کے صفِ اول کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کے تھرل اور ڈرامے سے بھرپور نئی ایکشن فلم’’آفٹر میتھ‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ حقیقی واقعات پر مبنی اس سنسنی خیز فلم میں ہدایتکاری کے فرائض ایلیؤٹ لاسٹر نے نبھائے ہیں جبکہ فلم کی کہانی 2012میں رونما ہونیوالے ایک ایسے حادثے کے گرِد گھومتی ہے جس میں وِکٹر نامی شخص کی بیوی اور بچہ جہاز کریش ہونے کی وجہ سے جان گنوا دیتے ہیں تاہم غمزدہ شخص وِکٹر ائیر ٹریفک کنٹرولنگ آفیسر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیتا ہے اورذاتی طور پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیتا ہے۔ ڈیرن افرونسکی اورپیٹر ڈیلبگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگرنبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اسکاٹ میک نائیری ، میگی گریس اور مارٹن ڈینوون شامل ہیں ۔ مجموعی طور پر 10 اعشاریہ 5 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت7اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(تجارت) تائیوان کی معروف کمپنی ایچ ٹی سی کو سال 2016 ءکی آخری سہ ماہی میں خسارے کا سامنا رہا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تائیوان کی الیکٹرانکس کمپنی ایچ ٹی سی کو گزشتہ سال 2016 ءکی آخری سہ ماہی کے دوران مسلسل ساتواں سہ ماہی خسارہ ہوا، جس کی وجہ مصنوعات کی فروخت میں کمی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر کے دوران ادارے کی آمدنی 22.2 ارب تائیوانی ڈالر (720 ملین امریکی ڈالر) رہی جو 2015 ءکی آخری سہ ماہی میں ہونے والی آمدنی کی نسبت 13.62 فیصد کم ہے۔
سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص خسارہ 3.1 ارب تائیوانی ڈالر رہا جبکہ 2015 ءکے اسی عرصے میں 3.4 ارب تائیوانی ڈالر خسارہ ہوا تھا۔ سال 2016 ءکے دوران کمپنی کی کل آمدنی 78.16 ارب تائیوانی ڈالر رہی جوکہ 2015 ءکی مجموعی آمدنی سے 35.77 فیصد کم ہے جبکہ خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 32 فیصد کم ہوکر 10.5 ارب تائیوانی ڈالر رہا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے واحد تعلیمی بورڈ کو اقرباء پروری کی انتہاء کرتے ہوئے امتحانی عمل کو غیر شفاف بنادیا گیا ہے ۔ امتحانی عمل کو کاروباری حضرات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا ہے طلباء ملک اور صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت بھی نہیں دی جاسکتی ہے نقل کا خاتمہ جی ٹی اے بلوچستان کی اولین ترجیح اور سلوگن ہے اساتذہ کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے بعض سینٹروں میں پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو تعینات کیا گیا صوبے کی تعلیمی حالت کوبہتربنانے کیلئے جی ٹی اے بلوچستان کی تجاویز کو نظرانداز کرنا بد قسمتی ہے
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)انگلینڈ کے مایہ ناز آل راو¿نڈر بین اسٹوک بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل کے دسویں انڈین کے اب تک کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم کے آل رانڈر بین اسٹوک انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی ہونے والی نیلامی میں بین اسٹوک کو پونے رائزنگ نے ساڑھے 14 کروڑ ڈالر میں خریدا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کنگ آف پاپ امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار ،جس کا فن چالیس سالوں تک مرکز نگاہ رہا اور جس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نہیں کئی حوالوں سے درج ہے، مائیکل جیکسن کی موت کے بعد بھی انکی البم نے نیا ریکارڈ بنا لیا۔ امریکا کی ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 1982 میں جاری ہونے والے ’تھرلر‘ پہلا ایسا البم ہے، جس کی امریکا میں 3.3 کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ تھرلر میں ’بیٹ اٹ‘ اور ’بیلی جین‘ جیسے میگا ہٹ گانے موجود ہیں، جس کی وجہ سے مائیکل جیکسن ریکارڈ 12 مرتبہ گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئے اور ان میں سے آٹھ مرتبہ کامیابی سمیٹی۔ اس البم نے تیس مرتبہ پلیٹینیم کا سنگ میل عبور کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوسطاً ہر دس میں سے ایک امریکی کے پاس یہ البم موجود ہے۔ انڈسٹری گروپ کے چیئرمین کیری شیرمن نے ایک بیان میں اسے غیر معمولی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا اس ریکارڈ نے ثابت کر دیا کہ تھرلر ہمیشہ ہمارے دلوں اور موسیقی کی تاریخ میں زندہ رہے گا۔ تھرلر دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بھی ہے، جس کا کوئی دوسرا البم مقابلہ کرنے سے قاصر ہے، یہ البم اپنے وقتوں کا ایک میوزیکل اور مارکیٹنگ بریک تھرو سمجھا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تھرلر کی دنیا بھر میں دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ یاد رہے کہ موسیقی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کرانے والے مائیکل جیکسن 25 جون 2009 ء کو گولیوں کی زائد مقدار لینے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔