ایمز ٹی وی(صحت) ینگ ڈاکٹرز نے اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے پر ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کیا دل پگھل گیا؟ کیا واپسی کا راستہ اب بھی کھلا ہے؟ انجلینا جولی کہتی ہیں کہ وہ ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ان کے خاندان کو قریب لائے، جولی کا یہ بیان کہیں بریڈ پٹ کے لیے نرمی کا اشارہ تو نہیں؟ ستمبر 2016ءہالی ووڈ کی سب سے ہٹ جوڑی کے لیے ستم گر ثابت ہوا، جب انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس دراڑ کے 5مہینے بعد انجلینا جولی نے چپ کا تالا توڑا ۔
ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ علیحدگی کا فیصلہ آسان نہیں تھا،وہ بہت مشکل وقت تھا اور اب بھی ہمارا خاندان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔
اسی انٹرویو میں انجلینا جولی نے نرمی کا اشارہ بھی دے ڈالا،ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے بچے سب سے اہم ہیں اور وہ ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ان کی فیملی کو مضبوط بنائے اور ایک دوسرے کے قریب لائے۔ خاندان کو قریب لانے کی کوششیں کہیں یہ اشارہ تو نہیں کہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کے لیے واپسی کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔
ایمز ٹی وی (راولپنڈی) راولپنڈی کے بعض ایریاز میں فروری کے مہینے میں بجلی کے بل بہت زیادہ آنے پرصارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صارفین نے بتایا کہ میٹر ریڈنگ معمول کی بجائے تاخیر سے کر کے اُنکے یونٹس زیادہ دکھائے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں ان کا بلنگ ریٹ بڑھ گیا‘ جس پر اضافی ٹیکس لگا کر محکمہ نے کروڑوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل کر لیا۔
دھمیال سب ڈویژن سمیت شہر کے بعض دیگر ایریاز کے صارفین نے بتایا کہ ماہ فروری میں انکی میٹر ریڈنگ 13فروری کو کی گئی جبکہ 15فروری کو بل ایشو کر دیئے گئے۔
اس طرح ایک مہینے کی بجائے چالیس دن کا بل بھجوا کر صارفین سے اضافی رقم اور ٹیکس وصول کئے گئے۔ چک بیلی خان سب ڈویژن کے بعض موضعات میں بغیر ریڈنگ کے بل بھجوانے کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو کئی کئی ماہ تک بلوں کی تصحیح کیلئے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ صارفین نے وزارت پانی و بجلی‘ چیئرمین واپڈا‘ چیف ایگزیکٹو آئیسکو سے ماہ فروری کے بھاری بھرکم بلوں کی تحقیقات کرانے اور اضافی رقوم واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)گلوکارہ شاہدہ منی نے موسیقی کے پروگراموں میں اپنے نئے دو گیتوں کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میرا غزلوں کا البم بھی ریکارڈ ہو چکا ہے جس کے شاعرمحمود شام ہیں اور تمام غزلوں کی دھنیں میں نے خود تخلیق کی ہیں ۔ میرے گیتوں کا البم بھی مکمل ہے تاہم فی الحال میں دو نغمات کو مختلف ٹی وی پروگراموں میں گا رہی ہوں ۔
ان میں ایک گیت دلبر جاناں اردو اور پشتو زبان میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور دوسرا ماہی ماہی رومانوی گیت ہے جنہیں ناظرین کی طرف سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔
میں بہت جلد ان کے ویڈیوز بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں ۔ شدت پسندی کی حالیہ لہر کے حوالے سے شاہدہ منی کا کہنا تھا کہ سانحہ لعل شہباز قلندرؒ پر بہت دکھ ہوا ہے تاہم ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ، پاک فوج اور حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسرپیکار ہے امید ہے کہ وہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کر دے گی ۔