پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے شیر خوار بچوں کی نگرانی و دیکھ بھال کے لیے ایسا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو ان کی نقل وحرکت کو ریکارڈ کرے گا اور اسے ایک ایپ کے ذریعے والدین کے موبائل فون پر بھیج دے گا۔
رے بے بی نامی یہ ٹریکر بچوں کی مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔
ray 2 
یہ ایک کانٹیکٹ لیس ڈیوائس ہے جو جسم یا کسی اور شے سے متصل ہوئے بغیر بچوں کی نیند اور اس دوران ان کی سانس کی آمد و رفت کی نگرانی کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ وہ تجاویز بھی دے گا کہ بچے کی نیند کو کیسے پرسکون بنایا جاسکتا ہے۔ یہ سارا ڈیٹا ایک ایپ کے ذریعہ والدین کے موبائل فون پر موصول ہوجائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس آلے کا مرکزی مقصد بچے کی سانس کی آمد و رفت پر نگرانی رکھنا ہے۔ شیر خوار بچوں میں اکثر بیماریوں کا پتہ سانس کے ذریعہ ہی لگایا جاسکتا ہے۔
ray 3 
یہ آلہ بچے سے کچھ فاصلے پر کسی میز پر رکھا جاسکتا ہے اور یہ کسی قسم کی شعاعیں خارج نہیں کرتا جو بچے کو نقصان پہنچانے کا سبب بنیں۔ اس آلے کے نتائج کے درستگی کی شرح 98 فیصد ہے۔
 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ کوہلی کا ایک کمپنی کے ساتھ ایک سو دس کروڑ میں معاہدہ ہو گیا ہے۔بھارتی فلموں کی سوکروڑ کلب میں شامل ہونا عام سی بات ہے۔ جن کا تذکرہ بھی ہوتا رہتا ہے لیکن اب کرکٹرز بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو رہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر اور ایم ایس دھونی کے بعد بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی بھی سو کروڑ کلب کا حصہ بن گئے۔ ان کا ایک اسپورٹس شوز کمپنی کے ساتھ آٹھ برس کا معاہدہ ایک سو دس کروڑ میں ہوا ہے۔کوہلی سنگل برانڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں،یوسین بو لٹ ، اسافا پوول،تھیری ہنری اور اولیور جیراڈ کا بھی اسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہے۔ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کا حصہ بننا اور بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کی بغیر میک اپ تصاویر میں بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا۔ڈانسنگ کوئن 1999 میں شادی کے بعد فلمی کیریئر کو خیرباد کہہ کر امریکہ منتقل ہوگئی تھیں لیکن 2011 میں بھارت واپسی پر اداکارہ نے ایک بار پھر انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم اس بار وہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ اداکارہ نے چھوٹی سکرین پربھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اوراب مختلف رقص کے رئیلٹی شوز میں جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔اپنی مسکراہٹ اور خوبصورتی کے حوالے سے مشہور اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کی بدلی شخصیت نے مداحوں کو نہ صرف حیران کردیا ہے بلکہ انہیں کسی صورت پہچاننا بھی آسان نہیں۔

 

ایمز ٹی وی(ریاض ) خادم حرمین شریفین شاہ عبدالعزیز نے آئندہ ماہ پانچ ایشیائی ممالک کے دورے کی تیاری کرلی تاہم پاکستان نہیں آرہے، وہ انڈونیشیاء، جاپان، چین ، ملائیشیاءاور مالدیپ جائیں گے ۔ سعودی بادشاہ کے ایشیائی ممالک کے دورے کا مقصد عالمی تناظر میں ان ممالک کیساتھ تعلقات کو وسعت دینا ہے ۔
انڈونیشیاءکے وزیرمذہبی امور لقمان حکیم سیف الدین نے کہاکہ سعودی بادشاہ کے ایک ہفتے پر محیط دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، سعودی بادشاہ اور انڈونیشین وزیراعظم کی سربراہی میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع محمد بن سلمان کے دورے کے دوران چین اور جاپان کیساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ سعودی عرب اور ملائیشیاءکے درمیان 2015ءمیں تجارتی حجم15بلین ریال سے زائد رہا جبکہ سعودی عرب کا شمار ملائیشیاءکے 19کاروباری پارٹنرز میں ہوتاہے جبکہ ملائیشیاءسے چیزیں درآمد کرنیوالے ممالک میں تئیسویں نمبر پرہے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ نے بلوچستان سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کےسرحدی علاقوں کشمور،کندھ کوٹ، جیکب آباد اور شکارپور میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے قانون نافذ کرنے والےاداروں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں تک ہر صورت پہنچا جائے۔
وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد سندھ میں کومبنگ آپریشن کے ساتھ بلوچستان سے متصل علاقوں کو ٹارگٹ کرلیا گیا۔ کشمور، کندھ کوٹ، جیکب آباد اور شکار پور میں ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کاررراوئیاں جاری ہیں۔ دادو کی تحصیل جوہی سے حساس اداروں نےسانحہ سہون میں سہولت کاری کے الزام میں منیر جمالی اور عزیرجمالی کوحراست میں لے لیا۔ پولیس اورحساس اداروں نےسہون شریف کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ستر مشتبہ افراد پکڑے گئے۔
لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزنے کومبنگ آپریشن کے دوران بیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، گھوٹکی میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے چارمشتبہ افراد کوحراست میں لیا۔ تھرپارکر سے پانچ مشتبہ کو گرفتار کیا گیا۔ بغیرانٹری رہائش دینے پرچھ ہوٹل مالکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت ایان علی کے وکیل وفاق کی اپیل پر سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی پیش نہ کرسکے۔سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی طلب کرلی ۔ عدالت کے استفسار پر ایان علی کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے وفاق کی اپیل بنیادی سطح پر ہی مسترد کردی تھی جس پر جسٹس فاروق شاہ نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی کہاں ہے؟سپریم کورٹ نے کچھ نا کچھ تو حکم دیا ہوگا۔ عدالت نے3 مارچ کو سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 19 جنوری کوایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔حکم کے باوجود ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا جارہا لہذا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) قائداعظم یونیورسٹی میں اتوار کو طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں چار طالب علم زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں نائب خان ،فرہاد، مرزا خان اور وسیم اللہ شامل ہیں ،زخمی ہونےوالے طلبہ کا تعلق قائدین سٹوڈنٹس سے بتایا جاتا ہے پولیس کو ابھی تک مقدمے کے اندراج کےلئے کوئی باقاعدہ درخواست نہیں ہے تاہم جھگڑے میں ملوث دوسرے طرف سے فیض ربانی اور انور شاہد کے نام لئے جارہے ہیں جن کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ سے بتایا جاتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(طرابلس) لیبیا حکومت نے خواتین کے بیرون ملک سفر کے لیے محرم کی موجودگی کی شرط لازمی قرار د ے دی ۔غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبی پارلیمنٹ کے ماتحت مشرقی علاقے کے فوجی گورنر جنرل عبدالرزاق الناظوری نے اپنے ایک تازہ حکم نامے میں تاکید کی ہے
خواتین بیرون ملک سفر کے دوران محرم کو ساتھ رکھیں۔دوسری جانب لیبیا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں نے محرم کی شرط کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق نسواں اور خواتین کے سفر پر پابندی کے مترادف قرار دیا ہے۔
خواتین کے لیے بیرون ملک سفر میں محرم کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مشرقی لیبیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں طبرق اور الابرق میں بھی ماحول کافی کشیدہ ہے۔ لیبی خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ’ویمن ٹرائبیون فائونڈیشن‘ کی چیئرپرسن نے خواتین کے سفر میں محرم کی شرط کو لازمی قرار دینے کی مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ البیضاءشہر میں حکومتی ہیڈ کواٹر کے قریب واقع الابرق ہوائی اڈے پر محرم سے متعلق فیصلے کا اطلاق اتوار سے کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین کو بیرون ملک سفر میں کافی مشکلات کا سامنا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) شاید آپ کو اس اچھی خبر پر یقین نہ آئے مگر یہ واقعی حقیقت ہے کہ اب ڈاکووں کی موبائل فون چھیننے میں دلچسپی تیزی سے کم ہورہی ہے اور وہ وقت قریب ہے کہ جب کوئی بھی آپ سے موبائل فون نہیں چھینے گا۔ اس انقلاب کی وجہ ”کل سوئچ“ ہے جو جدید اسمارٹ فونز میں موجود ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جسے فون چوری ہونے یا چھینے جانے کی صورت میں ریموٹ طریقے سے ایکٹیویٹ کیا جاسکتا ہے اور یہ فون کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ 

اس کے ایکٹیو ہونے کے بعد فون کی کسی بھی صورت میں دوبارہ پروگرامنگ نہیں کی جا سکتی۔ اس سافٹ ویئر کا استعمال پہلی دفعہ 2013ءمیں آئی فون میں کیا گیا اور اپریل 2014ئ میں سام سنگ نے بھی اسے اپنے گلیکسی سمارٹ فون کا حصہ بنا دیا۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق اس سافٹ ویئر کے استعمال کے بعد سان فرانسسکو میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں 27 فیصد جبکہ خصوصاً آئی فون چھیننے کے واقعات میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

نیویارک میں ایک سال کے دوران موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 25 فیصد جبکہ لندن میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس غیر معمولی کامیابی کی بنا پر ساری دنیا میں ہر قسم کے موبائل فونز میں اس سافٹ ویئر کے استعمال کو لازمی قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں روائتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود ورلڈکپ 2017ءکیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ’قسمت‘ ان کے ہاتھ میں نہ تھی اور ورلڈکپ 2017ءمیں کوالیفائی کرنے کیلئے انہیں سری لنکا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کی دعا کرنا تھی۔ قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں اور بنگلہ دیش بارش سے متاثرہ میچ سری لنکا کے ہاتھوں 42 رنز سے ہار گیا جس کے باعث قومی ویمنز ٹیم نے 4 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔واضح رہے کہ اسی روز پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی میچ ہوا تھا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم قومی ٹیم 43.4 اووز میں صرف 67 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور بھارت نے مقررہ ہدف صرف 22.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔