پیر, 13 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ینگ ڈاکٹرز نے اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے پر ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے۔
سروسز ہسپتال میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ینگ ڈاکٹرز کا اینٹی کرپشن اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا ہوا تاہم ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے جبکہ دیگر ہسپتالوں کی ایمرجنسی بھی بند کرنے کا اعلان کر دیاہے

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنی سائٹ کو سوشل میڈیا حب بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
جی ہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ہونے والی ہے اور بہت جلد فیس بک پر صارفین اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس جیسے انسٹاگرام، اسکائپ، ٹوئٹر اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی شامل کرسکیں گے۔
یہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس صارف کے اباﺅٹ می (About me) سیکشن میں نظر آئیں گے اور صارفین کو محض ایک کلک پر کسی بھی اکاﺅنٹ پر جانے میں مدد دیں گے۔ فیس بک صارفین اگرچہ پہلے سے اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے پروفائل اباﺅٹ می کے سیکشن میں شامل کرسکتے ہیں مگر یہ نئی تبدیلی اس سائٹ کو بالکل بدل کر رکھ دے گی۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں اپنا منشور شائع کیا تھا، جس میں درج تھا کہ اب لوگوں کے لیے سوشل انفراسٹرکچر بنانے پر توجہ دی جائے گی اور یہ فیچر اس کی عکاسی کرتا ہے۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش اس وقت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ میں صارفین کی محدود تعداد پر کیا جارہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹول ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
اب یہ کہنا تو مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا مگر اس پر صارفین کے پرائیویسی تحفظات ایک بار پھر سامنے آئیں گے۔ فیس بک کی جانب سے ڈسکور پیپل نامی فیچر بھی آزمایا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے لوگوں کو دوست بناسکتے ہیں جنھیں وہ جانتے نہ ہوں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تھرپارکر) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، تھر میں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں ۔
تھر پارکر میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتاتو بے گناہ لوگوں کا خون نہ بہتا،حکومت کو حقیقت پسند پالیسی اپنانا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں تھر میں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں،کسی سے ڈرنے والے نہیں فتح حق کی ہوگی، تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت میں وزیراعظم اور ان کے بچوں نے ایک نئی درخواست جمع کرادی ہے۔درخواست میں پی ٹی آئی کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی استدعاکی گئی ہے۔
وزیراعظم اور ان کے بچوں کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانا ہے تو مزید 8 ہفتوں کا وقت دیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دستاویزات ہمارے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد جمع کرائی گئی ہیں،دلائل ختم ہونے کے بعد دستاویزات پر جواب جمع کرانے کا موقع نہیں ملے گا۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت روز کے وقفے کے بعد دوبار ہ شروع ہورہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی شیاؤمی نے آخرکار پاکستان میں اپنے فونز کو متعارف کرا دیا ہے۔ شیاؤمی کی جانب سے می میکس، ریڈمی نوٹ 4 اور ریڈ می نوٹ 4 اے اسمارٹ فونز کو پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے جس کی آن لائن فروخت کے لیے دراز ڈاٹ پی کے سے شراکت داری کی گئی ہے۔ ایک تقریب کے دوران ان فونز کو متعارف کرایا گیا جن میں سے می میکس اور می بینڈ ٹو کو آج سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جبکہ ریڈمی نوٹ 4 اے کو 25 فروری جبکہ ریڈمی نوٹ 4 پانچ مارچ سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ موبائل کمپنی زونگ نے بھی شیاﺅمی سے شراکت داری کی ہے اور ان اسمارٹ فونز پ چھ ماہ کے لیے 6 جی بی 4 جی ڈیٹا دینے کا اعلان کیا ہے۔ شیاﺅمی می میکس 1.8 گیگا ہرٹز ڈوئل کور فون ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 650/652 چپ سیٹ ہے جبکہ اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اسی طرح 6.44 انچ کی بڑی اسکرین، 3/4 جی بی ریم، 32 سے 128 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، 16 میا پکسل رئیر جبکہ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ 4850 ایم اے ایچ بیٹری ہے، اس کی قیمت 24 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح ریڈمی 4اے 3120 ایم اے ایچ بیٹر، 5 انچ اسکرین، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 425، 2 جی بی ریم، سولہ جی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، ڈوئل سمز، تیرہ میگا پکسل رئیر کیمرہ، پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور تین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر 13900 روپے ہوگی۔اب اگر بات کی جائے ریڈمی نوٹ 4 کی، جو کہ کم قیمت میں کسی فلیگ شپ اسمارٹ فون کے فیچرز فراہم کرتا ہے۔ اس میں 10 کور میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 20 چپ، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 625، 4100 ایم اے ایچ بیٹری، 13 میگا پکسل رئیر جبکہ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے، ڈوئل سم، فنگر پرنٹ اسکینر، 2 سے 4 جی بی ریم، 16 سے 64 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور یہ چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کی متوقع قیمت 20900 روپے ہوگی اور یہ اگلے مہینے کے شروع میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کو 2017 کے لیجنڈری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 81 سالہ لتا منگیشکرکو فلم نگری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایشیا پیسفک برانڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے لیجنڈری ایوارڈ دیا گیا ہے۔  گلوکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر ایوارڈ کے ہمراہ اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایوارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے گلوگاری کے شعبے میں جو مقام حاصل کیا ہے کہ وہ ان کے مداحوں کی مرہون منت ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(پشاور) آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے سی پیک کی سکیورٹی کے لئے فورس بنانے کی تجویز دیدی ہے۔نجی ٹی وی آے آروائی نیوز کے مطابق آئی جی کے پی کے نے سی پیک سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کوخط لکھا ہے اور تجویز دی ہے کہ پاک چین راہداری کی حفاظت کیلئے ایک علیحدہ فورس بنائی جائے جس کیلئے 4ہزار180پولیس اہلکارجلدبھرتی کئے جائیں۔ خط کے متن میں تجویز دی گئی ہے کہ نئے یونٹ کیلئے23.91ملین روپے فوری طور پرمختص کیے جائیں اور ہر روٹ اور مناسب مقام پر سپیشل سکیورٹی یونٹس قائم کیے جائیں۔مزید برآں خیبر پختوا پولیس نے اس ضمن میں فنڈنگ کیلئے حکومت سے مدد مانگی لی ہے اور پولیس اہلکاروں کی بھرتی کیلئے فنڈ مختص کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کا جنون اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور ایسے میں قطر ایئرویزبھی پیچھے نہیں رہا اور دوحہ سے پاکستان کے سات شہروں کیلئے روزانہ 10پروازوں کا اعلان کردیا،صرف یہی نہیں بلکہ فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں سفر کرنیوالے مسافر بھی حمادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پریمیئم لاﺅنج تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے سفر شروع کرنے سے اختتام تک ایک جیساہی تاثرملے گا۔قطرایئرویز متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے شائقین کو یواے ای لارہی ہے جہاں دبئی اورشارجہ میں تین مارچ تک کھیل جاری رہے گا اور پانچ ٹیمیں ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے مقابلے میں ہیں۔ کھیلوں کے دیگرعالمی سپانسرز کی طرح قطرایئرویزنے بھی دنیا بھر میں کھیلوں کے ساتھ اپنے آپ کو جوڑلیا ۔ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان کیلئے قطر ایئرویز کے سینئر نائب صدر کمرشل احاب امین نے بتایاکہ’ قطر ایئرویزدنیا بھر سے مسافروں کوپاکستان کے سات مختلف پرلاتی اور لے جاتی ہے اور پاکستان سپر لیگ کوسپانسر کرناان پاکستانی مسافروں کیساتھ جشن منانے کا ایک طریقہ ہے جو ہرہفتے پاکستان کے مختلف روٹس پر ہمیں خدمت کا موقع دیتے ہیں ، کرکٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے کھیلوں میں سے ایک ہے اور پاکستان سپر لیگ ابھی نوخیز ہے تاہم اس کے دوسرے ایڈیشن کا ہر میچ ایکشن سے بھرپور ہوتاہے اور ہمیں یواے ای اور پاکستان میں پی ایس ایل سے جڑے ہونے پر خوشی ہے ‘۔ پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز، پشاورزلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر ٹائٹل کیلئے دبئی اور شارجہ میں کھیل رہی ہیں جبکہ فائنل میچ لاہور میں ہوگا۔قطرایئرویز دوحہ سے پاکستان کیلئے روزانہ 10پروازیں آپریٹ کرتی ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور، ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے شہریوں کو مشرق وسطیٰ ، یورپ اور امریکہ جانے کے لیے سروسز فراہم کرتی ہے جبکہ قطرایئرویزکے ذریعے پاکستان جانیوالے مسافرخطے کے فائیوسٹار ایئرپورٹ’حمادانٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ پر قیام سے لطف اٹھاسکتے ہیں ۔حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا بھر کے چھ ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جنہیں بہترین پرفارمنس، شاندار سہولیات اوراعلیٰ کوالٹی سٹاف سروسز کی وجہ سے سکائی ٹریکس کی جانب سے فائیوسٹار ایئرپورٹ قراردیاگیا۔قطرایئرویز کے مطابق الصفویٰ کی پہلی لاﺅنج سے ہرلمحہ پرجوش ہونے کا موقع ملتا ہے جبکہ ایوارڈ وننگ المورجان بزنس لاﺅنج سے ایئرپورٹ لاﺅنج کے نئے تجربات ملتے ہیں۔ قطرایئرویز قطر کی سرکاری ایئرلائن ہے جو 20سالوں سے دنیا کے 150سے زائد مقامات کیلئے سروسز فراہم کررہی ہے جبکہ192طیاروں کے ساتھ دنیا میں تیزی سے پھیلتی قطرایئرویز2017ءمیں آکلینڈ، چیانگ مئی ، ڈبلن ، نیس اورسکوپ جی سمیت مزید کچھ مقامات کیلئے اپنی سروسز شروع کرنے جارہی ہے ۔قطرایئرویزدنیاکی بہترین بزنس کلاس، بہترین بزنس کلاس ایئرلائن لاﺅنج اور بہترین ایئرلائن سٹاف سروس کا 2016ءکے ایوارڈ جیت چکی ہے جبکہ ون ورلڈ گلوبل الائنس کی ممبر بھی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاک افغان مشترکہ کاوشیں جاری رہنی چاہئیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ،اس جنگ میں پاک افغان مشترکہ کاوشیں جاری رہنی چاہئیں ۔آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ، بارڈر مینجمنٹ کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز سے تعاون بڑھا یا جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی جانب سے باہمی تعاون بڑھانے کی پیشکش کو بھی سراہا

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک کرکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھ سکتا ہے، بطور ایک اداکار نہیں بلکہ ایک فلم ساز کے طور پر، جی ہاں وہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ ہیں، جو اپنی پہلی فلم ” طورباز” بنانے جارہے ہیں اور اپنی فلم کیلئے بالی ووڈ اداکار سجنے دت کو کاسٹ کرلیا ہے۔ رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 سالوں سے انکے دماغ میں فلم بنانے کا خیال تھا، جیسے سب کو ہی معلوم ہے کہ کرکٹ سے سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، جیسے وہ بچے جو دہشت گردی میں ملوث ہوگئے، انہیں کرکٹ کا سہارا دیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فلم ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے، لہذا خاتون اداکارہ کی کاسٹ کو اتنا اہم نہیں سمجھا جارہا، میری پہلی ترجیح سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کرنا تھا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کرکٹ کے فروغ پر مبنی ہوگی اور اس کا مرکزی خیال کرکٹ کے ذریعہ دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔فلم طور باز میں کوئی آئٹم نمبر شامل نہیں ، سنجے دت توجہ کا مرکز ہونگے، کیونکہ وہ ایک بہت بڑے اسٹار ہے اور انکے مداح نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ گریش نامی ایک بھارتی ڈائریکٹر فلم ‘طورباز’ کے ہدایتکار ہیں اور توقع ہے کہ اس سال مئی یا جون تک شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا