پیر, 13 جنوری 2025

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں کی ٹیم نے حال ہی میں ایک نیا روبوٹ تیار کیا ہے جو اپنے پائوں پر چلتے ہوئے شتر مرغ سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔ منفرد انداز سے ڈیزائن کیے گئے اس روبوٹ کا نام Cassie کیسی ہے۔ اس کی پنڈلی جو کہ کسی بڑے پرندے کی پنڈلی سے مماثلت رکھتی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ کیسی کا ڈیزائن ایسے روبوٹوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا جو پارسل کی تقسیم یا امدادی کارروائیوں میں معاونت انجام دے سکیں۔ اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔ کیسی روبوٹ کو امریکا کی دو ریاستوں اوریگون اور پینسلوینیا میں قائم کمپنی ایجیلیٹی روبوٹکس کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔ روبوٹ کا ڈیزائن اس کو کھڑے ہونے، چلنے اور یہاں تک کہ ایسے نازک انداز سے گرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ٹوٹنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا۔کیسی کا وزن اوریگون یونیورسٹی میں اس سے قبل تیار کیے جانے والے روبوٹوں کے مقابلے میں آدھا ہے تاہم اس کی صلاحیت سابقہ روبوٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے فائنل میں سکیورٹی کیلئے پلاننگ مکمل کرلی ہے اور چاہتے ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو اور چاہتے ہیں کہ فائنل کھیلنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور آئیں۔


انہوں نے کہا کہ لاہور میں فائنل کیلئے تمام سکیورٹی انتظامات کریں گے ،سب کی خواہش تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ فائنل ہوگا تو سب سے خدشات دور ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ دبئی میں اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ میچ فکسنگ سکینڈل کے گرداب میں پھنسے شرجیل خان مدد حاصل کرنے اور اس مصیبت سے جان چھڑوانے کیلئے اپنے روحانی پیشوا اور پیر کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارحانہ بلے باز شرجیل خان کراچی میں مقیم اپنے پیر و مرشد صوفی جمیل الرحمن کے آستانے پر گئے اور انہوں صوفی جی سے استدعا کی کہ ”بابا جی میری مدد کریں اور کچھ کریں جس سے میں اس دلد ل سے نکل سکوں“۔ واضح رہے کہ قومی بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی ایس ایل میں مبینہ سٹے بازی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی معطل کرچکا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں کی ٹیم نے حال ہی میں ایک نیا روبوٹ تیار کیا ہے جو اپنے پائوں پر چلتے ہوئے شتر مرغ سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔ منفرد انداز سے ڈیزائن کیے گئے اس روبوٹ کا نام Cassie کیسی ہے۔ اس کی پنڈلی جو کہ کسی بڑے پرندے کی پنڈلی سے مماثلت رکھتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ کیسی کا ڈیزائن ایسے روبوٹوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا جو پارسل کی تقسیم یا امدادی کارروائیوں میں معاونت انجام دے سکیں۔ اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔ کیسی روبوٹ کو امریکا کی دو ریاستوں اوریگون اور پینسلوینیا میں قائم کمپنی ایجیلیٹی روبوٹکس کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔ روبوٹ کا ڈیزائن اس کو کھڑے ہونے، چلنے اور یہاں تک کہ ایسے نازک انداز سے گرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ٹوٹنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا۔کیسی کا وزن اوریگون یونیورسٹی میں اس سے قبل تیار کیے جانے والے روبوٹوں کے مقابلے میں آدھا ہے تاہم اس کی صلاحیت سابقہ روبوٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے لنڈا بازار سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے سلیپنگ سیل سے نکلا، دہشت گرد دس سال سے اس بازار میں رہائش اور کاروبار اختیار کئے ہوئے تھے۔ ملک میں آنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پوری طرح سے فعال دکھائی دے رہے ہیں۔ اِن اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے اور درجنوں دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔سکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی کے دوران لاہور کے مشہور لنڈا بازار سے بھی دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔اِن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ گزشتہ دس سالوں سے لنڈا بازار میں کاروبار کر رہے تھے۔ قبائلی علاقوں یا افغانستان سے آنے والے بیشتر افراد لنڈا بازار میں کاروبار کے لئے اِنہیں سے رابطہ کرتے تھے۔ اِن کے بارے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ زیادہ تر سردیوں میں یہاں کاروبار کے لئے آتے تھے۔اِن دونوں افراد کی رہائشگاہ اور دکان کے اردگرد رہنے اور کاروبار کرنے والے اِن کے بارے میں کوئی بھی بات کرنے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب کے 39اہم مقامات کی نشاندہی ہو چکی، معاملات کو انتہائی خفیہ رکھتے ہوئے جلد ہی آپریشن کئے جائیں گے ، حساس اداروں کی جانب سے فہرستیں مرتب کر لی گئیں۔ سہولت کاروں، فنڈنگ کرنیوالوں اور این جی اوز، مدارس کے ذریعے فرقہ واریت ،خطرناک جرائم پیشہ عناصرو دیگر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ پنجاب میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمدکیلئے آج سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس آج سول سیکرٹریٹ میں ہو گا، جس میں صوبائی وزیر داخلہ ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ و دیگر اداروں کے اہم افسر شرکت کریں گے۔ پنجاب اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ 6کالعدم تنظیموں نے نام بدل کر 9تنظیمیں بنارکھی ہیں، جن کو فنڈنگ روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ بعض کے اکاو¿نٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ مزید بتایا کہ اپیکس کمیٹی کے ہونیوالے اجلا س میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ رینجرز کو صرف چند اضلاع میں ہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں تعینات کیا جائے اور حکومت کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی تھی کہ انسداد دہشت گردی فورس رینجرز کو اسسٹ کریگی ، رینجرز کو اہم اختیارات دئیے جائیں اور انفارمیشن ملنے پرمکمل ثبوتوں کیساتھ صوبہ بھر میں کہیں بھی آپریشن کرسکے گی، جبکہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہفتے میں دو بار ہوگا، جس میں معلومات کا تبادلہ کیا جائیگا اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ ماضی میں جو سمری پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائی جاتی رہی اس میں یہ کہا جاتا رہا کہ رینجرز کو اختیارات ہی نہ دئیے جائیں اور رینجرز سی ٹی ڈی اور پولیس کو اسسٹ کرے ، جس پر بعض جگہوں پر شدید تحفظات سامنے آئے کہ اس طرح آپریشن نہیں ہو سکے گا، جبکہ اب مال روڈ سانحہ کے بعد ہونیوالے اپیکس کمیٹی کے اجلا س میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ، پنجاب حکومت کے ترجمان اپنا موقف یہ اپنا ئے ہوئے ہیں کہ پنجاب میں پہلے بھی رینجرز تعینات ہوتی تھی اور اب بھی ویسے ہی کام کریگی جس طرح پہلے کام کرتی تھی

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ تمنا بیگم کی 5ویں برسی ۔۔تمنا بیگم کا اصل نام صوفیہ بیگم تھا، بریلی (بھارت) میں پیدا ہوئیں، تقسیم کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئیں۔ 1960ء میں ریڈیو پاکستان کراچی سے انھوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اسی دوران تھیٹر کے معروف اداکار اور لکھاری کمال احمد رضوی نے انھیں اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا، اس ڈرامے سے متاثر ہو کر ہدایتکار مسعود پرویز نے انھیں اپنی فلم ’’سرحد‘‘ میں کاسٹ کرلیا، ان کی فلم کی ریلیز سے پہلے ہدایتکار قدیر غوری کی فلم ’’دامن‘‘ میں کاسٹ کرلیا گیا یہ فلم 1962میں ریلیز ہوئی۔ 1970ء تا 1980ء تمنا بیگم کے مصروف ترین سال تھے۔ انھوں نے 235 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم انڈسٹری کے تمام نامور فنکاروں کے ہمراہ بھی کردار ادا کیے۔ علاوہ ازیں تمنا بیگم کو بہترین کردارنگاری پر دونگار ایوارڈ، بولان ایوارڈ، امن ایوارڈاور اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی آخری فلم 2004ء میں پنجابی فلم ’’گجر دا کھڑاک‘‘ تھی۔ یاد رہے کہ مرحومہ 20 فروری 2012ء کو انتقال کرگئی تھیں۔

 

ایمز ٹی وی(استنبول) ترک صدر رجب طیب اردوان کے زیراستعمال بس نے صدر کے ذاتی محافظ کو کچل ڈالا۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی اہلکار صدر کے قریب کھڑا تھا جب بس نے اسے روند ڈالا۔


صدر اردوان خمی ہونے والے اپنے محافظ کے پاس اس وقت تک کھڑے رہے جب تک طبی امدادی ٹیم اس کے پاس نہیں پہنچ گئی ،واقعہ الازغ گورنری کی بلدیہ سے نکلتے ہوئے اس وقت پیش آیا جب صدر ایک اجلاس کے بعد بس کے ذریعے وہاں سے جانے کی تیاری کررہے تھے

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاک فوج نے دہشت گردو کی نقل و حرکت روکنے کے لیے بھاری توپ خانہ پاک افغان سرحد پر بھجوا دیا . پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے تاکہ پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو ختم کیا جا سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سرحدی علاقے پر بھاری توپ خانہ بھی بھجوا دیا ہے تاکہ سرحد پار کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جا سکے ۔دفاعی ماہر بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے کہا ہے کہ یہ پاک فوج کا بہت اچھا اقدام ہے اس سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے میں مدد ملے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر بہت طویل ہے اور اس کے ایک ایک انچ کی سیکیورٹی کرنا مشکل ہے ،ایسی صورتحال میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت کر کے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو موثر طریقے سے روکا جا سکتا ہے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر تھی اتفاق کیا گیا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان نہیں آتے تو پھر بھی فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہوگا اور اس سے فرنچائز مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔