جمعرات, 16 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی( تعلیم / کراچی ) پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ایس ایم سبطین نقوی اور پیک پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قائد اعظم تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید ناصر عباس، صدارت حاجی جاوید کربلائی، مہمان خصوصی ممبر بورڈ میٹرک غلام عباس بلوچ، پیک کے صدر سید شہزاد اختر نے شرکت کی۔

ججز کے فرائض قاری محمد ادریس، شہزادی کنول، ڈاکٹر عنبرین، ڈاکٹر سمانہ مظہر نے انجام دیئے اور نظامت کے فائرض مریم کوثر اور حرمین وارثی نے انجام دیئے۔ مہمان خصوصی سید ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں کو اپنا کر طلباء و طالبات اپنا مستقبل بناسکتے ہیں قائد اعظم کے پیغام کو طلباء و طالبات عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

غلام عباس بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا آرگنائزیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ سطح پر تقریبات کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے اور ہم آرگنائزیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔ عرفان عابدی نے کہا کہ موجودہ دور میں طالبات طلباء پر فوقیت حاصل کررہی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائی کورٹ میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ہے جس کے بعد ان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 124ہو گئی ہے۔
جسٹس جوادحسن نے وہاڑی کے رہائشی عثمان اشرف کی توہین درخواست پرآئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا اورڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے21فروری کوجواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے ڈرائیورکانسٹیبل بھرتی ہونے کے لئے درخواست دی ،وہ سلیکٹ ہوگیا،
محکمہ پولیس میں جواننگ کے لئے میڈیکل چیک اپ نہ کروانے پراس نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت عالیہ نے8 دسمبر2016کو درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو درخواست گزارکا میڈیکل چیک اپ کروانے کے حوالے فیصلہ کرنے کاحکم دیا جس پرعمل نہیں کیا گیا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکم عدولی پرآئی جی مشتاق سکھیرا اورڈی آئی جی ایس پی یو آغا محمد یوسف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں ادارہ منہاج القران کے پرائیویٹ استغاثے میں انسپکٹرجنرل پولیس مشتاق سکھیرا سمیت 122پولیس افسران اور اہلکاروں کو17فرروی کو طلب کرلیا ہے ۔
فاضل جج نے ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزیرخواجہ آصف،سمیت 12افراد کو طلب کرنے کی استدعا مسترد کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اعظم نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے پرائیویٹ استغاثے میں 137افراد کو بطور ملزم نامزد کرنے اور ان کو طلب کرنے کی استدعا کررکھی ہے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد ادارہ منہاج القران کی طرف سے وزیراعظم میاں نواز شریف، میاں شہباز شیریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعید رفیق، خواجہ آصف،پرویز رشد، عابد شیرعلی، چودھری نثار،پرسنل سیکرٹری سید تقیر شاہ، ہوم سیکرٹری اعظم سلیمان اور راشد محمود لنگڑیال کمشنرکو طلب کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے ،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ 12افراد کے خلاف استغاثہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شامل ہونے کے ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے تاہم کسی کے خلاف جب تک ثبوت مثل پر نہ ہوں طلب نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے علاوہ استغاثہ بھی وقوعہ کے ایک سال 9 ماہ کی تاخیر سے پیش کیا گیاہے۔عدالت نے استغاثے میں اس وقت کے انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا، ڈی سی او کپٹن عثمان،ایس پی سلمان علی خان،اے سی طارق منظور چانڈیو، ٹی ایم او علی عباس سمیت 122پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیاہے۔ عدالت نے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو 17فروری کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔عدالت میں فیصلے کے وقت ادارہ منہاج القران کے کارکن جن میں خواتین کی تعداد بھی شامل تھی عدالت کے باہر جمع ہو گے اور انہوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ادارہ منہاج القرآن کے وکیل اشتیاق احمد چودھری اور منہاج القرآن کے ایڈمنسٹریٹر جواد حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، اصل ملزمان حکومتی ارکان تھے جن کے کہنے پر پولیس اہلکاروں نے ساری کارروائی کی ان کو چھوڑ دیا گیا ہے،وہ ان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

 

 

 
 
  ایمز ٹی وی(اسپورٹس)  ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
بھارت میں ہونیوالے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی اپنے آٹھویں میچ میں کالی آندھی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
 
 
قبل ازیں پاکستان نے اپنے ساتوں میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کی تھی۔ یاد رہے پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے
 

 

 

ایمز ٹی وی(کولمبو) پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا کہ ہمار اہدف ورلڈ کپ کے مین راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ کے دوران ثناءمیرکا کہنا تھا کہ ہماری توجہ صرف میچ کے نتیجے پر نہیں ہے بلکہ اچھا کھیلنے پر ہے اور ہمارا ہدف ورلڈ کپ کے مین راﺅنڈ میں پہنچنا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ کا کوالیفائر کھیلنا میرے لئے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔پاکستان اپنا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیل رہا ہے جبکہ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعظم نوازشریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔
وزیر اعظم نوازشریف اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں۔و ہ شیخوپورہ میں بھکھی تھرمل پاور پلانٹ فیز ون کا افتتاح کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔
وزیراعظم نوازشریف اپنے دورے کے دوران گورنر ہاﺅس پنجاب میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور پنجاب میں جاری توانائی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا ۔گورنر ہاﺅس میں ہونے والے اس اہم اجلاس میںوزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہونگے

 

 

ایمز ٹی وی(کولمبو) ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانیوالے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلا ف ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہی ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دی تھی

 

 

ایمز ٹی وی(دبئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 22 رنز سے شکست دیدی۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ڈیویڈ میلان 50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد حفیظ نے 46 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں حارث سہیل نے 39، کامران اکمل نے 10، صہیب مقصود نے 6 اور شاہد آفریدی نے 13 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 147 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ سعد نسیم نے 48 گیندوں پر 85رنز کی عمدہ اور ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد نے 6، کیون پیٹرسن نے 5، روسو نے 1، سرفراز احمد نے 21 اور نور علی نے 7 رنز بنائے

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /حیدرآباد ) گورنمنٹ کالج حیدرآباد سمیت دیگر کالجز میں اساتذہ اور ملازمین کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز ہوگیا ہے۔

گورنمنٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ نے سسٹم کا افتتاح کیا۔ لیکچررز اور پروفیسرز صبح ساڑھے 8 اور چھٹی کے لیے دوپہر ڈیڑھ بجے اور غیر تدریسی عملہ صبح 8اور 3بجے چھٹی کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگاسکیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے شوکت بسرا پر فائرنگ کے واقعے کے تحقیقات کیلئے آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جو واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کر یگی ۔
اس اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی کمپلینٹس،سی پی اواورایس ایس پی سپیشل برانچ پنجاب کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ کمیٹی48گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔
یاد رہے شوکت بسرا پر چند روز قبل بہاولنگر میں فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انکا پی اے موقع پر ہی جاں بحق ہو ا تھا ۔ واقعے کے بعد شوکت بسرانے فائرنگ کا الزام مسلم لیگ نواز کے مقامی رہنماﺅں پر لگایا تھا