ایمز ٹی وی(کراچی) سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہورہے، میرے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تاہم کچھ معاملات ہیں جن کے بعد ہی پاکستان آؤں گا، سلیم شہزاد سے مختصر رابطہ تھا۔
ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے سائٹ میں گودام میں لگی آگ پر 14گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔ گودام میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ اتنی شدید تھی کہ شہر بھر کے فائر ٹینڈر طلب کئے گئے تھے، مگر چند ہی پہنچ سکے۔ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گودام میں اچانک آگ بڑھک اٹھی اور بھڑکتی چلی گئی۔
تیسرے درجے کی آگ بجھانے کیلئے چار چھ فائر ٹینڈر ناکافی ہوتے اس لئے پورے شہر کے فائر ٹینڈر طلب کئے گئے تھے۔ تاخیر کے ساتھ فقط 14 فائر ٹینڈر ہی موقع پر پہنچے اور وہ بھی بے دانت کے ہاتھی ثابت ہوئے کیونکہ اُن کے پاس فوم تک نہیں تھا، جو اس طرح کی آگ پر قابو پانے کیلئے ناگزیر ہوتا ہے۔
کپڑے کے گودام میں دھاگے کے 12 سے 13 کنٹینر بھی کھڑے تھے جس کے باعث آگ کی شدت میں اور اضافہ ہوگیا۔ گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگائی گئی ہے اور وہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرائے گا۔ آگ لگنے کے وقت عملہ کھانے گیا ہوا تھا اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا پر خبر چلی تو6 گھنٹے بعد فائر فائٹرز کو فوم فراہم کیا گیا۔ آگ پر 14گھنٹوں بعد رات گئے قابو پالیا گیا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں سپلا کی مرکزی ہائی پاور کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر پروفیسرفیروزالدین صدیقی کی زیرِ صدر منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی فورٹیئرفارمولہ اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی واضح ہدایات کے باوجود ترقیوں کے معاملے میں تاخیری حربوں اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کو وقت دیتے ہوئے کل ہونے والے مظاہرے کو مؤخر کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ کے عسکری ونگ کے لڑکوں نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کی سربراہی میں ہونے والے اکیڈمک کونسل کے22 ویں اجلاس میں افواج ِ پاکستان اور ان کے اہل خانہ کے لئے داخلوں کا10فیصد کوٹہ مخصوص کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، رئوسائے کلیہ جات پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاء الدین، ڈاکٹر اشرف خرّم، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، ڈاکٹر عارفہ اکرم، تمام شعبہ جات کے صدور و دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں جی آر ایم سی کے گزشتہ 5اجلاسوں میں ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی تفویض کردہ ڈگریوں کی توثیق کی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ؤتمام شعبہ جات کے مجوزہ نصاب اور کلیہ جات کی روداد کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں اکیڈمک اور تعطیلاتی کیلنڈر برائے 2016-17کی منظوری بھی دی گئی
ایمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے چند روز قبل 72لیکچررزکی آسامیوں کے لیے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے ٹیسٹ کو مسترد کر دیا ہے یہ بات یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری نے اپنے جاری کر دہ تحریر اعلامیہ میں کہی ہے۔ ترجمان نے اپنے اعلامیہ میں کہاہے کہ پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ساتھ ٹیسٹ کے تمام مراحل 5سے 6ہفتوں کے اندر مکمل کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے اپنا کیا ہوا معاہدہ پورا نہیں کیا.
انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے 20جنوری 2017ء کو امیدواروں سے لیکچررز کی آسامیوں کا ٹیسٹ لیا تھا لیکن ٹیسٹنگ سروس نے نتائج کے اعلان میں خوامخواہ کی دیر کر دی جس کی وجہ سے امیدواروں میں سخت بے چینی پھیلی ۔
ایمز ٹی وی (تجارت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کو مشترکہ طور پر شروع کیے گئے منصوبوں پر عمل درآمد میں بہتری لانے اور تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کااظہار پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لی پیک سے ملاقات کے دوران کیا،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پراطمینان کااظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری اور انکی فلاح وبہبود کے لئے ترقیاتی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ،اس موقع پر ورنر لی پیک نے پاکستان کے لئے اے ڈی بی کے کنٹری ڈیو لپمنٹ بزنس پلان کے تحت مختلف منصوبوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
لی پیک نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی بدوکت پاکستانی معیشت میں بہتری کی تعریف کی۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے ترقیاتی سرگرمیوں میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔