ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد ) تہذیب، تعمیر اور ترقی کی بنیادتعلیم ہے ۔ پاکستان کا مستقبل تعلیم سے مشروط ہے۔ معیاری تعلیم کا مطلب پاکستان کا درخشندہ مستقبل ہے ۔
ان خیا لات کا اظہار میئر اسلام آباد ا ور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ماڈل اسکول کے تیسویں سالانہ دن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور اس کے معیار کی بہتری وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خواہش ہے۔ سی ڈی اے ماڈل اسکول کے ملازمین کے اپ گریڈیشن کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /پشاور) چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایم ایس کیلئےاسکالرشپ کی فراہمی کیلئے اسکالرشپ مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی) کے پینل نے امیدواروں سے انٹرویو لیا،جس میں صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں کے شارٹ لسٹ 11امیدواروں نے انٹرویو دیا۔
انٹرویو لینےوالےپینل میں کنوینئر سیکرٹری انڈسٹریزفرح حامد خان، ڈاکٹر فدا یونس خٹک، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ایگریکلچریونیورسٹی، ڈاکٹر حسب اللہ خان، چیئرمین اکنامکس ڈاکٹر ذلاقت خان، پر اجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن خیبرپختونخوا حیات اور دیگر موجود تھے۔ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت ملکی وغیر ملکی جامعات میں ٹاپ کرنیوالے گریجویٹس اورانڈرگریجویٹس کواسکالرشپ کے علاوہ مفت قیام و طعام کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔