ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ )خوف اور دہشت سے بھرپور امریکن ایکشن تھرلر فلم "دی بیلکو ایکس پیریمنٹ"کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جوین گلیگر،ٹونی گولڈ ون،ایڈریا ارجونا، ڈیوڈ ڈیل ریو، جوش برینر اور سیان گن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔گیمز گن اور پیٹر سیفران کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم 17مارچ 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ گریگ میک لین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خوفناک آفت کا شکار ہوکر اپنے دفتر کی عمارت میں قید ہوجاتے ہیں
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے جماعت نہم سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز سال کی موجودہ 1800روپے لیٹ فیس کی تاریخ میں 10فروری تک توسیع کر دی ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے بانی وائس چانسلر جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی خالد علی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ یونیورسٹی کے غیر ملکی جامعات سے تعلیمی روابط اور اس سلسلے میں برطانوی دوروں کے سلسلے کے بارے میں آگاہ کیا۔ بانی وائس چانسلر نے جامعہ ِ قانون کی کارگردگی کی رپورٹ پیش کی اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو داخلوں سٹی کیمپس، شہید بینظیر بھٹو کیمپس کورنگی اور مرکزی کیمپس ملیر کے متعلق آگاہ کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے اِن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ ِ قانون، پاکستان میں تعلیمی انقلاب کی طرف پہلا قدم ہے اور انہوں نے جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی خالد علی کو یہ یقین دلایا کہ جامعہ قانون اور انِ کو عدلیہ کی سرپرستی حاصل رہے گی۔ چیف جسٹس صاحب نے اِس موقع پر کہا کہ بانی وائس چانسلر کی کوششیں نہ صرف قابل ِ ستائش اور قابل ِ تحسین ہیں بلکہ یہ تاریخ کا حصہ بنے گی۔ اس موقع پر بانی وائس چانسلر نے اپنی عدالتی فیصلوں پر مشتمل کتاب بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /گوجرانوالہ) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمدعامرجان نےگورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول ایمن آباد کا اچانک دورہ کیا ،پرنسپل سمیت 10اساتذہ غیر حاضرپا ئےگئے ۔ ڈپٹی کمشنرنے پرنسپل سیدمحمد سہیل کے خلاف محکمانہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے پر سیکریٹری ایجوکیشن کو پرنسپل کے خلاف پیڈایکٹ کےتحت کارروائی عمل میں لانے کیلئےمراسلہ جاری اورانہوں نے9دیگر اساتذہ جن میں محمد عرفان محمد ،عباس اشرف ،ادیب ظفر، علمدارحیدر،اعجازسرور،عابد حسین،عثمان گلزار،محمد اعظم اور سجادحیدرکیخلاف پیڈایکٹ کےتحت کارروائی کاحکم دے دیا ۔ اس دورہ پر ایجوکیشن اتھارٹی سرفراز احمدگورائیہ، ہیلتھ ڈاکٹرسعیداللہ خان، امان اللہ،ڈی اوسکینڈری ایجوکیشن میاں مقصود،ڈی او ہیلتھ صاحب زادہ فرید اور زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ دیگر افسر بھی ہمراہ تھے۔