ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے قطرے پلائے بغیر بیرون ملک جانے والوں کو پولیوکارڈ جاری کرنے والے ہیلتھ سپرنٹنڈنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
حکومت کی طرف سے بیرون ممالک جانے کے لئے پولیو کارڈ کے بلامعاوضہ اجرا کی ہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن گوجرانوالہ میں محکمہ صحت کے بعض اہلکاروں نے پولیو کارڈز کی فروخت شروع کررکھی ہے ،گکھڑمنڈی کے رہائشی محمد عمران رفیق نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دی محکمہ صحت کا گریڈ سترہ کا آفیسرعلی اصغر بیرون ملک جانے والے شہریوں سے پیسے لے کر پولیو کلیرنس کارڈ جاری کرتا ہے
جس پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی منظوری سے جوڈیشل مجسٹریٹ علی میراں اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عامر حسین سندھو پر مشتمل ٹیم نے آفس سپرنٹنڈنٹ علی اصغر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے 10پولیو کلیرنس کارڈ برآمد کئے گئے۔
سرکل آفیسر عامر سندھو نے میڈیا کو بتایا ملزم متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

 

.ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں رینجرزنے کارروائی کرکے تین ٹارگٹ کلرزسمیت پانچ ملزمان کوگرفتارکرلیا جبکہ لیاری سے اسلحہ زمین میں مدفون اسلحہ برآمد کرلیا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان رینجرزسندھ نے کلفٹن،کورنگی اورجمشیدٹاؤن میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کوگرفتارکرلیاترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارہونے والوں میں تین ٹارگٹ کلرزبھی شامل ہیں ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدکیاگیا.
جبکہ ترجمان رینجرزکے مطابق ایک دوسری کارروائی لیاری کے علاقے نوالین میں کئی گئی جہاں سے زمین میں مدفون اسلحہ جس میں ایس ایم جیز،جی تھری رائفلیں،کلاشنکوف،نائن ایم ایم پستول درجنوں میگزین اورہزاروگولیابرآمدکرلی گئی۔رینجرزکے مطابق مذکورہ اسلحہ کراچی گینگ وارکے کارندوں کے استعمال تھامذکورہ اسلحہ کراچی میں بدامنی پیداکرنے کے لیے استعمال ہوتاتھا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(فلاڈلفیا) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہوشیار رہیں۔امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے اراکین کانگریس سے خطاب کے دوران تھریسا مے نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہیں کیونکہ دونوں ممالک مل کر دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو روسی صدر پیوٹن سے ہوشیار رہنے کی نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور امریکی عوام نے ٹرمپ کو منتخب کرکے تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے۔ برطانیہ بھی یورپی یونین سے نکل کر نئی شناخت بنارہا ہے۔ امریکا اور برطانیہ مل کر دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ لندن کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدے کرنا چاہتی ہے جو دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے۔تھریسا مے نے داعش کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لانے کی اپیل کی اور کہا کہ غیر ضروری جنگوں کے باعث دنیا کو نقصان ہوا، مزید ناکام جنگوں کی کوئی گنجائش نہیں

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو آل راؤنڈر بنانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعظم کا باؤلنگ ایکشن برسبین میں لیا گیا ہے۔
قبل ازیں بابر اعظم کا باؤلنگ ایکشن انڈر 19 کرکٹ میں رپورٹ ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگر بابر اعظم کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوجاتا ہے تو ان سے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرائی جائے گی۔
 

 

یمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے دنیا کا پہلا پروٹو ٹائپ ایگزا اسکیل سپر کمپیوٹر رواں سال میں تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ چین کے نیشنل سپر کمپیوٹر سینٹر کا کہنا ہے کہ پروٹو ٹائپ ایگزا اسکیل سپر کمپیوٹر پہلے سپر کمپیوٹر تیان ہی سے دو سو گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ ایگزا اسکیل کمپیوٹر ایک سیکنڈ میں ایک کوانٹیلین یعنی ایک ارب ارب کیلکولیشن کی صلاحیت کا حامل ہوگا ۔

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) گوجرانوالہ کے سول ہسپتال میں سٹریچر پر دیگیں رکھنے پر 2ملازمین کو معطل کر دیا گیا ۔
سول ہسپتال انتظامیہ نے سٹریچر پر دیگیں رکھنے کی خبر کا نوٹس لے لیا اور اس غفلت کے الزام میں ڈیوٹی پر مامور 2اہلکاروں کو معطل جبکہ انچار ج کو نوٹس جاری کر دیا ۔
ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان کا کہنا ہے کہ دعوت اڑانے والے 8ڈاکٹروں کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر ڈیوٹی پر مامور اشفاق اور ناصر نامی ملازمین کو معطل اور انچارج سیکیورٹی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انتظامیہ کو بے خبر رکھا اور ہسپتال میں دیگیں منگوائی تاہم اس حوالے سے انکوائری جاری ہے اور جلد حقائق سامنے آئیں گے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی

 

یمز ٹی وی(تعلیم /جامشورو) جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے فائنل ایئر کے طلباء کی جانب سے تیار کردہ پروجیکٹس کی نمائش ہوئی۔ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں انفرمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجنیئرنگ، الیکٹرونکس اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبوں کے طلباء کے مختلف موضوعات پر تیار کیے گئے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی نوتزئین وآرائش کردہ عمارت کی افتتاحی تقریب بروزپیر30 جنوری کو دوپہر12:30بجے منعقدہوگی۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمداجمل خان صدارت کریں گے جبکہ معروف کرکٹرو چیئرمین شاہدآفریدی فاؤنڈیشن شاہد آفریدی مہمان خصوصی ہوں گے ۔
 

 

 

یمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب جلد کے سرطان کی نشاندہی کمپیوٹر کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں کی طرح تصویر دیکھ کر کی جا سکے گی۔امریکہ کی سٹینفرڈ یونیورسٹی کی ٹیم کے مطابق یہ دریافت ’انتہائی دلچسپ‘ ہے اور اس کی آزمائش اب کلینکس میں کی جائے گی۔ مصنوعی ذہانت کا یہ نظام گوگل کے ایک سافٹ ویئر پر مبنی ہے جس نے بلیوں اور کتوں کے درمیان فرق کرنا سیکھا.اس نظام کو 450،129 تصاویر دکھانے کے ساتھ ساتھ ہر ایک تصویر میں موجود جلد کی حالت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے نتیجے میں نظام نے جلد کے سب سے عام سرطان کارسینوما اور سب سے مہلک میلانوما کی نشاندہی کرنا سیکھی۔ 20 میں سے صرف ایک جلد کا سرطان میلانوما ہوتا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی رسولی 75 فیصد ہلاکتوں کا باعث بنتی ہے۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے اس تجربے میں مصنوعی ذہانت کے نتائج کا موازنہ 21 تربیت یافتہ ڈاکٹروں سے کیا گیا۔ اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر اینڈرے ایسٹیوا نے بی بی سی کو بتایا کہ عمومی طور پر اس کے نتائج ماہرینِ امراض جلد کے برابر ہیں۔ مگر کمپیوٹر سافٹ ویئر والا یہ نظام مکمل تشخیص نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے بائیوپسی یا جسم سے لیے گئے بافت کا معائنہ کر کے حتمی نتیجہ نکالا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ایسٹیوا کا کہنا ہے کہ فی الحال کلینکوں میں بیک وقت ڈاکٹروں کے نتائج سے اس نظام کا موازنہ کرنا ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس نظام کا موبائل ڈیوائس پر استعمال کافی دلچسپ ہو سکتا ہے، جس کے لیے ہمیں ایک ایپ بنانی پڑے گی اور اسے موبائل ڈیوائیس ہی کے ذریعے آزمانا ہو گا۔ برطانوی فلاحی ادارے کینسر ریسرچ کی ڈاکٹر یانا وٹ کا کہنا ہے کہ ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جلد کے سرطان کی تشخیص کافی دلچسپ ہے کیونکہ اس سے امراض جلد کے ماہر اور ڈاکٹروں کو مدد ملے گی۔ ’گو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس معالج کے مقابلے میں تشخیص کرتے ہوئے جس طرح معلومات کو پرکھتا ہے اس کا متبادل نہیں ہو سکتی مگر اس کے ذریعے ڈاکٹر مریض کو ماہرین کی طرف بھیجنے میں مدد حاصل کر سکیں گے۔‘

 

 

یمز ٹی وی (تعلیم/کراچی ) ضیاء الدین یو نیورسٹی کے تحت تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’بنیادی صحت کی دیکھ بھال میں جدت‘‘ 3 تا 5 فروری منعقد کی جائے گی ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کائونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد لہری ہوں گے ۔