ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(بغداد) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر نے امریکا کی ایک بڑی کمپنی جنرل الیکٹرک کے ساتھ 2 بجلی گھر تعمیر کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ معاہدہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا ہے۔
ہر پاور پلانٹ 750 میگا واٹس بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ یہ پاور پلانٹس ذی قار اور مثنیٰ صوبوں میں نصب کیے جائیں گے۔ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک نے اس معاہدے کے بارے میں ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ عراق کو بجلی کی شدید کمی اور سپلائی کا سامنا ہے

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاپ سنگرمائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے باپ کو قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کونارڈمرےسزاوارہیں مگرمائیکل جیکسن کی موت کےپیچھےکچھ اوربرےعوامل تھے۔
پاپ اسٹارمائیکل جیکسن کی موت کےوقت ان کی بیٹی پیرس کی عمر11برس تھی۔ان کی موت کوغیرارادی قتل قراردیتےہوئےعدالت نےڈاکٹرمرےکو4برس قیدسنائی تھی۔
پیرس جیکسن نے ایک انٹرویو میںبتایاکہ2009میں مائیکل جیکسن کی موت نشہ آوردوائی کی زیادہ مقدارلینےسےہوئی تھی۔
انہوں نےانٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے14برس کی عمرمیں ایک انجان شخص نےزیادتی کانشانہ بنایا۔ میں نےکئی بارخودکشی کی کوشش کی اورخودکوزخمی بھی کیا۔ایسالمحہ آگیاتھاکہ مائیکل کہتےتھےاک دن وہ مجھےماردیں گے اور پوراخاندان یہ بات جانتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شطرنج کےکھیل کی طرح ہےاورمیں اس وقت اتناہی بتاسکتی ہوں۔

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی آبدوزوں پر تعینات عملے حتیٰ کہ کپتان کو بھی خفیہ مشن کا پتہ نہیں ہوتا،سفر کتنا طویل ہوگا عملے کے افراداس کا اندازہ خوراک کے ذخیرے سے لگاتے ہیں۔
بھارتی آبدوزکو کس مشن پر روانہ ہوناہے اس کے احکامات انتہائی خفیہ ہوتے ہیں جو ایک بندلفافے میں پہنچائے جاتے ہیں اورکپتان کو بھی سمندر میں پہنچنے تک اسے کھولنے کی اجازت نہیں ہوتی

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور)اداکارہ نصرت آراالمعروف بل بتوڑی بچوں کے سٹیج ڈرامے میں اداکاری کرینگی۔بتایاگیاہے
سینئراداکارہ اوررکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے آرٹس کونسل اورپنجاب حکومت کے تعاون سے اپنی این جی اوڈریم ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام الحمراکلچرل کمپلیکس میں بچوں کیلئے ہفتہ وارڈرامہ شروع کرنے کافیصلہ کیاہے جسکی ہدایات اداکارہ رضیہ ملک دینگی۔ڈرامے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جسے اگلے ماہ سے پیش کردیا
جائیگا اس حوالے سے کنول نعمان نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے میں تفریح کیساتھ ساتھ اصلاحی پہلوﺅں کوبھی مدنظررکھاگیاہے جس میں نصرت آراکوایک اہم کردارمیں کاسٹ کیاگیاہے ڈرامہ ہراتوارکوپیش کیاجائیگا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے ٹویٹرپرعمران خان اور شاہ محمودقریشی کودھمکی دے ڈالی. عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹراکاونٹ پر شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آپ اورعمران خان میرے ریڈارپرہوں گے، انہوں نے سوشل میڈیا کہ ذریعے پی ٹی آئی کو کمربستہ رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجائو.
 
 
 
دوسری جانب تحریک انصاف نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا کہ عابد شیرعلی کی جانب سے جاری بیان کی مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کا تشدد اور بدتمیزی پر اتر آنا شرمناک ہے.ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن ہی نہیں بلکہ ان کے اندر چھپے سفاک آمرکو بھی بے نقاب کردیا ہے،مسلم لیگ(ن) نے ہرجگہ انصاف کے دروازے بند کردیئے ہیں، انہوں نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے مقابلے کے لئے تیار ہیں .
 
 
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے،عمران خان اپنے سپاہیوں کے ساتھ میدان میں کھڑ ے ہیں،انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمان کو آلائشوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے انداز، گفتگو، بیانات اور تنازعات کے باعث اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں اور اب وہ ایک اور وجہ سے ٹوئٹر پر مذاق کا موضوع بن چکے ہیں
۔مشہور برانڈ گوچی نے دلچسپ اور نئے انداز کے خواتین کے جوتے ڈیزائن کیے ہیں، جنہیں چین سے حاصل کی گئی بکریوں کے بالوں سے تیار کیا گیا۔یہ جوتے کافی مہنگے ہیں اور ان کی مالیت 1800 ڈالر ہے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جوتے اپنے مہنگے ہونے کے باعث توجہ کا مرکز نہیں بن رہے بلکہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے جوڑ دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین کو یہ جوتے ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں سے مشابہہ نظر آئے.ایک صارف نے مزاحیہ تصویر شیئر کرکے لکھا 'گوچی نے 1800 ڈالر کے جوتے متعارف کروادیے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں سے بنایا گیا ہے'چند صارفین نے کہا 'گوچی ٹرمپ کے بالوں کے جوتے بنا کر بیچ رہا ہے'کسی نے کہا 'ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ٹرمپ کے بالوں نے بھی اپنا نیا کیریئر شروع کرنے کے لیے انہیں چھوڑ دیا، اچھا اقدام ہے'۔کسی کا کہنا تھا کہ 'صرف 1800 ڈالر میں آپ ٹرمپ کے بالوں سے بنائے ہوئے یہ گوچی کے جوتے لے سکتے ہیں، جو آپ کے گھر کے فرش کو صاف کرنے کے لیے بہترین ہیں '۔ایک صارف نے ان جوتوں کو بدصورت کہتے ہوئے کہا کہ 'قسم سے مجھے ایسا لگا جیسے گوچی ٹرمپ کے بالوں کو بیچ کر ہمیں بیوقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے، یہ بدصورت ہیں '۔کسی نے کہا، 'ان جوتوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے ٹرمپ کے بالوں پر چل رہے ہوں '۔افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ جوتے اب تک پاکستان میں موجود نہیں

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) قومی اسمبلی گزشتہ روز میدان جنگ بنی رہی ، حکومتی اور تحریک انصاف کے ارکان گتھم گھتا ہوگئے ، لاتوں اور گھونسوں کی بارش ہوگئی جبکہ دوسری طرف گزشتہ روز ہی ، پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کیخلاف ریفرنس رولنگ نہ دینے پر اپوزیشن نےہنگامہ آرائی کی جبکہ خیبرپی کے اسمبلی میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر حزب اختلاف سراپا احتجاج بن گئی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کیخلاف جمع کرائے گئے ریفرنس کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی مخالفانہ نعرے بازی سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا جبکہ اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی سے واک آﺅٹ بھی کیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت دس بجے کی بجائے ایک گھنٹہ 10منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر ایوان میں صرف 8 ممبران موجود تھے۔ قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے نقطہ اعتراض پر سپیکر پنجاب اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آئین کے آرٹیکل 63 کے سب سیکشن 2کے تحت اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ایک ہفتہ قبل آپ کے پاس ریفرنس دائر کیا جس میں ہائیکورٹ کی رولنگ کے مطابق ان کے خاندان کی شوگر ملوں کی منتقلی کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب صادق اور امین نہیں رہے، وہ نااہل ہوتے ہیں، آپ وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمبلی میں بلائیں اور وہ اس کا جواب دیں جس پر سپیکر نے کہاکہ میرے پاس آپ کا ریفرنس آچکا ہے اور میں آپ کو کال کروں گا جس پر محمودالرشید نے کہا کہ سپیکر صاحب آپ پارٹی نہ بنیں جس پر سپیکر نے کہا کہ میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا لیکن قائد حزب اختلاف اصرار کرتے رہے شہباز شریف اسمبلی میں آکر جواب دیں۔ اس دوران محمود الرشید اور دیگر اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر سپیکر ڈائس کے قریب کھڑے ہو گئے اور گو نواز گو، ڈاکو ڈاکو، گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے، گو شہباز گو کے نعرے لگانے شروع کر دئیے جس کے جواب میں حکومتی ارکان اسمبلی بھی اپنے نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور رو عمران رو، گو عمران گو، گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو، چور چور، چور مچائے شور کے نعرے لگاتے رہے جس پر اپوزیشن نے دوبارہ نعرے لگائے مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز جس پر حکومتی ارکان نے یہودیوں کا ایجنٹ کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی مخالفانہ نعرے بازی سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ سپیکر بار بار ارکان کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی تلقین کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے اسمبلی کی کارروائی بھی جاری رکھی۔ اسی دوران ایک حکومتی رکن نے تحریک التوائے کار جبکہ اپوزیشن رکن خدیجہ عمر نے توجہ دلاﺅ نوٹس پڑھا جس کا جواب وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے نعرے بازی کے دوران ہی دیا۔ نعرے بازی کے دوران ہی اپوزیشن رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد اپوزیشن ارکان میاں محمود الرشید کی قیادت میں ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کورم کی نشاندہی کے بعد ایوان میں گنتی کرانے کا حکم دیا اورمقررہ تعداد موجود نہ ہونے پر سپیکر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا جس کے بعد دوبارہ گنتی کرائی گئی تو حکومت نے کورم پورا کر دیا جس پر سپیکر نے اسمبلی کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف نے صحت پر دو دن بحث کا مطالبہ کیا تھا اور ان کے مطالبے پر ہی صحت پر بحث ہو رہی ہے لیکن انہوں نے اس اہم موضوع پر بحث کی بجائے کسی اور ایجنڈے پر کام کیا اور اب ایوان سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ریفرنس کے حوالے سے صرف سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں بات ہو سکتی ہے۔ صحت کا معاملہ بہت اہم ہے لیکن اپوزیشن نے اس پر کوئی بات نہیں کی۔ اسی دوران اپوزیشن ارکان ایوان میں ڈاکو، ڈاکو کے نعرے بلند کرتے واپس آئے۔ رانا ثناءاللہ نے ان کے نعروں کے جواب میں کہا اپوزیشن کو پارلیمانی اقدار کا خیال نہیں، یہ انتہائی گھٹیا اور اخلاق سے گری ہوئی بات ہے، یہ عدالت پر دباﺅ ڈالنا چاہتے ہیں۔ سپیکر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ایوان میں اس مسئلے پر بات نہیں ہو سکتی آپ میرے چیمبر میں آئیں لیکن اپوزیشن ارکان مسلسل سپیکر کو ریفرنس کے حوالے سے رولنگ دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔ بعدازاں سپیکر نے صحت پر دوبارہ بحث کا آغاز کراتے ہوئے رکن اسمبلی رانا منور حسین کو بحث کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری طرف خیبر پی کے اسمبلی میں ترقیاتی فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم، اپوزیشن کو ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کرنے اور سوالات کے جوابات نہ آنے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایوان میں شدید ہنگامہ کیا اور دو مرتبہ ایوان سے واک آﺅٹ کردیا کورم کی نشاندہی پر ضلع دیر سے منتخب جماعت اسلامی کے محمد علی اور صاحبزادہ ثناءاللہ کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی آستینیں چڑھا کر ایک دوسرے کو صلواتیں سنائیں، گالم گلوچ کا مظاہرہ ہوا، ایک دوسرے پر چڑھ دوڑنے کی کوشش کی لیکن دیگر ارکان نے بیچ بچاﺅکرایا۔ اجلاس کے دوران جب پیپلزپارٹی کے منتخب صاحبزادہ ثناءاللہ نے کورم کی نشاندہی کی تو ضلع دیر سے منتخب جماعت اسلامی کے محمد علی نے کہا ضلع دیر سے ایک اہم جرگہ آیاہوا ہے آپ کورم کی نشاندہی نہ کریں اس دوران دونوں ارکان کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی جس میں غیر پارلیمانی الفاظ کا آزادانہ استعمال ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر سوالات کے جوابات نہ دینے پر اپوزیشن نے واک آﺅٹ کیا تاہم بعدازاں حکومتی ارکان کے منانے پر واپس آگئے۔ وقفہ سوالات کے بجائے نکتہ اعتراض پر بولتے ہوئے جے یوآئی کے محمود بیٹنی نے کہا سی اینڈ ڈبلیو نے ترقیاتی کاموں کیلئے تین ارب روپے جاری کئے ہیں لیکن تمام فنڈز صرف حکومتی ارکان میں تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کو ایک دھیلا بھی جاری نہیں کیا جا سکا بتایا جائے یہ کونسا انصاف ہے۔ پی پی کے محمد علی شاہ باچہ نے کہا محکموں کو اس بات کا پابند بنایا جائے وہ سوالات کا جواب دیں، سپیکر کی رولنگ کے باوجود ہمیں تمباکو سیس اور پن بجلی کی رائلٹی نہیں دی جارہی۔ اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن نے کہا خسارے کے بجٹ میں اب حکومت کے پاس دلائل نہیں گزشتہ سال موجودہ صوبائی حکومت نے خواب دیکھ کر بلین سونامی ٹری منصوبے کا آغاز کیا جس کے لئے دوسرے محکموں سے تین ارب روپے کاٹے گئے اس سال ایک مرتبہ پھر خواب دیکھنے کے بعد اشتہارات کیلئے دوسرے محکموں سے تین ارب روپے لئے گئے جن میں سے ایک ارب روپے جاری کئے جاسکے اور اشتہارات بھی ایسے لوگوں کے ذریعے تقسیم کئے گئے جو خود اشتہاری کمپنی کے مالکان تھے۔ شوکت یوسف زئی نے جواب دینے کی کوشش کی تاہم اے این پی کے سید جعفر شاہ نے کہاکہ شوکت یوسف زئی نہ تو وزیر ہیں نہ مشیر، وہ کس حیثیت سے جواب دے رہے ہیں ایوان اس دوران مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگیا اور اپوزیشن نے ایوان سے واک آﺅٹ کر دیا۔ خیبر پی کے اسمبلی میں اپوزیشن نہیں بلکہ حکومتی خواتین ارکان نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے اور اہم اجلاسوں میں نہ بلانے اور منتخب ارکان و وزراءکی جانب سے بے عزت کرنے پر صوبائی اسمبلی سے بائیکاٹ کاسلسلہ جاری رکھا۔ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کی گیارہ خواتین ارکان ہیں جن میں سے ایک ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی ہیں ڈپٹی سپیکرکے علاوہ تحریک انصاف کی دس خواتین نے اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کررکھا ہے تحریک انصاف کی خواتین سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا وزیراعلیٰ سمیت وزراءاور منتخب ارکان انہیں اجلاسوں کے دوران بے عزت کرتے رہتے ہیں اسی طرح بعض اہم اجلاسوں میں تو انہیں بلایا ہی نہیں جاتا ترقیاتی فنڈکے حوالے سے بھی حکومتی خواتین ارکان کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے اس لئے بار بار وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے رابطہ کیا گیا لیکن وہاں بھی کوئی شنوائی نہ ہوسکی جس کے بعد تمام خواتین ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایوان سے بائیکاٹ کریں گی صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگ کی ثوبیہ شاہد نے ڈپٹی سپیکر کی توجہ خواتین حکومتی ارکان کی غیرموجودگی کی طرف دلائی تو مسئلے کے حل کے بجائے ڈپٹی سپیکر نے انہیں جھاڑ پلاتے ہوئے کہا دفع ہو جاﺅ آپ کو بھی ہر چیز سے سروکار ہوتا ہے

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)جنگل کے کنگ ’کنگ کانگ‘ ایک بار پھر دھماکے دار انٹری دینے کو تیار ہے۔ اسی سلسلے میں ہولی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’کانگ اسکل آلینڈ‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔
جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلات میں رہتا ہے۔
گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائش گاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں یہ مناظر یقیناً دیکھنے والوں کے دل دہلا دینگے۔
تھامس ٹُل، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہولی وڈ اداکار ٹام ہیڈلسٹن، بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن، تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(نصیرآباد) ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ اللہ یارکے قیدیوں کاچھت پرچڑھ کراحتجاج۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کھانے میں ناقص خوراک دی جاتی ہے ٹھیک سے کھانا نہیں دیا جاتا ہے۔
قیدیوں نے جیل کی بیرکوں کی چھت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے ملنے آنے والے ملاقاتیوں سے 300 سے 500 روپے لئے جاتے ہیں۔جیل حکام کے مطابق قیدیوں کو چھتوں سے نیچے لانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس اداروں کی رپورٹ پر صوبائی دارالحکومت میں 10 سے 12 سال کے بچوں کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی کا خطرہ ظاہرکرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
حساس اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے شہرکنڑ میں تحریک طالبان سوات نے خودکش بمباروں کو تیار کیا ہے جن میں 10 سے 12 برس کے بچے بھی شامل ہیں۔ ان بچوں کو لاہورسمیت دیگر شہروں میں بھیجا جائے گا۔
لاہور کے ابدالی چوک کے قریب دو منزلہ سکول کی عمارت کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں، شہرمیں ججز اورعدالتوں کے باہر بھی سکیورٹی بڑھائی جائے، شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پرناکہ بندی کی جائے، افغان بستیوں میں پولیس اورحساس ادارے مشترکہ سرچ آپریشنز کریں