ھفتہ, 18 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مردم شماری اور خانہ شماری کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے،2لاکھ جوان سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مردم شماری اور خانہ شماری کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے،2لاکھ جوان سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
 
 
پاک فوج کے جوان ملک کے تمام علاقوں میں جہاں ضرورت ہوگی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے-پاک فوج کے جوان حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ دیگر آپریشنل ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
واضح رہے مردم شماری 15مارچ سے شروع ہونی ہے جو 1998ءکے بعد اب ہوگی ،اس وقت بھی محمد نواز شریف ملک کے وزیر اعظم تھے،آئین کے تحت ہر 10سال بعد مردم شماری ہونا ضروری ہے ، یہ مردم شماری 20سال بعد ہونے جارہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)امریکی سائسدانوں نے شہد کی مکھی کے زہر سے جوڑوں اورہڈیوں کا ناقابلِ برداشت درد دور کرنے کی دوا تیار کر لی ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے زہر میں ایک مرکب پیپٹائیڈ دریافت ہوا ہے جسے نینوذرات میں بھر کر گھٹنوں میں داخل کرنے سے گنٹھیا کی تکلیف کو دور کیا جاسکتا ہے۔

پیپٹائید کو میلیٹن کا نام دیا گیا ہے جو سوزش اور جلن کو کم کرنے والا ایک نہایت طاقتور مرکب ہے۔ یہ ہمارے جسم کی کرکری یا نرم ہڈیوں (کارٹلیج) کو گِھسنے اور ٹوٹنے سے روکتا ہے۔ سائسندانوں کا کہنا ہے کہ گٹھیا کے مرض میں ہڈیاں تباہ ہوتی اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں اس لئے درد کا فوری ازالہ بے حد ضروری ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) اگر آپ کافی کے شوقین ہیں تو یقینا جاننا چاہتے ہوں گے کہ بہت زیادہ کافی پینے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ اس سوال کا جواب جاننے کےلئے آپ کو خود تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حیرت انگیز حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسا خوفناک تجربہ کردیا کہ شاید اب کافی کے متعلق مزید کوئی تجربہ کرنے سے پہلے لوگ ہزار بار سوچیں گے۔ نارتھمبریا یونیورسٹی کے تحقیق کار کافی میں پائے جانے والے اہم عنصر کیفین کے جسمانی صلاحیت پر اثرات کا مطالعہ کرنا چاہ رہے تھے۔ وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیفین کی مقدار بڑھانے سے ورزش کرنے والوں کو کتنا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ اس مقصد کےلئے ایک طالبہ کو 0.3 گرام کیفین دی جانی تھی، جو کہ تین کپ کافی کے برابر ہے۔

 

تحقیق کاروں کی غفلت اور نالائقی کا اندازہ کیجئے کہ کیفین کی مقدار کا حساب لگانے کیلئے موبائل فون کا کیلکولیٹر استعمال کیا اور اعشاریہ غلط جگہ لگانے کی وجہ سے 0.3 گرام کی بجائے لڑکی کو 30 گرام کیفین دینے کا فیصلہ کر دیا، جو کہ کافی کے 300 کپ پینے کے مترادف تھا۔ لبمے عرصے تک جوانی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ کام ہر صورت کریں،معروف ڈاکٹر نے بہترین مشورہ دیدیا بے تحاشہ کیفین ملتے ہی لڑکی کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بری طرح تڑپنے لگی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور ایک ہفتے کی انتھک کوششوں سے ڈاکٹر بمشکل اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ یونیورسٹی کی ناقابل یقین غیر ذمہ داری پر عدالت نے اسے مجموعی طور پر سوا چار لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے چھ کروڑ پاکستانی روپے) جرمانہ کیا، اور یہ تاکید بھی کی کہ آئندہ ایسی حرکت کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کا بول بالا کرتے ہوئے پورے ملک میں گائے کی قربانی پر پابندی لگانے سے متعلق انتہا پسند ہندوﺅں کی پٹیشن خارج کر دی ہے ۔
انتہا پسند ہندو کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں گائے کی قربانی پر ملک بھر میں پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی جس پر سپریم کورٹ نے درخواست کو مسترد کر تے ہوئے خارج کر دیاہے ۔بھارت کی 29میں سے صرف 8ریاستوں میں گائے کی قربانی کی اجازت ہے جبکہ باقیوں میں انتہا پسند ہندوﺅں نے پابندی لگا رکھی ہے اور اسی حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ ہم ریاستی قوانین میں مداخلت نہیں کر سکتے ،یہ صوبے کا اختیار ہے کہ وہ پابندی لگانا چاہتے ہیں یا نہیں ۔
ہندو مذہب میں گائے کو ’ماں‘سمجھا جاتاہے اور اس کی قربانی کو مذہب کیخلاف مانا جاتاہے اور اس لیے بھارت میں گائے کی قربانی کو ختم کرنے کیلئے کئی تحاریک بھی چلائی جارہی ہیں ۔بھارت میں مسلمان ،عیسائی اور ہندوﺅں کی کچھ نچلے درجے کی ذاتیں گائے کا گوش کھانا پسند کرتی ہیں لیکن کئی صوبوں میں پابندی کے باعث یہ عام میسر نہیں

 

ایمزٹی وی(کراچی) پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس میں پنجاب سے پانی کے معاملے پر بحث جاری ہے،مسلم لیگ فنکشنل کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بحث چھیڑی توشہلا رضا نے ان کو چیمبر آنے کی دعوت دے دی،شہلا رضا نے رکن اسمبلی کو خاموش رہنے کا کہا تو انہوں اجلاس ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی ،بعد میں معذرت کرلی، نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 1991 کے معاہدے پربات ہو رہی ہے،ایساکوئی اورمعاہدہ کیوں ہوا، اگر پانی ملاتوسندھ مزیدطاقتورہوجائےگا،پنجاب اس سے ڈرتا ہے، پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ وفاق میں جاکر اپنا کردار اداکریں، پنجاب پانی کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کے خلاف معاہدے کو پھاڑدیاتھا

 

 

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کی خدمت کررہی ہے جس کے تحت کم ازکم ہزاروں ملین روپے کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔
وہ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی بہ نسبت پنجاب میں ترقیاتی کام پورے زور و شور سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر توانیاں صرف کر رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی میگا پروجیکٹس جاری ہیں جن کی مالیت ہزاروں ملین میں بنتی ہے لیکن اس کے باوجود صوبے میں کرپشن نام کو نہیں اسی لیے اپوزیشن کو کچھ اور تو ملتا نہیں بلاوجہ کے شوشے چھوڑتی رہتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں جب کہ ایک صاحب صرف دھرنے اور لاک ڈاؤن کی سیاست کر رہے ہیں جنہیں خیبر پختونخوا کے عوام ڈھونڈ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہونے والی ترقی کو دوسرے صوبوں کی عوام رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور اپنے اپنے حکمرانوں کی متلاشی نظر آتی ہیں

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید ترین مندی کے رجحان کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 964 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 50 ہزار ایک سو کی نفسیاتی حد عبور کرنے والے کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعہ کے روز شدید مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 228 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے باعث انڈیکس 49 ہزار 964 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
 
کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 38 کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار 940 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو 22 ارب 45 کروڑ 91 لاکھ 68 ہزار 431 روپے رہی ۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 398 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 245 میں کمی اور 13 کے حصص کی ویلیو مستحکم رہی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس سلسلے میں آج مال روڈ پریس کلب پر مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مال روڈ پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے میں براہ راست خطاب کروں گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم ماڈل ٹاؤن کےشہداء اور مظلوموں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے آئینی اور قانونی حق سے کسی بھی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ کمزوروں کو انصاف دلوانے اور طاقت ور کے محاسبے کی جنگ ہے اور یہ جنگ مظلوموں کو انصاف ملنے تک جاری رہے گی، کامل یقین ہے کہ فتح حق اور سچ کی ہوگئ ظالم کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو شکست اس کا مقدر ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مظاہرہ ایک معاملےکو بار بار یاد دلانے کے لیے کیا جاتا ہے اسی لیے ایک مرتبہ پھر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے حق میں مظاہرہ کریں گے جس کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ مظاہرے سے خطاب کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کروں گا جس کے لیے عوام اور کارکنان سے مشاورت کا عمل بھی ہوگا۔
انہوں نے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے غلط بیانی سے کام لیا ہے اور وعدہ خلافی کی جس کے خلاف مظاہرہ کرنا ہمارا حق ہے سب جانتے ہیں کہ شہدائے ماڈل ٹاؤں کا لہو کس کے حکم پر بہایا گیا اور کس نے ذمہ دار پولیس افسران کو ملک سے باہر بھجوایا

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)پنجاب حکومت اور ترکی کی پاور کمپنی زولرو انرجی ہولڈنگ کے درمیان بہاولپور کے قائداعظم سولر پارک میں شمسی توانائی پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
ذرائع کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 100 میگا واٹ پر مشتمل سولر پاور پلانٹ کو 6 ماہ میں لگایا جائے گا،جس سے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
معاہدے پر دستخط وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت توانائی کے شعبے میں ترک کمپنی کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں پرامید ہے۔
اس سے قبل اپریل 2015 میں بھی بہاولپور میں دنیا کے سب سے بڑے 900 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کے لیے ایک چینی کمپنی سے 1.5 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) عدالت کے احکامات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما کنورنوید جمیل کو جیل سے رہا کردیا گیا، رہائی کے فوری بعد وہ پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکزپرپہنچ گئے، کنور نوید کا رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور استقبال کیا۔
پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ( اے ٹی سی ) نے کنور نوید جمیل کے ضمانتی مچلکے منظور کرلئے۔
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کنورنوید جمیل کے پانچوں مقدمات میں ریلیز آرڈر جاری کردیئے، بائیس اگست کے دو کیسز میں بیس ، بیس لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
کنورنوید جمیل کی تین کیسز میں ایک، ایک لاکھ روپے کےعوض ضمانت منظورہوئی۔ جیل سے رہائی کے بعد کنور نوید جمیل کارکان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی پہنچے جہاں متحدہ سربراہ ڈاکٹر فاروق ستاراوردیگر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی۔ اس موقع پرعامرخٓن، رؤف صدیقی، شبیراحمد قائم خانی اور دیگر بھی موجود تھ