ایمز ٹی وی(لاہور) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پارا چنار میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ حملہ اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا ہے۔
پاراچنار عید گاہ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،20افرادجاں بحق,50 سے زائد زخمی
پاراچنار میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ یہ ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے مختلف خبر رساں اداروں کو بھیجی گئی ای میل میں قبول کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مختلف ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔
واضح رہے کہ عید گاہ مارکیٹ کے قریب بم دھماکے سے 20 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ بم سیب کی پیٹی میں نصب کیا گیا
ایمز ٹی وی(انٹرٹیمنٹ) پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر بہت جلد اپنی پہلی پاکستانی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کے نام کا اعلان بھی کردیا۔
اس فلم کا نام 'طیفا اِن ٹربل' (teefa in trouble) رکھا گیا ہے، علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے نام کا اعلان کرنے کے ساتھ ہدایت کار احسن رحیم کا ایک بیان بھی شیئر کیا، جس میں لکھا تھا کہ 'ٹریننگ کا آغاز کردیا جائے'۔
خیال رہے کہ علی ظفر بالی ووڈ کی تو کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم پاکستان میں یہ ان کی پہلی فلم ہوگی، ایکشن اور کامیڈی پر مبنی اس فلم میں کی پروڈکشن لائٹ اِنگل کمپنی کررہی ہے۔
اس سے قبل ڈان امیجز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فلم کے ہدایت کار احسن رحیم نے علی ظفر کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 'علی ظفر فلم کے اس کردار میں بخوبی فٹ ہوگئے، ان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے، علی کو اسکرپٹ بے حد پسند آیا، جس کے بعد یہ فلم سائن کی گئی'۔
واضح رہے کہ علی ظفر کی ڈیبیو پاکستانی فلم 'طیفا اِن ٹربل' احس رحیم کی بھی بطور ڈائریکٹر ڈیبیو فلم ہے۔
ایمز ٹی وی(ملتان) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی شیخ رشید کی ڈگر پر چلے نکلے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق شاہ محمود نے اپنے حلقے کا موٹرسائیکل پر دورہ کیا۔
رہنما پی ٹی آئی بغیر پروٹوکول شیخ رشید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے حلقے کے حالات جاننے اور لوگوں سے ملنے کیلئے موٹرسائیکل پر چل نکلے۔حلقے کے عوام شاہ محمود کو بغیر پروٹوکول موٹرسائیکل پر دیکھ کر حیران رہ گئے۔شاہ محمود مختلف لوگوں کے گھر بھی گئے۔یاد رہےاسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر شیخ رشید بھی گرفتاری سے بچنے کیلئےراولپنڈی کی تنگ گلیوں میں موٹرسائیکل کی سواری کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں 70لیکچررز کی خالی آسامیوں کے لیے 4ہزار سے زائد امیدوار وں نے تحریری امتحان دیا امتحان کی نگرانی اسلام آباد کے ادارے پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے کی امتحان کے لیے یونیورسٹی کے وسیع مرکزی لان کو امتحانی مرکز بنایا گیا تھا۔
امتحان کے دوران امن و امان بر قرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظاما ت کئے گئے تھے یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے پرووائیس چانسلر مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ، شکارپور کیمپس کے پرو وائس چانسلر لطف اللہ منگی رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی ڈین فیکلٹی آف آرٹس و سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری اور دیگر پروفیسروں کے ہمراہ امتحانی مرکز کا دورہ کیا
ایمز ٹی وی(تجارت) کراچی ایکسپوسینٹر میں بی ٹوبی ٹیکسٹائل مشینری برانڈ کی 3 روزہ جی ٹیکس بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ جی ٹیکس ایکسپو کی کراچی اور لاہورمیں گزشتہ سال کی مسلسل اور بڑی کامیابی کے بعد اس باردوبارہ کراچی میں منعقد کی گئی ہے۔
ایکسپو سینٹر میں آج پہلے ہی دن ٹیکسٹائل صنعتکاروں، کاروباری افراد اور غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا۔ دنیا کی پہلی آٹوسائز چینجنگ آئی لیٹ ہول مشین، سی ایس اے 3630-02 بھی پاکستان میں پہلی بار یونائیٹڈ مشینری کی جانب سے اس نمائش میں متعارف کرائی گئی ہے۔ مقامی اور غیر ملکی افراد نے اس مشین میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
نمائش کے منتظم گلوبل انٹرپرائزکے سی ای او مجیب صدیقی نے بتایا کہ جی ٹیکس خطے میں اپنی نوعیت کا سرفہرست کامیاب ایکسپو ہے جس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، ڈیجیٹل پرنٹنگ، ایمبرائیڈری مشینری، آلات، کیمیکل، ڈائیز، انرجی سیکٹرز کے عالمی برینڈزاپنی جدید پروڈکٹس کی نمائش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب نمائش میں چین، جاپان، آسٹریلیا، تائیوان، اٹلی، ترکی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اسپین، سوئیڈن، نیدرلینڈز، زچ ری پبلک، بھارت، ہانگ کانگ، فرانس، آسٹریا، ایران، کوریا، آئرلینڈ، ملائشیا، بیلجیئم، برطانیہ، امریکا اور سنگاپور کی کمپنیاں اپنی جدید مشینری اور مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
گلوبل انٹرپرائز کی جنرل منیجرغوثیہ نے بتایا کہ جی ٹیکس ایکسپو میں تینوں دنوں کے دوران 40ہزار کے قریب کاروباری افراد کی شرکت متوقع ہے۔ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح آج (ہفتہ) زبیرطفیل اور ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے صبح 11 بجےکیا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 29 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے 77 اور ٹام لیتھم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے جبکہ مزید 29 رنز کا خسارہ باقی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے 77 اور ٹام لیتھم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں جیت راوال 16، ولیم سن 2، مچل سینٹنر 29، بی جے واٹلنگ 1 سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے جبکہ گرینڈہوم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ہینری نکولس 56 اور ٹم ساﺅتھی 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور قمر الاسلام رابی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن مرزا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ٹم ساﺅتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔ سومیا سرکار، نور الحسن اور شکیب الحسن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ صرف 7 کے مجموعی سکور پر گری اور تمیم اقبال 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 38 کے مجموعی سکور پر گر ی اور محمود اللہ بھی 19 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔
ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد سومیا سرکار اور شکیب الحسن نے ذمہ داری بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 127 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو 165 پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر سومیا سرکار بھی ہمت ہار گئے اور 86 رنز بنا کر ٹرینٹ بولڈ کی گیند پر گرینڈہوم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں میں شکیب الحسن نے 59، صابر رحمان نے 7، نظم الحسین شنتو نے 18، نور الحسن نے 47، مہدی حسن مرزا نے 10، تسکین احمد نے 8، قمرالاسلام رابی نے 2 اور روبیل حسین نے 16 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساﺅتھی اور ٹرینٹ بولڈ نے تباہ کن باﺅلنگ کے ذریعے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو مشکل میں ڈالے رکھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذکر ناکامی ہو گی ۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرددوبارہ سر اٹھانے کی کوشش میں ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ ”دہشتگرداپنے عزائم میں ناکام ہونگے “۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیا ت فراہم کی جائیں ۔
COAS directs for quick evacuation, best medical care to victims of Parachinar blast. Ts will fail in their attempt to regain lost relevance. pic.twitter.com/WCGhyk19Wr
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 21, 2017
ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلولر کمپنی زونگ نے واٹس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت صارفین کیلئے زبردست پیکیج متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت زونگ صارفین صرف 15 روپے کے عوض دن بھر واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور وائس، ویڈیو کالنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
جاز اور وارد کے صارفین اب ایک ہی سکریچ کارڈکے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں
کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ساتھ معاہدہ اپنے صارفین کو مناسب ریٹس پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی جانب اور قدم ہے۔ واٹس ایپ کے پارٹنرشپ اور گروتھ ڈائریکٹر مبارک امام کا کہنا ہے کہ ”زونگ کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالنگ کیلئے سب سے بہترین ایپلی کیشن کا پاکستان میں استعمال اور بھی آسان اور باسہولت ہو جائے گا اور ناصرف خطے کے لوگوں میں روابط بڑھیں گے بلکہ ملک بھر میں رابطہ کرنے میں آسانی ہو گی۔“
زونگ اور واٹس ایپ کے اشتراک سے صارفین کو مہیا کیا جانے والا یہ پیکیج حاصل کرنے کیلئے *4# ڈائل کریں اور روزانہ لاتعداد پیغامات بھیجیں اور وائس یا ویڈیو کالز کریں۔ اس پیکیج کے استعمال پر فیئر یوزیج پالیسی کااطلاق ہو گا جس کے مطابق صارف 24 گھنٹوں میں 300 ایم بی تک استعمال کر سکے گا۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ پیکیج صرف اور صرف واٹس ایپ کے استعمال کیلئے ہے اور اس کے علاوہ انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ریگولر چارجز لاگو ہوں گے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) یونین کونسل چوہان سے پی ٹی آئی کے ناظم راجہ اورنگزیب مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
ناظم راجہ اورنگزیب نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی موجودگی میں ہفتہ کو راجڑ میں منعقد جلسہ عام میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) محمد نبی کی عمدہ باؤلنگ اور محمد شہزاد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ جیت لیا، فاتح ٹیم نے 72 رنز کا آسان ہدف 7.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کیا، شہزاد 52 اور کپتان نوروز مینگل 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمدنبی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 13.2 اوورز میں 71 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، افغانستان کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے آئرش بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے، 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، پال سٹرلنگ 17 اور گریگ تھامسن 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمدنبی نے 4 جبکہ امیرحمزہ، فریداحمد اور کریم جنت نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8ویں اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، شہزاد 52 اور مینگل 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔