اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال شہر کی حالت زار پر کئے گئے سوال پر رو پڑے۔ کہنے لگے پانچ سال خون پسینہ ایک کرکے شہر کو بنایا‘ آج یہ کھنڈر بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دل دکھتا ہے کہ لندن میں بیٹھے شخص نے کمیشن کی خاطر اپنے ہاتھوں سے اختیارات دیئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوامی عدالت لگنے والی ہے، ہمارا ساتھ دیں۔ اپنے مسائل بتائیں‘ ہم حکمرانوں کے سامنے آپکے مسائل رکھیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(سڈنی) پاپو انیو گنی میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے ،سونامی کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا
جنوبی بحر الکاہل کے جنوب مغربی حصے میں واقع جزیرے پاپوانیو گنی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 8.0ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر پیسفک سونامی وارننگ سنٹر کا کہنا ہے کہ زلزے کے بعدبڑے سونامی حصے پر سونامی کا خطرہ ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) تھانہ گڑھی شاہوکے علاقہ میں چھوٹے بچے کو بچاتے ہوئے 16 سالہ نوجوان ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
افسوسناک واقعہ پر اہل علاقہ افسردہ ہوگئے۔ راجن پور کا رہائشی کلام صدیق لوکو شیڈ میں مدرسہ کا طالب علم تھا۔ گذشتہ روز کلام صدیق گزر رہا تھا کہ اسی دوران ایک چھوٹا بچہ ریلوے لائن پر موجود تھا کہ ٹرین آ گئی۔ ننھے بچے کو ریلوے لائن سے اتارتے ہوئے کلام ٹرین تلے آگیا جبکہ بچہ بچ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی کے اہل خانہ گذشتہ روز لاہور پہنچے اور میت لیکر آبائی علاقہ راجن پور روانہ ہوگئے

 

 

 
ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4، سو کوارٹر کے رہائشی کا 3 ماہ کا بچہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق 3 ماہ کے احمد رضا کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے ہی معلوم ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب مذکورہ جاں بحق ہونے والے بچے کے دادا نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ بچے کو قطرے پلائے گئے تھے، جس کے 5 منٹ بعد اس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بچہ کو فوری طورپرقریبی اسپتال لے کر گئے، تاہم ڈاکٹر نے دیکھتے ہی کہا کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے افسوس کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو، مخالفین کی تقریروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن غلط بیانی سے افسوس ضرور ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہیں پیدا ہوئے اور یہیں دفن ہوں گے، کہیں سے بھی اسلام اور پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی ہے تواس کا جواب دینا لازمی ہوتا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے بلا تفریق کام کر رہے ہیں اور خواہش ہے کہ پسماندہ علاقے بھی ترقی یافتہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں منافق نہیں ہوں جبکہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ اسلام آباد آیا تواس کو دلائل سے بھگایا۔

 

 

ایمزٹی وی(رپورٹ)پاکستان میں محبت کی شادیوں کا رجحان بڑوں کی جانب سے طے شدہ شادیوں کے مقابلے میں کافی کم ہے٬ اور ایسی شادیوں کو نہ صرف ناکام سمجھا جاتا ہے بلکہ ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ اسے ناپسند بھی کرتا ہے- ان سب کے باوجود پاکستان میں کچھ ایسی محبت کی شادیاں بھی سرانجام پائی ہیں جو کہ نہ صرف میڈیا میں مشہور ہوئیں بلکہ ان سے یہ بھی ثابت ہوا محبت میں کسی چیز کی قید نہیں ہے۔ایسی چند داستانوں کا یہاں ذکر کیا جارہاہے
22 سالہ پاکستانی نوجوان مدثر کی دوستی اٹلی کی رہائشی 23 سالہ ماریہ سے انٹرنیٹ پر ہوئی جو کہ رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی- یہ دونوں نوجوان قوتِ سماعت کی نعمت سے محروم ہیں- سچی محبت کو پانے کی خاطر ماریہ اٹلی سے پاکستان آ گئیں اور یہاں یہ دونوں نوجوان شادی کے بندھن میں بندھ گئے-
86607 02 
بےشک محبت پاک بھارت ٹاکرے سے کہیں بڑھ کر ہے اور اس کا واضح ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ ایک بھارتی خاتون ڈاکٹر پاکستان کے صوبہ پنجاب علاقے لیہ میں رہائش پذیر اپنے محبوب ملنے چلی آئیں- 26 سالہ ڈاکٹر پراتیما کو 32 سالہ محمد منشا سے محبت ہوگئی- بھارتی ڈاکٹر نے پہلے اسلام قبول کیا اور پھر یہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے- خاتون کا نیا نام مریم بی بی ہے-
pak couple

سب سے انوکھی داستان رقم کرنے والے دوسری جنگِ عظیم کے زمانے میں 20 سالہ مظفر خان کو ایک سپاہی کی حیثیت سے برما بھیجا گیا- وہاں انہیں ایک لڑکی سے محبت ہوگئی اور انہوں نے اس سے شادی کرلی- اس لڑکی نے مظفر خان کے لیے اپنے ملک کو چھوڑا اور ہمیشہ کے لیے چکوال کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں آ کر بس گئی- آج مظفر خان 92 سال کے اور ان کی اہلیہ 84 برس کی ہوچکی ہیں اور ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں86607 01 1

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی نے انٹیلی جنس اداروں کی بنیادوں پر بلوچستان میں انسداد دہشتگردی آپریشن کیے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایف سی نے 81مشتبہ افراد کو گرفتار کیاہے۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کے بلوچستان کے علاوہ کوئٹہ شہر میں بھی 32 آپریشنز کیے گئے۔آپریشنز کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کرکے دہشتگردی کی کارروائیوں کوناکام بنایاہے۔
کوئٹہ میں آپریشن سول سوسائٹی کے رضاکاروں کے اشتراک سے کیے گئے جبکہ کوئٹہ کے جنوبی زون میں سیکیورٹی فورسزانسداد دہشتگردی آپریشنز میں مصروف ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب/تعلیم)پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں بہت جلد ایل سی ڈیز نصب کرنے کا پروگرام شروع کیاجائے گا،منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ بورڈ ز(ایل سی ڈیز)کے ذریعے طلبا و طالبات کو تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے۔
واضح رہے کہ جنوبی پنجاب اورصوبے کے دوردراز اضلاع میں قائم دانش اسکولز میں اسمارٹ بورڈز کے ذریعے بچوں اوربچیوں کوتعلیم دینے کا سلسلہ 2011سے جاری ہے۔اسمارٹ بورڈز کی افادیت اور مثبت نتائج کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے اسمارٹ بورڈز(ایل سی ڈیز)کے ذریعے تعلیم و تربیت کے نظام کو بتدریج اسکولوں میں متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسمارٹ بورڈز(ایل سی ڈیز) کے ذریعے تعلیم و تربیت کے نظام سے نہ صرف بچوں اور بچیوں بلکہ اساتذہ کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرنے پر معافی مانگ لی تاہم خاتون رکن نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا ۔ خاتون رکن نے امداد پتافی کی پارٹی اور اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ امداد پتافی کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ اپنے الفاظ پرمیں نصرت سحر عباسی سے سوری کرتاہوں چیمبرکوئی بری جگہ نہیں پیر کو اسمبلی میں بھی معافی مانگوں گا۔
 
 
امداد پتافی کی جانب سے معافی مانگے جانے پر نصرت سحر عباسی نے کہا بےنظیربھٹوخواتین کی عزت وآبروکی بات کرتی رہیں لیکن اسمبلی کے مقدس فلور پر مجھ سے بدکلامی کی گئی ایک دن بے عزت کرکے اگلے دن معافی مانگناکوئی طریقہ نہیں، کسی صورت امداد پتافی کو معاف نہیں کروں گی۔ پیپلزپارٹی کی قیادتامداد پتافی سے استعفیٰ لے اور ان کی اسمبلی رکنیت معطل کی جائے۔
 
معافی نہ ملنے پر امداد پتافی نے کہا کہ نصرت سحر سے معافی مانگنے کےلئے ان کے گھرچلاجاؤں گا جس پر خاتون رکن اسمبلی نے کہا اگر معافی ہی مانگنی تھی کل اسمبلی میں مانگنی چاہیے تھی میڈیانے دباؤڈالاتو وہ معافی مانگناچاہتے ہیں لیکن میں انہیں ہر فورم پر چیلنج کروں گی۔ تمام خواتین سے کہتی ہوں کہ میں نائلہ رند نہیں بنوں گی آج معافی مانگیں گے کل پھروہی بدتمیزی کریں گے، میں ان کیخلاف قانونی کارروائی کروں گی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے۔
 
امداد پتافی نے کہا کہ نصرت سحر عباسی میری بہن ہیں جس پر نصرت سحر عباسی نے کہا خدا کیلئے ایسے لوگوں کے مائنڈ سیٹ کو سمجھیں ان پر پارٹی کا پریشر آیا ہے تو یہ اس وقت مجبور ہیں ان کا لہجہ اور انداز شرمندگی والا نہیں ہے ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) بلاول بھٹو زرداری نے امداد پتافی کی مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی سے بدتمیز ی کا نوٹس لیتے ہوئے امداد پتافی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نصرت سحر عباسی سے بدکلامی پر امداد پتافی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے اور ان کیخلاف سخت ایکشن لینے کا بھی حکم جاری کر دیاہے ۔
 
بلاول بھٹوزراری نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اورصوبائی پارلیمانی لیڈرکوامداد پتافی کیخلاف کارروائی کاحکم دیاہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں امداد پتافی سے نصرت سحر عباسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد امداد پتافی نے معافی مانگی لیکن نصرت سحر عباسی نے معافی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیاہے ۔