ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ۔ پی سی بی نے اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ پا س ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
ایمز ٹی وی(تجارت) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1200ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 50600،دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 43371 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
ایمز ٹی وی( اسپورٹس) بگ بیش میں مالی تنازع پر ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے آسٹریلوی منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغامات میں دعویٰ کیا کہ انھیں بگ بیش سیزن 2015-16 میں شرکت کا معاوضہ تاحال نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس کو ایک برس بیت چکا ہے جبکہ گذشتہ برس خاتون صحافی کو انٹرویو میں نازیبا بات کہنے پر میلبورن رینیگیڈز نے گیل سے معاہدہ ختم کرتے ہوئے 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا۔
Pak Army returning Indian sldr #Chandu Babulal Chohan to India as goodwill. He deserted to Pak on 29 Sep 16 on grievances against his comds. pic.twitter.com/YtOkh7WZE0
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 21, 2017
ایمز ٹی وی( تجارت) پاکستان افغانستان جوائنٹ کمیٹی کے وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو اور دیگر عہدیداران نے ان پرتپاک استقبال کیا۔ وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں حائل مختلف رکاوٹوں کو موٴثر طریقے سے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2015 میں دوطرفہ تجارت کم ہو کر 1.5 ارب ڈالر کی نچلی سطح پر آگئی اور 2016 میں بھی مسلسل کمی واقع ہوئی۔ کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرافغانستان کی وزارت دفاع کی مشیر بیگم وازہما فروغ نے کہا کہ ا فغانستان ٹریڈ کی مصنوعات کی کراچی کی پورٹس پر تاخیرسے کلیئرنس پرتشویش ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے غیر معیاری اشیاء کی سپلائی کی وجہ سے افغانی عوام نے پاکستانی اشیاء خریدنے کو ترجیح نہیں دے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرحد پر غیر سرکاری تجارت بہت زیادہ ہے۔ جس کا یومیہ تخمینہ کئی ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔ ٹرکوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر مالیت کا سامان اسمگل کیا جاتا ہے۔ کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو نے کہا کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی بڑھانے، جدید اسکیننگ مشینوں، پاک افغان سرحد پر بائیو میٹرک اور ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب انتہائی ضروری ہے۔ شمیم فرپو نے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال سے پاکستانی بندرگاہوں سے افغانستان جانے والی اشیاء کو پاکستانی مارکیٹوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جس سے پاکستان کی صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) دھند کی وجہ سے گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 5یونٹ ٹرپ کرگئے جس کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس کےیونٹ نمبر5،6،7،8 اور 9ٹرپ کرجانے سے کشمور،کندھ کوٹ، تنگوانی، ٹھل اور جیکب آباد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے جعفر آباد،صوبت پور،نصیر آباد،بولان اور دیگر علاقے بھی بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوئے ہیں۔