ایمز ٹی وی( اسپورٹس) بھارتی آل راؤنڈر بیٹسمین یوراج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر کا علاج کرانے کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور کررہا تھا لیکن کوہلی کے اعتماد نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران یوراج نے کہا کہ کپتان اور ٹیم کی تائید ملنے سے خود اعتمادی بڑھتی ہے، کپتان نے مجھ پر بہت اعتماد ظاہر کیا جو میرے لیے بہت اہم رہا۔ کینسر کا علاج کرانے کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور کررہا تھا لیکن ویرات کوہلی کے اعتماد نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔ واضح رہے کہ یوراج نے گذشتہ دنوں انگلینڈ کیخلاف کیریئر کی 14ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری داغی تھی، یوراج نے اس مقابلے میں کیریئر بیسٹ 150رنز اسکور کیے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمزکو گوریلا کہنے والے کمنٹیٹر کو فارغ کردیا گیا ہے۔ آسٹریلین اوپن کے دوران وینس ولیمز کا موازنہ گوریلے سے کرنے پر امریکی براڈ کاسٹر ای ایس پی این نے کمنٹیٹر ڈگ ایڈلر کو ڈراپ کردیا گیا۔ اگرچہ ان کا اصرار رہا کہ گوریلا لفظ معنی کے اعتبار سے مختلف تھا۔ براڈ کاسٹر کا کہنا ہے کہ ایڈلر کو کمنٹری کرتے ہوئے زیادہ محتاط رہنا چاہیے تھا، انھوں نے یہ کمنٹ اسٹیفنی ووئجل کیخلاف وینس کی فتح پر کہے تھے۔