اتوار, 19 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(لاہور) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دکانداروں سے بھتہ لینے کے مقدمہ میںملوث مجرم محمد عاطف کو 14سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ غالب مارکیٹ نے محمد عاطف کے خلاف مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا عدالت میں چالان آنے پر ڈپٹی پراسیکیوٹر وقار بھٹی نے ملزم کے خلاف بھتہ وصول کرنے کے ثبوت پیش کئے، عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلا کی بحث کے بعد مذکورہ مجرم پر جرم ثابت ہونے پر اسے 14سال قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق مجرم کے خلاف 2015ءمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پتنگ بازی کرنے کے شبے میں پولیس اہلکار شہری کے گھر گھس گئے ،آٹھویں جماعت کے طالب علم سمیت پوری فیملی کواٹھا کرلے گئے
اور جھوٹا مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھی بھجوا دیا،متاثرہ شہری لیاقت علی کی جانب سے پولیس کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر فاضل جج نے ایس ایچ اوتھانہ ہربنس پورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال کی عدالت میں ہربنس پورہ کا لیاقت علی اپنے وکیل بابرعلی ایڈووکیٹ کے ساتھ پیش ہوا جہاں اس نے اٹھویں جماعت کے طالب علم حیدرعلی کی درخواست ضمانت دائرکرتے ہوئے پولیس کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست بھی دائرکی۔
عدالت کوبتایا گیا کہ لیاقت علی کا گھر ہربنس پورہ میں ہے رات کے وقت پولیس اہلکار بغیر وارنٹ کے اس کے گھر سڑھی لگا کر داخل ہوئے وہ یہ سمجھا کہ ڈاکو آگئے اس نے مزاحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے اٹھویں جماعت کے طالب علم حیدرعلی سمیت گھر سے پوری فیملی کو پکڑ کر تھانے لے گئے جہاں سے انہوں نے اگلے روز ان کو جیل بھجوادیا، لیاقت علی کا کہنا تھا کہ وہ پتنگ بازی کرتے ہیں اورنہ ہی فروخت کرتے ہیں ان پر جھوٹا الزام لگا یا گیاہے۔عدالت نے فیملی ممبران کی ضمانت دائر ہونے اور پولیس کے خلاف کارروائی کی استدعا پر تھانہ ہربنس کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کوئٹہ)سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی پہلی برسی کی تقریب بدظمی کا شکارہوگئی۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں گزشتہ برس ہونے والے سانحے کی پہلی برسی کی تقریب جاری تھی کہ طلبا نے شدید احتجاج کیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ ہم نے برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ و گورنر خیبر پختونخوا کودعوت دی تھی لیکن کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سال گزرگیا لیکن طلبا کے مسائل بھی حل نہیں ہورہے۔ تقریب میں صوبائی حکومت کی جانب سے شوکت یوسفزئی شریک ہوئے اورانہوں نے طلبا کے مسائل حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یونیورسٹی کے لئے 14 کروڑ روپے اورباؤنڈری وال کی تعمیرکے ساتھ ایئر کنڈیشنڈ بسیں بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ شوکت یوسفزئی نے حملے کے زخمی طالب علم کو ہر قسم کے علاج و معالجے کی سہولیات بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جنوری کو باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے میں طالبعلموں سمیت 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی(ایٹرٹینمنٹ)2017 میں بولی وڈ باکس آفس کے لیے وہ وقت اہم ہوگا، جب دو بڑی فلمیں 'قابل' اور 'رئیس' رواں ماہ 25 جنوری کو ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔ اب 'رئیس' کے شاہ رخ خان کا تو علم نہیں لیکن 'قابل' کے ہریتھک روشن اس معاملے کو لے کر کافی پریشان ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس تنازع سے بچا جاسکتا تھا، اگر شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' کے پروڈیوسرز نے معاملات کی بہتر طریقے سے منصوبہ بندی کی ہوتی۔ ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ ان کے والد پروڈیوسر راکیش روشن ان تمام معاملات کو لے کر نہایت 'دلبرداشتہ' ہیں۔43 سالہ ہریتھک نے کہا، 'میرے والد نے اپنی زندگی کی منصوبہ بندی نہایت بہترین انداز میں کی ہے، 'قابل' گذشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی لیکن وہ اسے نومبر یا دسمبر میں ریلیز نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ تاریخیں پہلے سے ہی بُک ہوچکی تھیں اور ایسا کرنا مناسب نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے جنوری میں اس فلم کی ریلیز کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ کسی اور پروڈیوسر کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے'۔ ان کا مزید کہنا تھا، 'میرے والد بہت محتاط انسان ہیں اور دوسروں کے لیے فکرمند رہتے ہیں، لہذا وہ دوسروں سے بھی ایسے ہی رویئے کی توقع رکھتے ہیں، وہ کچھ دلبرداشتہ اور پریشان ہیں، لیکن وہ اس بارے میں پرعزم ہیں کہ آپ صرف اپنے عمل کو کنٹرول کرسکتے ہیں، پوری دنیا کو کنٹرول کرنا آپ کے بس کی بات نہیں، لہذا اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے'۔ تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ 'رئیس' کی ٹیم کے حوالے سے کسی قسم کے منفی خیالات نہیں رکھتے کیونکہ وہ لوگ جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہے، ہریتھک کے مطابق 'رئیس سے منسلک لوگ قصداً یہ سب نہیں کر رہے، یہاں انتقام جیسی کوئی بات نہیں، لیکن اگر انھوں نے بہتر منصوبہ بندی کی ہوئی تو (دونوں فلموں) کا ٹکراؤ کبھی نہ ہوتا'۔ ہریتھک کا خیال ہے کہ 'رئیس' پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے لہذا فلمساز اسے جلد از جلد ریلیز کرنا چاہتے تھے، 'میرا خیال ہے کہ 'رئیس' کے پاس بھی اور کوئی آپشن نہیں تھا، یہ فلم کب سے ریلیز کا انتطار کر رہی ہے، اسے 'سلطان' کے ساتھ ریلیز ہونا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، وہ بھی مشکل میں ہیں اور میں یہ سب سمجھتا ہوں، مجھے صرف اس بات پر اداسی ہے کہ اگر دوسرے فریق نے بہتر منصوبہ بندی کی ہوتی تو یہ ٹکراؤ کی صورتحال پیش نہ آتی'۔ واضح رہے کہ فلمساز 2 بڑی فلموں کی ایک ساتھ ریلیز سے گریز کرتے ہیں کیونکہ اس سے دونوں کے بزنس پر فرق پڑتا ہے، ہریتھک کی گذشتہ فلم 'موئن جو دڑو' بھی اکشے کمار کی 'رستم' کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی، جس کے باعث یہ فلم باکس آفس پر کچھ اچھا بزنس نہیں کرسکی تھی۔ فلم 'قابل' کی ہدایات سنجے گپتا نے دی ہیں، اس فلم میں ہریتھیک روشن نے ایک نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی زندگی نہایت ہنسی خوشی گزار رہا تھا، تاہم ایک سانحہ ہونے کے بعد اس کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی، فلم میں اداکارہ یامی گوتمی بھی موجود ہیں، جو ہریتھیک کی اہلیہ بنیں گی۔ دوسری جانب فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے، فلم میں ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ بولی وڈ کی تاریخ میں زیادہ تر حب بھی شاہ رخ خان کی فلم کے مدمقابل کوئی فلم ریلیز ہوئی، وہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوگئی، پھر چاہے وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'سانوریا' ہو یا اجے دیوگن کی فلم 'سن آف سردار'۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 25 جنوری کو ان دونوں فلموں میں سے کون سی فلم باکس آفس پر کامیابی کے ساتھ ساتھ مداحوں کے دل میں گھر کرے گی۔

 

 
ایمز ٹی وی(نئی دہلی) سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ساتھ مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں
آج ایک مرتبہ پھر قابض ہندوستانی فوج نے بانڈی پورہ میں ذکی الرحمن لکھوی کے بھتیجے اور لشکر طیبہ کے معروف کمانڈر ابو معصب کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے،دوسری طرف مقبوضہ وادی میں انڈین فوج سے آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار’’ لشکر طیبہ‘‘ نے قابض فوج کے بے بنیاد دعویٰ کومسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت کی ظالم فوج کسی بھی نہتے کشمیری کو بے گناہ شہید کر کے کبھی ’’معروف کمانڈر‘‘ ظاہر کرتی ہے تو کبھی بے گناہ مارے جانے والے کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے ۔
جموں و کشمیر کے علاقے بانڈی پوری میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے تصادم میں لشکر طیبہ کے چیف ذکی الرحمن لکھوی کے بھتیجے ابو معصب کو شہید کر دیا ،جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جسے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ معروف کمانڈر ابو معصب بانڈی پورہ کے ایک گاؤں میں چھپا ہوا ہے،سیکیورٹی اداروں نے مکمل تیاری کے بعد مشتبہ گھر کا محاصرہ کیا تو ابو معصب نے شدید فائرنگ شروع کر دی تاہم سیکیورٹی ادارے ابو معصب کو شہید کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جس گھر میں ابو معصب چھپا ہوا تھا وہاں سے بڑی تعداد میں گولہ و بارود اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔
ودسری طرف مقبوضہ وادی میں انڈین فوج سے آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار’’ لشکر طیبہ‘‘ نے قابض فوج کے بے بنیاد دعویٰ کومسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت کی ظالم فوج کسی بھی نہتے کشمیری کو بے گناہ شہید کر کے کبھی ’’معروف کمانڈر‘‘ ظاہر کرتی ہے تو کبھی بے گناہ مارے جانے والے کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے ،اس طرح کے جھوٹے پراپیگنڈے سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ۔ترجمان لشکر طیبہ کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری اپنی آزادی کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے لیکن مودی سرکار کے تسلط کو تسلیم نہیں کریں گے

 

 
ایمز ٹی وی(واشنگٹن) چند گھنٹوں بعد دنیا کے طاقتور ملک میں اقتدار ایک صدر سے دوسرے صدر کو منتقل کیا جائیگا،اس طاقتور شخصیت کا پڑاﺅ جس گھر میں ہوتا ہے اسے وائٹ ہاﺅس کہتے ہیں،
اس گھر میں جب ایک مکین جاتا ہے اور دوسرا آتا ہے تو اس وقت کیا تبدیلیاں لائی جاتی ہیں؟وائٹ ہاﺅس کے پرانے اور نئے ملازمین کے پاس معاملات کے تبادلے کیلئے کتنا وقت ہوتا ہے؟اور نئے صدر کتنی دیر پہلے اس گھر میں داخل ہونے کے قابل ہوجاتے ہیں حیرت انگیز روایت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
20جنوری نئے امریکی صدر کے حلف کا دن ہے،دن کے ٹھیک بارہ بجے تک وائٹ ہاوس اوباما کا ہوگا اور روایت کے مطابق اس کے ایک منٹ پہلے تک بھی نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ا س میں داخل نہیں ہوسکتے،برسوں سے چلی آ رہی روایات کے مطابق اقتدار کی منتقلی کے لیے وائٹ ہاو¿س کے ملازمین کے پاس صرف چھ گھنٹے کا وقت ہوتا ہے،صبح کے ساڑھے دس بجے کے آس پاس جب ڈونلڈ ٹرمپ اپنی افتتاحی تقریر کے لیے تیار ہو رہے ہوں گے تو اس وقت دو بڑے ٹرک وائٹ ہاوس کے اندر آئیں گے اور الٹی طرف منہ کرکے کھڑے ہو جائیں گے۔
 
سو سے زائد ملازمین برق رفتاری کے ساتھ ایک ٹرک میں صدر اوباما کا بندھا ہوا سامان لوڈ کرنا شروع کریں گے جبکہ دوسرے ٹرک سے ڈونلڈ ٹرمپ کا سامان اتارا جانے لگے گا،خاص بات یہ کہ جب تک نئے صدر وائٹ ہاوس میں داخل نھیں ہو جاتے اس وقت تک تمام ذمہ داریاں ان کی اپنی ہوتی ہیں،وائٹ ہاو¿س کی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات مطابق فوجی چابکدستی کی مانند یہ دونوں کام ایک ساتھ ہی انجام دیے جاتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارت کا حلف، ایسا کام ہوگیا کہ جسم فروش خواتین کی لاٹری لگ گئی
اسی دوران دیواروں کی پینٹنگ ہو جاتی ہے، نئے قالین بچھ جاتے ہیں، شیشوں کی صفائی ہو جاتی ہے اور شام ہوتے ہوتے 132 کمروں پر مشتمل وائٹ ہاو¿س نئے صدر اور ان کے خاندان کے استقبال کے لیے تیار ہو جاتا ہے،خاص بات یہ کہ جب تک نئے صدر وائٹ ہاوس میں داخل نھیں ہو جاتے اس وقت تک تمام ذمہ داریاں ان کی اپنی ہوتی ہیں۔
براک اوباما جب 2009 میں شکاگو سے واشنگٹن آئے تھے تو اپنا پورا سامان انھیں اپنے خرچ پر لانا پڑا تھا ،ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیوی میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چمک دمک والے اپنے پینٹ ہاوس میں سنہرے پلیٹ والی چارپائیوں، مہنگے جھاڑ فانوس اور مہنگی سے مہنگی سنگتراشی سے سجے ہوئے مکان میں رہنے کے عادی ہیں،ایک گلیم روم بنانا چاہتی ہیں جو ان کے میک اپ اور سجنے سنورنے کے لیے مخصوص ہوگا۔
20 جنوری کو شام گئے جب ٹرمپ اپنی تقریر، پھر پریڈ اور ”انوگرل بال“ سے واپس آئیں گے تب تک ہلکا پھلکاکھانا بھی تیار ہو چکا ہو گا جو وائٹ ہاوس کے باورچی کی پسند کا ہو گا،لیکن اگلی صبح سے پسند اور ناپسند صرف ایک ہی آدمی کی ہو گی اور وہ ہوں گے وائٹ ہاﺅس کے نئے مکین ڈونلڈ ٹرمپ

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سال 2016 کے آغاز میں خبر آئی تھی کہ فلم ’وار‘ کے ہدایتکار بلال لاشاری پاکستانی سینما کے لیے کلاسک کا درجہ رکھنے والی فلم ’مولا جٹ‘ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔فلم کے لیے اداکار فواد خان کو مرکزی کردار میں لیے جانے کی اطلاعات تھیں جبکہ نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی کو دیا جانا تھا۔ اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور کرداروں کو مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی تربیت دینے کے لیے لاس اینجلس سے ایک کوریو گرافر کو بلوایا گیا ہے۔اس فلم کے لیے فواد خان نے بھی اپنے آپ کو کردار کے مطابق ڈھال لیا ہے اور کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آنے والی تصاویر میں وہ اس فواد خان سے کچھ مختلف نظر آرہے ہیں جس نے بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ فلم کے لیے فواد خان نے خاصا وزن بڑھا لیا ہے اور اپنے آپ کو پروفیشنل اداکار ثابت کردیا ہے جو کردار کے مطابق کسی بھی روپ میں ڈھل سکتا ہے۔