ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے تیسرے میچ میں جنید خان کی نوبال کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز میں کامیابی کے لیے معمولی غلطیوں کی بھی گنجائش نہیں ہے۔کرکٹ ڈاٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ جنید خان نوبال کرنے کے عادی نہیں ہیں بلکہ یہ ان کی غلطی تھی تاہم ان کی اس غلطی کی ٹیم کو تیسرے میچ میں بھاری قیمت چکانی پڑی تھی۔ پاکستانی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر جنید خان نے آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے بلےباز پیٹرہینڈزکومب کو آؤٹ کیا تھا لیکن نوبال کے باعث انھیں قیمتی موقع ملا جبکہ چار اوور بعد ان کی گیند پر ہینڈزکومب کا کیچ گرا دیا گیا جس میں ان کی جانب سے دوبارہ وہی غلطی دہرائی گئی۔ ہینڈز کومب نے 82 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلوانے کے لیے اسٹیو اسمتھ کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔مکی آرتھر نے جنید خان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ نوبال کرنے کا عادی نہیں، انھیں میدان میں چلنی والی ہلکی ہوا سے مشکلات پیش آرہی تھی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'لیکن اب بھی یہ کوئی قابل قبول وجہ نہیں ہے ہمیں اپنے پاؤں لکیر سے پیچھے رکھنے ہوں گے'۔ آرتھر نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر سیریز میں حقیقی جیت حاصل کرنی ہے تو اس طرح کی معمولی غلطیاں برداشت نہیں کرسکتے۔ہیڈ کوچ نے چوتھے میچ میں کپتان اظہرعلی کی واپسی کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ 'وہ اچھی پریکٹس کررہے ہیں اور رننگ میں بھی بہتر ہیں جبکہ فیلڈنگ میں بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اس لیے ہم اتوار کو ہونے والے میچ میں ان کی واپسی کے لیے پرامید ہیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ان کے آنے سے ہماری ٹیم کو بڑا سہارا ملے گا اور ہماری بلے بازی کو بھی بڑا سہارا ہوگا اور میں ان کی واپسی کے لیے پرعزم ہوں'۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو سیریز کا چوتھا میچ کھیلا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(تجارت )بھارت نے اپنا دفاع مضبوط کرنے کیلئے روس اور اسرائیل سے جنگی سازو سامان خریدلیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے اسرائیل اور روس سے 3 سو ارب ڈالر سے زائد رقم کے اینٹی ٹینک میزائلز، ٹینک انجن ، راکٹ لانچر اور دیگر اقسام کا جنگی سازو سامان خرید لیا ہے جو بھارت میں پہنچنا شرو ع ہو گیا جبکہ بھارت کی جانب سے سامان کے مزید آرڈر بھی تیار ہیں ۔ آنے والے دنوں میں پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی حکومت نے روس سے ہزاروں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، ٹی 90ٹینکس کے انجن اور ٹینکوں کے پرزے، روسی ساختہ ٹی 90ٹینک اور راکٹ لانچرز سمیت مختلف اقسام کے سازو سامان کی خریداری کی گئی ہے جبکہ اسرائیل سے بھارتی نیوی کیلئے ہزاروں میزائلز ، جدید ترین بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ۔ان میں بھاری شدت والے بم ، فوجیوں کی گاڑیوں اور ٹینکس کیلئے حفاظتی سازوسامان اور ، گرنیڈ لانچر بھی شامل ہیں ۔