ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ قانون اور قانون سے وابستہ افراد کی قوموں کی تشکیل اور ملکی نظام چلانے میں بڑا اہم کردار ہے۔ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کے زیر اہتمام برطانوی جامعات سے اشتراک کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمینار کے مہمان خصوصی سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہنواز طارق تھے ،مقررین میں وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء جسٹس (ر ) ڈاکٹر قاضی خالد علی،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر(پی این ایس سی ) بریگیڈیئر(ر)راشد صدیقی، سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصو ر خان، سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر ریاض میمن، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر افضال الحق، ممبر پاکستان بار کائونسل محمد عاقل شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض ڈائریکٹر فنانس عامر بشیرنے سر انجام دیے۔ سلمان فاروقی نے کہا کہ محتسب اعلیٰ کے طور پر انہوں نے اپنے دور میں 94 ہزارمقدمات کا فیصلہ کیا اور قانون کے بالادستی کے لیے اپنے ادارے کی کارکردگی اور طریقہ کارپر روشنی ڈالی ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر جسٹس (ر ) ڈاکٹر قاضی خالد علی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ءنے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی ڈگری کو نہ صرف برطانیہ میں منظور کرانے کی کوششیں شروع کی ہیں بلکہ ایچ ای سی اور پاکستان بار کائونسل سے منظورشدہ نصاب کو بھی منظورکرانے اور یونیورسٹی کی تعلیم اور ڈگری کو منظور کرانے کی کوشش کی ہے ۔ا یگزیکٹو ڈائریکٹر (پی این ایس سی ) برگیڈیئرراشد صدیقی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء نے صرف دو سال کی قلیل مدت میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پراپنی پہچان بنائی ہے سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے قانون کی تعلیم کیلئے ریسرچ کی اہمیت پر زور دیا۔
ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) وفاقی اردو یونیورسٹی، ایڈمیشن سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال حیدر کے مطابق جامعہ اردو کے تحت صبح کے داخلہ برائے2017کے لئے بی ایس، بی بی اے، ایم بی اے اور دیگر ماسٹرز کے داخلوں کا (این ٹی ایس) انٹری ٹیسٹ ہفتہ21جنوری کو ہوگا۔ طلباء کو ایڈمٹ کارڈ ان کے گھر کے پتوں پر بذریعہ کوریئر سروس ارسال کردیئے گئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت)ترقی اور منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں متعلقہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے نمائندے شامل تھے، جنھوں نے کراچی سے 11 کلومیٹر دور ساحلی علاقے میں قائم پیراڈائز پوائنٹ پر مستقبل میں مکمل ہونے والے دو جوہری پاور پلانٹس (کے ٹو اور کے تھری)، جن سے مجموعی طور پر 2200 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی، سے قومی گرڈ کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے حوالے سے تمام ٹیکنیکل اور سرمایہ کے جزیات کی منظوری دی۔ اجلاس میں قومی معاشی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹرانسمیشن لائن کی منطوری دے دیں جس کا تخمینہ 5.6 ارب روپے لگایا گیا ہے، اس میں 2.6 ارب روپے کا غیر ملکی کرنسی جزو (ایف ای سی) بھی شامل ہے۔ مذکورہ دونوں جوہری بجلی گھر پاکستان اور چینی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت 23-2022 میں تعمیر کرلیے جائیں گے۔ اجلاس میں 11 منصوبوں کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ خیال رہے کہ مالیاتی قوانین کے تحت سی ڈی ڈبلیو پی کو ایسے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی اجازت ہے جن کا تخمینہ 3 ارب روپے سے زائد نہ ہو۔ اس تخمینے سے زائد کے منصوبوں کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی کو ان منصوبوں کی جانچ پڑتال کا اختیار ہے بعد ازاں اس کی منظوری کیلئے وہ قومی معاشی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیج دیئے جاتے ہیں۔ جیسا کہ اجلاس میں 134 ارب روپے کے 7 منصوبوں کی منظوری کیلئے قومی معاشی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو تجاویز بھی بھیجی گئیں۔ دو جوہری بجلی گھروں کی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی منظوری کے علاوہ، سی ڈی ڈبلیو پی نے سونہو-سندھ ریسورسز کے تحت کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے اور تھر میں 23 ارب روپے کی لاگت سے سندھ اینگرو کول لیمٹڈ کی منظوری دی جس کیلئے 12 ارب روپے کی ایف ای سی بھی شامل ہے۔ ان منصبوں کے لیے رقم کی منظوری قومی معاشی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے دی جائے گی۔ اجلاس میں پورٹ قاسم کے قریب صدیق سنز کول-فائر انرجی پاور پلانٹ سے 350 میگا واٹ بجلی فراہمی کیلئے 2.9 ارب روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی جس میں 1.4 ارب روپے کی ایف ای سی بھی شامل ہے۔ مذکورہ تینوں ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے سے ان کے متعلقہ منصوبوں سے قومی گرڈ میں توانائی شامل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی نے اورکرزئی ایجنسی میں گھلجو گریڈ اسٹیشن کی 66 کے وی کی تباہ شدہ لائن کی مرمت کیلئے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ کھاران گریڈ اسٹیشن اور مال گریڈ اسٹیشن کے درمیان 82 کلومیٹر کی 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کی منظوری بھی دی جس کی لاگت 65 کروڑ روپے لگائی گئی۔ اجلاس کے دوران چکوال کے 500 کے وی کے ذیلی اسٹیشن کیلئے 7 ارب روپے، جس میں 3.8 ارب روپے ایف ای سی شامل ہے، خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں کوٹو ہائیڈروپاور کے نظر ثانی شدہ منصوبے کیلئے 14 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی، جس میں 7 ارب روپے کی ایف ای سی شامل ہے، ان منصوبوں کی منظوری کیلئے تجاویز قومی معاشی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوائی گئیں ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور اطلاعات سی ڈی ڈبلیو پی نے جالکھنڈ اور چیلاس کے درمیان سڑک کی تعمیر کے نظر ثانی شدہ منصوبے کیلئے 7.8 ارب روپے، روہڑی سے کوٹی-تافتان بذریعہ کوئٹہ موجودہ ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے امکانات کا مطالعہ، جس میں 1022 کلومیٹر سبی-اسپزند ریلوے سیکشن بھی شامل ہے اور کوٹلہ جام سے کوئٹہ کے درمیان 538 کلومیٹر کے ریلوے لنک کی تعمیر کے مطالعے کیلئے مجموعی طور پر 29 کروڑ 20 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی۔ منصوبے کا مقصد کوئٹہ اور پشاور کو ریل کے ذریعے منسلک کرنا ہے۔ اجلاس میں آپریشنل اسٹاف کیلئے وی ایچ ایف کمیونیکیشن نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے 73 کروڑ 70 لاکھ روپے اور بذریعہ نومل آر سی سی کنوداس پل سے نالٹر ایئر بیس تک 47 کلومیٹر سڑک کی اپ گریڈیشن کیلئے 2.7 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی نے صاف ستھرو سندھ (ایس ایس ایس) پروگرام کیلئے 1.5 ارب روپے کی منظوری بھی دی جس کا مقصد صوبے کے دیہی علاقوں میں صحت و صفائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں پنجاب زراعی پیداواری کو بہتر بنانے کے سیراب منصوبے (پی آئی پی آئی پی) کیلئے 80 ارب روپے کی منظوری بھی دی جس میں 48 ارب کی ایف ای سی بھی شامل ہے۔ ہائیر ایجوکیشن اور آئی ٹی سی ڈی ڈبلیو پی نے اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی کیلئے تعلیمی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی کیلئے 1.6 ارب روپے کی منظور دی جس میں 26 کروڑ 90 لاکھ روہے کی ایف ای سی بھی شامل ہے۔ اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قراقرم ہائی وے پر بلا تعطل جی ایس ایم کوریج اور گلگت بلتستان فیز ٹو میں جی ایس ایم نیٹ ورک اپ گریڈ کیلئے 3.3 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری بھی دی۔ اس کے علاوہ پلاننگ کمیشن کی کارکردگی بہتر بنانے اور ادارے کی مضبوطی کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی نے 20 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی۔
ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے تھیسس جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 28 جنوری 2017ء تک توسیع کردی گئی ہے
ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی ایل (سال اول و دوم)، ایل ایل بی( سال آخر)اور ایل ایل ایم (سال اول و دوم)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں300روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ امتحانی فارم الائیڈ بینک یونیورسٹی روڈ برانچ اور عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں جبکہ فیس وائوچر ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ طلبہ امتحانی فارم شعبہ قانون(گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز) سے چیک کرواکر صدر شعبہ کے دستخط کے بعد فیس حبیب بینک یونیورسٹی روڈ اور بوہرہ پیر برانچز میں جمع کروائیں۔ امتحانی فارم کے ساتھ انرولمنٹ کارڈ اور مارک شیٹ کی فوٹو کاپی منسلک کریں۔بی ایل ، ایل ایل بی کی امتحانی فیس15سو روپے جبکہ ایل ایل ایم کی فیس17سو روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک سائنس اور جنرل ریگولر و پرائیویٹ ضمنی امتحانات 2016کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو کہا ہے کہ وہ سالانہ امتحانات2017میں شرکت کرنے کے لیے اپنے امتحانی فارمز بغیر لیٹ فیس کے 17جنوری سے31جنوری 2017تک جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ریگولر طلبہ اپنے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے تاہم پرائیویٹ طلبہ اپنے فارمز متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق امتحانی فارمز یکم فروری سے6 فروری تک200روپے لیٹ فیس، 7سے10فروری 500روپے لیٹ فیس، 13فروری سے 17فروری 2017 تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے. اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ طلباء و طالبات جنہوں نے اسکول کی تبدیلی کیلئے پرمیشن جمع کروائی تھی وہ اپنا تیار لیٹر متعلقہ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) انسداد اسٹریٹ کرائمز اقدامات کے حوالے سے آئی جی سندھ کی صدارت میں اجلاس سی پی او آفس میں منعقد ہوا ، اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ جی ایس ایم، اینڈرائڈ ودیگر سیلولرزفونز پر مشتمل ایک ایسا موبائل سافٹ ویئر تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے ذریعے سم کارڈ لگاتے ہی مذکورہ موبائل فون کا آئی ای ایم آئی نمبر بھی رجسٹر ہوجائیگا اور موبائل فون گم ہونے، چوری یا چھینے جانےکی صورت میں صارف جیسے ہی اپنی سم بلاک کرائیگا تو موبائل فون بھی بلاک ہوجائیگا۔ انہوں نے کسٹم اور آئی بی اتھارٹیز سے کہا کہ چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ موبائل فونز آئی ای ایم آئی نمبرز کی ٹیمپرنگ اور بعدازاں ایسے فونز کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے ضمن میں ایس ایس پی ایس آئی یو سے ناصرف تعاون کیا جائے بلکہ اس حوالے سے مجموعی اقدامات کو بھی انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات دیں کہ اسٹریٹ کرائمز کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کو ایس آئی یو کے حوالے کیا جائے تاکہ تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلئے مربوط اقدامات کئے جائیں سی پی ایل سی کے تعاون سے ریکوری ویب سائٹ بھی تیار کی جائے. انہوں نے کہا کہ انسداد اسٹریٹ کرائمز کی `15روزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔
ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام دو روزہ پہلی جنوبی ایشیائی ریجنل کانفرنس بعنوان’’سوسائٹی برائے اربن ایکولوجی‘‘ 18 جنوری سے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ میں شروع ہوگی۔ کانفرنس چیئر اور صدر سوسائٹی برائے اربن ایکولوجی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی کے مطابق کا نفرنس کا تھیم اربن ایکولوجی اینڈ فرنٹیرزآف سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ہے۔اربن ایکولوجی سے متعلقہ پانچ مختلف موضوعات پر پانچ سیشن ہوں گے جن سے بین الاقوامی اور قومی اسکالرز بشمول یونیورسٹی آف بوچرسٹ رومانیہ کے پروفیسرڈاکٹر کرسٹین آئیوجا، برلن یونیورسٹی جرمنی کے پروفیسرڈاکٹر سلمان قریشی،تہران یونیورسٹی ایران کے پروفیسر ڈاکٹر سعید کاظم علوی پناہ اور چیئرمین شعبہ جغرافیہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر طالب علموں کے لئے پوسٹرسازی کا مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب صبح 9 بجےمنعقد ہوگی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی صدارت کریں گے۔
ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کیلئے انٹرمیڈیٹ میں رجسٹریشن کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں حصہ لینے کے خواہشمند آرٹس اور کامرس گروپس کے ایسے امیدوار جنہوں نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیابی حاصل کی ہے اپنے رجسٹریشن فارمز 1750 روپے فیس کے ساتھ 18 جنوری سے 16فروری تک متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک حسین ڈی سلوا برانچ اور بورڈ کی جانب سے نامزد یو بی ایل کی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع نہیں کراسکیں وہ17فروری سے 27فروری تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 28فروری سے 6مارچ تک 400 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 7مارچ سے اگلے احکامات تک 600روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے رجسٹریشن فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔ناظم امتحانات نے طلباء کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن فارم گریڈ 17کے سرکاری افسر سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں جبکہ فارم کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ یا سرٹیفکیٹ کی مصدقہ نقل بھی منسلک کی جائے، نامکمل فارم قبول نہیں کیئے جائیں گے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ یو بی ایل کی جن برانچوں میں رجسٹریشن فارمز جمع کروائے جاسکتے ہیں ان میں ملیر سٹی مین نیشنل ہائی وے، سیکٹر 3 آر سی ڈی ہائی وے اورنگی، سیکٹر 11-H نارتھ کراچی، یو بی ایل بلڈنگ نارتھ ناظم آباد، حسین ڈی سلوا برانچ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، یو بی ایل بلڈنگ آئی آئی چندریگر روڈ،شہید ملت روڈ شاہراہ فیصل جنکشن اور نیو ٹینری مارکیٹ سیکٹر 7-Aکورنگی انڈسٹریل ایریا کورنگی کی برانچیں شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عاد ل شیخ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس کورٹ میں پیش کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے اسی لئے نواز شریف استثنیٰ کی آڑ میں چھپنا چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل، کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، دوا خان صابر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے ہر روز سپریم کورٹ کے باہر مداریوں کا تماشہ لگایا جاتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق اگر بد تمیزی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں توہم ان کا چیلنج قبول کرتے ہیں اور مناظرہ کرنے کے لئے تیار ہیں .