اتوار, 19 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
ڈاکٹر عبدالکلام آزاد کی آخری یاد گار تصویر یہ ان کی زندگی کی آخری لمحے کی تصویر ہے جب وہ لیکچر دیتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے لیڈر ایسے ہوے ہیں جو اپنے زندگی کے آخری منٹ تک اپنے ملک کی خدمت کرے کسی ملک کی ترقی کا دارومدارایسے ہی لیڈر پر ہوتا ہے اور یقیناً ایسے ملک ہی دنیا میں ترقی کی منزلیں طے کر سکتی ہیں

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے سولہ سالہ پھل فروش علی حمزہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے کر اپنے بیمار والدین کا سر اونچا کر دیا۔ پنجاب کے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری بورڈز نے گزشتہ ہفتے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

تمغہ جیتنے والے علی کے مطابق انہوں نے یہ اعزاز پانے کیلئے رات رات بھر پڑھائی کی۔ علی نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کا سہارا بننے اوراعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے چونگی نمبر آٹھ پر پھلوں کی ریڑھی لگاتے رہیں گے۔

گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ سے پڑھنے والے علی نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری میں فخر محسوس کرتے ہیں۔’ ریڑھی لگانے سےمیرے گھر کی کی کفالت ہوتی ہے اور یہ کام میری تعلیم میں رکاوٹ ہرگز نہیں‘۔ علی کے والدین بیمار ہونے کی وجہ سے کام کاج نہیں کر سکتے۔

علی نے بتایا کہ تمغہ اور انعام جیتنے کے بعد میں سیدھا اپنی ریڑھی پر آیا اور کام کاج شروع کر دیا۔’ میرے والدین کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اور ان کی وجہ سے میں خود کو دنیا کا سب سے امیر ترین سمجھتا ہوں‘۔ علی ’ملک و قوم کی خدمت کرنے ‘کیلئے ایک انجینئر بننا چاہتے ہیں۔

علی کی کامیابی پر ان کے اہل خانہ انتہائی خوش ہیں جبکہ کئی لوگوں نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے مٹھائیاں اور تحائف پیش کیے۔ علی کے سکول کے ہیڈ ماسٹر اعجاز احمد نے گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن ) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام (2015-16 ء) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ داخلہ فارم 28 اور29 جولائی 2015 ءکو صبح 9:30 تا شام 5:30 بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یو بی ایل بینک کاﺅنٹر سے1200/= روپے کے عوض حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کیں حالیہ بارشوں کےپیش نظر محکمہ موسمیات نےپیشن گوئی کی تھی کہ مون سون سسٹم بالائی سندھ کی جانب بڑھ رہاہے تاہم منگل کو کراچی میں ہلکی بارش کاامکان ہے، پیرکو محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیش گوئیوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیااور روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے باعث بیشتر شہری خوف وہراس کے باعث اپنے کاروباری مراکزاور دفاترنہ جاسکے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اچانک واقع ہوجاتی ہیں جس کی لمحہ بہ لمحہ اطلاعات عوام اور متعلقہ اداروں کی دی جاتی ہیں تاکہ ناگہانی آفت کی صورت میں پیشگی اقدام کرلیے جائیں۔تاہم کراچی میں بھی پیرتا جمعرات طوفانی بارشوں کاخطرہ تھاجو ٹل گیاہے جس کی فوری اطلاع میڈیااور متعلقہ اداروں کودے دی گئی۔ پیرکی صبح مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہوچکا تھا۔