جمعہ, 20 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایممزٹی وی (سیاسی) بھٹہ چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اورٹائر جلائے جسکی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ ریلی کے دوران ڈیفنس موڑ کےنزدیک مسلم لیگ (ن) کےحامیوں نے بھی نعرے بازی کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے اپنے رہنماؤں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ پی ٹی آئی کے آج احتجاج کی وجہ سے شہرکے مختلف مقامات پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایمزٹی وی (سیاسی) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر پوریاں تلی جا رہی ہیں اور حلوے کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے تو لاہور کھلا ہے، عمران کے ٹائیگرز نے میٹرو بس پر پتھراو کر کے تشدد کی ابتدا کر دی ہے۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے اسلام اباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حلوہ پوری، نان کلچے، سری پائے، نہاری کی دکانیں کھلی ہیں تو ابھی ہڑتال نہیں ہوئی۔ اگر پوریاں تلی جا رہی ہیں اور حلوے کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے تو لاہور کھلا ہے۔ میڈیا کیمروں کا رخ دھرنا چوکوں سے ہٹا کر زرا ناشتوں سے لطف اندوز ہونے والے لاہوریوں کی طرف بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگروں نے میٹرو بس پر پتھراؤ کر کے تشدد کی ابتدا کر دی ہے ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)کیلیفورنیا میں فیس بک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک وجہ اس کا اپنے صارفین کے لیے ان کی خواہش کے مطابق تبدیلیاں لانا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اب فیس بک نے ایک بار پھر صارفین کے لیے نئی چیز متعارف کرانے کا سوچا ہے جو ’’ڈس لائیک‘‘ کے آپشن کی صورت میں ہوگی۔

کیلیفورنیا میں ایک پروگرام کے دوران فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے لیے وہ اکثر لائیک پوسٹ کا بٹن دبانے پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ کئی ایسی بے ہودہ پوسٹ بھی ہوتی ہیں جنہیں وہ ڈس لائیک کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ فیس بک اب اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ اپنے 4 ارب 50 کروڑ صارفین کے لیے کوئی ایسا راستہ نکال سکے جس میں لوگ اپنے جذبات کا اظہار زیادہ وسعت کے ساتھ کر سکیں۔

لائیک بٹن کے ذریعے بہت سے ادارے اپنی مقبولیت کا گراف زیادہ دکھانے کے لیے جعلی یا مصنوعی لائیک تخلیق کرکے عوام کو دھوکا دیتے ہیں اور ایسے ادارے لوگوں کو رقم کی لالچ دے کریا روبوٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لائیکس تخلیق کرتے ہیں جس سے ان کے لائیکس تیزی سے بڑھ جاتے ہیں- جعلی لائیکس کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکثر جعلی لائیکس ان اکاؤنٹس سے کیے جاتے ہیں جن کا عام طورپر کسی شخص سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا اور جعلی نام استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب فیس بک نے سوشل نیٹ ورک پر ان جعلی لائیکس اور دیگر جعلی  کاروبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

ایمزٹی وی (موسمیات) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں کل کی نسبت آج سردی شدت مزید بڑھ گئی ہے، شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی آئی ہے اور شہر کی سڑکوں پر کھڑا تک پانی جم گیا ہے جبکہ گھروں سے باہر جگہ جگہ مزدور طبقہ لکڑی سے آگ جلا کر اپنے ہاتھ سیک رہے ہیں۔ اسی طرح قلات درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا ہے اور شدید سرد موسم میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دالبندین، ژوب، نوکنڈی، زیارت، پشین اور پنجگور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکلاء آج لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔ ٹربیونل کےتھیلے کھولنے کے حکم پر انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس آج ڈی سی او آفس میں ہو رہا ہے۔ این اے 122 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو عمران خان کے مقابلے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ عمران خان کی جانب سےدھاندلی کے الزامات پر الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کے معائنے اور ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دیا تھا۔ انکوائری کمیشن نے اس سلسلے میں اسپیکر سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ڈی سی او آفس طلب کر رکھا ہے۔ پہلے اجلاس میں ریٹرننگ افسر کے ساتھ الیکشن کمیشن کے نمائندے اور دیگر فریقین بھی شامل ہوںگے۔ دوسری جانب سردار ایاز صادق کے وکلاء ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آج لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)  آج جہاں  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ، لاہور کو بند کرارہے ہیں  وہیں ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی پالیسی  پرعمل کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف چکوال کے مقام پر موٹر وے کے لنک روڈ کا افتتاح کررہے ہیں  ۔ وزیراعظم کچھ وزرا کے ہمراہ چکوال پہنچ گئے ہیں  جہاں وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ 6ماہ کے دوران یہ اُن کاعلاقہ کا دوسرا دورہ ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے پوٹھوہار ٹاؤن تلہ گنگ کی اپ گریڈ کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے- جو علیحدہ ضلع بنے گا ۔ اِس ضمن میں اعلان آج متوقع ہے کہ میٹرو بس سروس اور لاہور کراچی موٹر وے کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم اس ماہ کے آخر میں آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔حکومت نے عمر ان خان کی منفی سرگرمیوں پر توجہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اورتمام تر توجہ ترقیاتی سرگرمیوں پر مرکوز رکھی جائے گی۔حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا بھی فیصلہ کیا ہے لیکن عمران خان کی دھمکیوں کی وجہ سے اس میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی اور مذاکرات کا سلسلہ اپنی رفتار کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تحریری معاہد ہ کیا تھا جس کے مطابق تحریک انصاف نے 18مقامات پراحتجاج کرنا تھا لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے 26مقامات کر بند کر رکھا ہے ۔بڑی شاہراﺅں کو بند کرنے سے شہریوں کو شہرمیں داخلے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہرکی بڑی شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ ایمبولنسزکو بھی ٹریفک میں مشکلات کا سامنا ہے اور ان کو بھی گزرنے کا راستہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے زبر دستی لوگوں کو سکول اور دفاتر جانے سے روک رہے ہیں ۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات پر ویز رشید کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ زبردستی سکول ،کالجوں اور دفاتر جانے والے لوگوں کو زبردستی روک رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں زبردستی کی پالیسی اپنائی ہوئی تھی اور لاہوں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنا ن ڈنڈے اورلاٹھیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (سوات) خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان  نہیں ہوا۔

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارد کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی)انسداد منشیات فورس نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے خلیجی ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے این ایف نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر تاج کی شک کی بناء پر تلاشی لی تو اس کے پیٹ سے ہیروئن کے 90 کیپسول برآمد ہوئے۔ اے این ایف حکام کے مطابق پکٹری گئی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) ملک بھر میں خشک سردی کی لہر جاری ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری سمیت گلیات میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی قلات اور اسکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 5، استور،گوپس اورکوئٹہ میں منفی 4، دیر اور دالبندین میں منفی3، گلگت منفی 2، پشاور میں 3، اسلام آباد میں 4 ، لاہور میں 5 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔