جمعہ, 20 ستمبر 2024

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں بلائنڈ ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے لاہور پہنچی۔ آئرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگو میں ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی نے کہا کہ ٹیم نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا بھارت سے فائنل میں ہارے جسکا افسوس ہے 

ایمزٹی وی (فارن ڈسک) سائیکل پر سواری کرتے ہوئے کرتب دِکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں لیکن اس نوجوان کے لئے تو یہ کام بس بچوں کا ایک کھیل ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا یہ ماہر سوار سائیکل چلاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز اور شاندار کرتب دکھاتا ہے کہ دیکھنے والے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیتے ہیں۔ انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے یہ سوار سائیکل اونچی پہاڑی سے ایک ٹائر پر سائیکل چلاتے ہوئے ذرا بھی نہیں گھبراتا ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈسیشن ری ویو کیلئے ہاک آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میں شان مسعود کے ایل بی ڈبلیو قرار دیئے جانے کے فیصلے پر غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ دبئی ٹیسٹ میں شان مسعود کے آوٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا جس پرآئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان ٹیم انتظامیہ، آئی سی سی آفیشلز اور ہاک آئی انتظامیہ کی ملاقات ہوئی، اس دوران ہاک آئی انتظامیہ نےاعتراف کیا کہ شان مسعود کے معاملے میں ڈیٹا اینٹری میں غلطی ہوئی، جسکی وجہ دو فریمز کا ٹھیک طرح محفوظ نہ ہونا تھا۔ لیکن ساتھ ہی ہاک آئی انتظامیہ نے یہ دعوی بھی کیا کہ اگر ڈیٹا اینٹری مکمل ہوتی تب بھی شان مسعود آوٹ تھے ۔ 

ایمزٹی وی (سیاسی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ انور شہید کے چھوٹے بھائی شبیر احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان سے بھائی کے بہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی تفصیلا ت معلوم کیں۔ اس موقع پرالطاف حسین نے کہا کہ باؤ انور تنظیم کے سینئر اور مخلص ساتھی تھے مگر ظالموں نے ہم سے باؤ انور کو چھین لیا انکی شہادت سے تنظیم ایک سنیئر ساتھی سے محروم ہوگئی ہے جس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کا ہر کارکن غم زدہ ہے۔ الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں میں آپ کے غم میں برا بر کا شریک ہوں، آپ صبر کریں اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے اور ظالم اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ باؤ انور کو شہادت کا درجہ دے کر انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف او ردیگر اہم شخصیات سے مطالبہ کیا کہ باؤ انور کے قتل کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور ملوث سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہید باؤ محمد انور کے گھر جا کر انکے لواحقین سے نہ صرف تعزیت کریں بلکہ مقتول کے بچوں کی کفالت، تعلیم، روز گار اور انکی دیکھ بھال کے بندوبست کاصرف اعلان ہی نہیں کریں بلکہ عملی طور پر کر کے بھی دکھائیں۔ بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)برطانوی شہزادے ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے نیویارک میں بچوں کے ایک فلاحی ادارے کا دورہ کیا۔ کیٹ میڈلٹن اپنے شوہر پرنس ولیم کے ہمراہ ان دنوں امریکا کے تین روزہ دورے پر ہیں۔کیٹ نے نیویارک کے علاقے ہارلم میں واقع بچوں کے ایک فلاحی ادارے کا دورہ کیا۔فلاحی ادارے پہنچنے پر نیویارک کی فرسٹ لیڈی نے اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر شہزادی۔ استقبال کے لیے آنے والے والدین اور بچوں کے پاس گئیں اور سب سے باری باری ہاتھ ملائے۔

ایمز ٹی وی(تھر) تھر میں گزشتہ 2 برس سے جاری قحط اور حکومتی غفلت کی وجہ سے موت نے اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں وہیں موسم کی سختی نے اس میں مزید شدت پیدا کردی ہے جس کی وجہ سےہر روز کئی ماؤں کی گودیں اجڑنا معمول بن گیا ہے۔

تھرپارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے شکار 7 روز کے دھیرج کمار، 5 روز کے عمار سمیت 3 بچوں کو موت نے نگل لیا۔ اس کے علاوہ کلئی کے بنیادی مرکز صحت میں 4 ماہ کی اسما عمرانی اور چھاچھرو کے گاؤں تڑ احمد میں ایک نومولود بچہ دم توڑ گیا۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے قحط زدہ علاقوں کے عوام میں کمبل اور کھجوروں کی تقسیم شروع کردی گئی تاہم امدادی گندم کی پانچویں قسط کی تقسیم ابھی تک شروع نہیں ہوسکی۔

ایمزٹی وی (سیاسی) جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ای او بی آئی میں غریب پنشنرز کا پیسہ ہے، عدالت انکے حقوق کا تحفظ کریگی، ایف آئی اے زمینوں کی خریداری میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ای او بی آئی از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جائیدادوں کی خریداری میں غیر شفافیت کے معاملات دیکھیں گے اور ای او بی آئی کی رقم لوٹنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ کسی کو ای او بی آئی کا پیسہ نہیں کھانے دیںگے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ زمینوں کی خریداری میں خورد برد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے، کیس کی مزید سماعت چھ جنوری کو ہوگی ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) اپوزیشن جماعتوں کےسیاسی جرگے نے حکومت اورتحریک انصاف پرایک بار پھربات چیت کرنے پرزوردیا ہے۔ جرگے کےسربراہ سراج الحق کاکہنا ہے کہ سیاسی حالات خراب رہے تو جمہوریت کی گاڑی کی بریکیں فیل ہو جائیںگی۔ سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں سیاسی جرگے کا اجلاس ہوا، بعد میں جرگہ ارکان نےمیڈیا سے بات چیت کی، سربراہ جرگہ اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب حکومت اور تحریک انصاف کاانتخابی دھاندلی سے متعلق کمیشن پرایک ہی موقف ہے توپھردیرکیسی ہے؟ حالات ایسے ہی رہےتو سیاسی گاڑی کی بریک فیل ہو جائیںگے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حالات میں بہتری لانے کیلئے سپریم کورٹ سےرجوع کرنےکا آپشن بھی زیرغورہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان خفیہ رابطے جاری ہیں۔ حکومتی وزیراور پی ٹی آئی کی ایک اعلیٰ شخصیت کی دوملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ تشدد سےگریز کیا جانا چاہیے، ملک بند کرنے کی بات کرنا مناسب نہیں ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) فیصل آباد میں گذشتہ روز جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کو سپرد خاک کردیا گیا۔ شہر میں آج معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہیں۔ فیصل آباد میں کل کی ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے بعد آج تعلیمی ادارے، دفاتر اور دکانیں کھلی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔ ہنگامہ آرائی کےدوران جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی نماز جنازہ پیپلز کالونی کے علاقے پہاڑی والی گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جسکے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تحریک انصاف کےکارکن کی ہلاکت کے سوگ میں وکلا فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ پرتشدد واقعات میں جیو کے کیمرہ مین ظہیر خان، دو پولیس اہلکار اور پانچ شہری زخمی بھی ہوئےتھے ۔

ایمزٹی وی (کھیل) کینین کرکٹ ٹیم پاکستان اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے بدھ کو لاہور پہنچے گی، جہاں پہلا مقابلہ13 دسمبر اور دوسرا میچ 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا،سیریز کا تیسرا، چوتھا اور پانچواں مقابلہ بالترتیب 16 ، 18 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے مہمان اسکواڈ کو فائیو اسٹار ہوٹل کے بجائے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرایا جائے گا۔ لاہورآمد کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کی جانب آنے والے تمام راستوں کو عام شہریوں کے لئے بند کر دیا جائے گا، میچز کے دنوں میں شہری مخصوص مقامات پر ہی اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہوئے پیدل اسٹیڈیم پہنچیں گے اس کے علاوہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی پر معمور دیگر اہلکاروں کو مشکوک افراد کو دیکھتے ہی موقع پر گولی مارنے کا بھی اختیار ہوگا۔

3مارچ 2009کو شدت پسندوں کی طرف سے سری لنکن ٹیم پرحملے کے بعد کسی بھی غیر ایشیائی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، یہ پہلا موقع ہے کہ کینین سائیڈ یہاں کھیلنے پر راضی ہوئی۔