جمعہ, 20 ستمبر 2024

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری شجاعت حسین نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں دھاندلی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے جوڈیشل کمیشن پر بننے سے پہلے اعتراض کر دیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنایا جانے والاجوڈیشل کمیشن بھی سیاسی بنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کو بھی سیاسی بنیادوں پر قائم کرے گی اس لیے بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے اور سیاسی معاملات کو خود سلجھا لیا جائے۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف نے 18 دسمبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کا پلان جاری کر دیاہے، 18 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور اسلام آباد کو دس مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر ہائی وے، چراہ چوک، بارہ کہو، ترنول چوک، گولڑہ موڑ، فیض آباد، روات، کھنہ پل، آبپارہ چوک، مارگلہ روڈ کو بند کرکے دھرنے دئیے جائیں گے۔ کارکنوں کوصبح 8 بجے مقررہ مقامات پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جائے گی اور ضلعی قیادتوں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ ایمبولینسوں اور مریضوں کا راستہ نہ روکا جائے گا۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں دو متضاد باتیں کیں ہیں ۔ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو جانا ہو گا جبکہ دوسری طرف وہ حکومت سے ہی انصاف مانگ رہے ہیں۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماءمذاکرات کر رہے ہیں اور جمہورت کے استحکام کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکل آ ئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر اشتعال نہیں ہونا چاہیئے اس سے نقصان صرف ملک کا ہو تا ہے۔جبکہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے جبکہ حکومت انہیں کمیشن کے قیام کے لیے درخواست دے چکی ہے۔

ایمزٹی وی(سیاسی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ یوم سقوط ڈھاکہ ملک بھر میں ”یوم ندامت“ کے طور پر منایا جانا چاہئے۔ یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ سابقہ مشرقی پاکستان میں بنگالی عوام کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے سبب ملک دولخت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ریڈ کراس کیمپوں میں مقیم محب وطن پاکستانی 1971ء سے پاکستان کے حکمرانوں کی توجہ کے طالب ہیں لیکن انکی واپسی کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہ کرنا کھلی بے حسی ہے ۔

ایمزٹی وی (کھیل)  اولٹمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس بار ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کریں لیکن یہ موقع ضائع کردیا، آسٹریلیا کیخلاف تیسری پوزیشن کیلیے ہونے والے میچ کے دوران پلیئرز میں حوصلے کی کمی دیکھنے میں آئی، یہ صرف پاکستان کیخلاف سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے ہوا۔

انھوں نے کہا کہ روایتی حریف ٹیم سے ناکامی نے کھلاڑیوں کو اس قدر دلبرداشتہ کیا کہ وہ اگلے روز صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے، انھوں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع گنوائے۔ اولٹمنز نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود میرا یقین ہے کہ موجودہ ٹیم کو برقرار رکھا جائے، پلیئرز پر مزید سخت محنت کریں تو مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران بھارتی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار آیا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اولمپک گیمز 2016 سے قبل ہمیں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی، کھلاڑیوں کی سب سے بڑی کمزوری گیند کو قابو کرنے کے بعد بہت جلد گرفت کمزور کردینا ہے، آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل اس حوالے سے پلاننگ بھی کی گئی لیکن دبائو کی وجہ سے عملدرآمد نہ ہوسکا۔

دوسری طرف آسٹریلوی ہاکی کوچ گراہم ریڈ نے کہاکہ برانز میڈل میچ میں ہم نے بھارت کی بانسبت بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے فتح نصیب ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم تشکیل نو کے مراحل سے گزر رہی ہے، ہم نے کئی تجربات کیے لیکن حوصلہ افزا نتائج کی وجہ سے پُر امید ہیں کہ مستقبل میں ٹیم ایک بار پھرعالمی سطح پر مسلسل فتوحات کا آغاز کردے گی۔

ایمزٹی وی (صحت) سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث مزید4 بچے انتقال کرگئے۔ رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ تھرپارکر میں غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کے سلسلہ جاری ہیں۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں 4 بچے انتقال کرگئے۔ مرنےوالے بچوں میں 2 کا تعلق مٹھی،1 کا ڈیپلو اور ایک کا اسلام کوٹ سے ہے۔ اِس ماہ غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث 55 بچے انتقال کرچکے ہیں ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) لاہورہائی کورٹ نے این اے 122 کے انتخابی رکارڈ کی جانچ پڑتال کے حوالےسے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اور توہینِ عدالت کےضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے دونوں درخواستوں کی سماعت کی۔ سردار ایازصادق کے وکلاء خواجہ سعید الظفر اور اسجد سعید نےمؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست پرابتدائی اعتراضات کا فیصلہ نہیں کیا، صرف عمران خان کی شہادتوں پر این اے122 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی، کاؤنٹرفائل اورالیکٹرول رول کے مواز نے کا فیصلہ سنا دیا جبکہ ٹریبونل نے انکی شہادتوں کو قلم بند بھی نہیں کیا. اس پر عدالت نےاستفسارکیا کہ آپ نے کیسے محسوس کر لیا کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آپ کےخلاف ہے۔ ٹریبونل نے ابھی آپکی شہادتیں قلم بند کرنی ہیں۔ اسکے بعد ہی مرکزی کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت نے توہینِ عدالت سمیت دونوں درخواستیں مسترد کر دیں ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں اسکول پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے، ترجمان تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ ہدف اسکول کے بچے تھے۔ حملے میں 3 طالب علم جاں بحق اور 25 سے زائد اساتذہ و طالب علم زخمی ہو ئے۔

ایمزٹی وی (سیاسی) جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر سی این جی اسٹیشن میں سلنڈر کا دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر کوئٹہ روڈ کے قریب سی این جی اسٹیشن میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے اسٹیشن کی چھت اڑ گئی اور ارد گرد کے شیشے ٹو ٹ گئے، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک )

چیمپینز ٹرافی میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کچھ دیر میں بھارت سے وطن واپس پہنچ رہی ہے۔بھارتی سرزمین پرکھیلے گئے چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو زیر کیا جبکہ ۔ہالینڈ کو بھی پاکستان کے ہاتھوں  شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔لیکن فائنل گرین شرٹس جرمنی کو زیر نہ کرسکے۔پاکستانی ٹیم گولڈ میڈل تو نہ جیت پائی ،لیکن شاندار کارکردگی کی بدولت سلور میڈل اور پوری قوم کے دل  کوضرور جیت پائی۔قومی ٹیم کچھ دیر میں براستہ واہگہ بھارت سے لاہور پہنچ رہی ہے جہاں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔