پیر, 23 دسمبر 2024


اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کی قدر میں استحکام

ایمز ٹی وی (تجارت) یوروکی قدرمیں ایک ، برطانوی پاؤنڈ میں 1.75روپے کی کمی ہوئی ، ڈالر کی قیمت خرید 104٫68 اور فروخت 104٫73 روپے رہی۔ انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی ۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 104.68 روپے اور فروخت 104.73 روپے پر مستحکم رہی ، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.20روپے اور قیمت فروخت 105.40 روپے پر برقرار رہی ۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 118 روپے سے کم ہو کر 117 روپے پر آگئی ، اسی طرح 1.75روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 129.25 روپے اور فروخت 130.75 روپے پر آگئی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment