پیر, 23 دسمبر 2024


مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری

ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت نے موجودہ مالی سال 17-2016 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پانی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے 3 ارب 38 کروڑ روپے جاری کردیئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن کے اعداد وشمار کے تحت کچھی کینال پراجیکٹ فیزون کے لیے ایک ارب اور ناجی گج ڈیم دادو کے لیے 60 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب مکھی فراش لنک کینال منصوبے کے لیے گیارہ کروڑ روپے، کرم تنگی ڈیم کے لیے 6 کروڑ اور گومل زام ڈیم کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان میں بارش کے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ روپے، منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے لیے بیس کروڑ روپے اور گوادر میں شاہی کور ڈیم کی ازسرنو تعمیر کے لیے 16 کروڑ 72 لاکھ 74 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ایک روز قبل حکومت نے رواں مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے مختص 800 ارب روپے کے فنڈز میں سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment