اتوار, 22 دسمبر 2024


10ملین ٹن دودھ کہاں جا رہا ہے؟ قومی خزانے کو دودھ کا ٹیکہ

ایمز ٹی وی (تجارت) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے دودھ کی درآمدات پر 100 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے تا کہ ملکی دودھ کی پیداوار کی کھپت اور استعمال میں اضافہ کیاجا سکے۔ قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین سراج محمدخان کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی کے چیئرمین نے غیرمعیاری دودھ کی درآمدات اوراس میں مضرصحت اجزا کی ملاوٹ پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہیں، وزارت تجارت حکام نے دودھ کی پیداوار سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں دودھ کی سالانہ پیداوار 52 ملین ٹن جب کہ دودھ کی سالانہ طلب 42 ملین ٹن ہے۔ کمیٹی نے وزارت تجارت کے حکام سے سوال کیا کہ اگردودھ کی سالانہ پیداوارملکی طلب سے زیادہ ہے تو یہ دیگر ممالک کو برآمد کیوں نہیں کیا جاتا۔ رانا ایاز نے کہا کہ دودھ کی درآمد سے مقامی کسان بری طرح متاثر ہوتا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ مقامی کسانوں اور ڈیری شعبہ کی تحفظ کے لیے دودھ کی درآمدات پرڈیوٹی بڑھائی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment