سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی بیان پر افسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف نے عدالتی فیصلےکی اطلاع ٹی وی چینلز پر سنی جس پر انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کے مقامی رہنماؤں نے بھی عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
رہنما اے پی ایم ایل ملک مبشر کا عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔
رہنما اے پی ایم ایل نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے وہ اپنے وکلاء سے صلح مشورے کے بعد ردعمل دیں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کے خواہاں ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لئے ڈائریکٹرز سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دو پلے آف لاہور میں کرانے کی تجویز ہے جب کہ فائنل کراچی میں کرانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹرز سے مشاورت کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے، ویسٹ انڈیز کے دورہ کے شیڈول کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دورے کا اعلان آئندہ دو چار روز میں کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فروری میں آغاز ہو گا، اس ٹورنامنٹ کے متعدد میچز پاکستان میں کروانے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔ کراچی کے گزشتہ دورے میں نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروائیں گے تاہم اب چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کے خواہشمند ہیں۔
ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ٹرمپ کیلئے ایک اور ناکامی ، ریاست ہوائی میں 6مسلم ملکوں کے شہریوں پرسفری پابندیوں کے نئے حکم نامے کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جج کی عدالت نے ریاست ہوائی میں 6مسلم ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی کے حوالے سے ٹرمپ کے دوسرے حکم نامے کو عمل درآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے معطل کر دیا۔ دوران سماعت جج نے کہا ہے کہ ہوائی کا یہ موقف کہ نیا حکم نامہ امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے اور تعصب پر مبنی ہے درست لگتا ہے۔ نئے حکم نامے کو چیلنج کرنیوالوں کا موقف تھاکہ یہ بھی پہلے حکم نامے کی طرح مسلمانوں سے تعصب پر مبنی ہے۔ جج نے کہا کہ حکومت ہوائی نے درخواست کی ہے کہ اگر ریلیف نہ دیا گیا تواس سے ناقابل تلافی نقصان ہوسکتاہے۔ انصاف اورعوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ریلیف کو منظور کیا جائے۔ نئے حکم نامے میں صومالیہ، ایران، سوڈان، شام اور لیبیا پرامریکی ویزے کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ عراق کو پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے عدالت کے فیصلے پر کہا ہے کہ سفری پابندی کے خلاف فیصلہ دیکر عدالت نے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔عدالت کے فیصلے سے کمزور امریکا کا تصور جائے گا اور سفری پابندی کے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بولی وڈ کی شاندار اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گزشتہ سال ہندوستان کے دھوبی گھاٹ میں کچھ ایسی تصاویر وائرل ہوئیں تھی، جنہیں ان کے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ ان تصاویر میں اداکارہ شلوار قمیض پہنے ایک دیسی لڑکی کے روپ میں نظر آرہی تھیں، اور بعد ازاں رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ یہ تصاویر دپیکا پڈوکون کی کامیاب ایرانی ہدایت کار ماجد مجیدی کی فلم 'بیونڈ دی کلاوڈز' (Beyond The Clouds) کی شوٹنگ کے دوران کی ہیں۔ تاہم دپیکا کے مداحوں کو یہ سُن کر مایوسی کا سامنا ہوگا کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں، اور وائرل ہونے والی تصاویر فلم کی شوٹنگ کی نہیں بلکہ صرف ایک ٹیسٹ لُک کے لیے لی گئی تھیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرانی فلم ساز ماجد مجیدی نے اعلان کیا کہ وہ 'بیونڈ دی کلاوڈز' میں دپیکا پڈوکون کے ہمراہ کام نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں دپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن اس فلم کے لیے ہمیں نئے چہروں کی تلاش ہے، ایسا فیصلہ ہم نے اس لیے کیا تاکہ ہم نئے اور تجربہ کار اداکاروں کو ایک ساتھ کاسٹ نہ کریں، اس فلم میں یا تو تمام تجربہ کار اداکار شامل ہوتے یا پھر نئے چہرے، اس لیے ہم نے نئے اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا'۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم 'بیونڈ دی کلاوڈز' میں بولی وڈ اداکار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھٹر ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے، فلم کا میوزک اے آر رحمٰن دیں گے۔فلم کی شوٹنگ ہندوستان کے مختلف شہروں ممبئی، دہلی اور راجھستان میں کی جائے گی۔یہ فلم رشتوں پر مبنی ایک جذباتی کہانی ہے، جس کی ریلیز رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔
ایمز ٹی وی (اسمورٹس)کرکٹ سے دوری نے شاہد خان آفریدی کو متبادل کیرئر کی جانب سوچنے پر مجبور کردیا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کرکٹ کے سوا ہر چیز پر تبصرہ کر ڈالا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئئٹر پر جاری اپنی ویڈیو میں شاہد خان آفریدی کو سن کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ کرکٹ کو چھوڑ کر سیاست میں آنے کیلئے پر تول رہے ہیں، مگر وہ پارٹی کون سے جوائن کریں گے ؟؟ یہ وقت آنے پر ہی پتا چلے گا۔
سوشل میڈیا پر خیالات کا اظہارکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سال 2016 گزشتہ25،30 برسوں سے بہتر رہا،پاکستان آرمی اور وزیر اعظم پاکستان کی کوششوں سے یہ مقام حاصل ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،بے روزگاری ختم ہوگی اورخوشحالی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم اسی وقت بڑھتے ہیں،جب بیروزگاری ہوتی ہے۔
بوم بوم آفریدی کے مطابق ہمیں پاکستان کے دوستوں اوردشمنوں کو پہچاننا چاہیے، عوام سمجھدارہیں،وہ دوست اوردشمن میں تمیز کرسکتے ہیں،دشمن ہمیں غلط پیغامات دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مداحوں کے لیے وڈیو پیغام میں آفریدی کا مزید کہا کہ ملک کی ترقی اورکامیابی غریب عوام کواوپرلانے سے ہی ممکن ہے،اس بار غریبوں پرزیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ یتیموں اورغریب لوگوں کا خیال رکھیں۔