پیر, 20 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) پولیس اہلکار نے گاڑی سے موٹر سائیکل رکشہ ٹکرانے پر ڈرائیور کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا ۔
گوجرانوالہ کے تھانہ صدر وزیر آباد میں تعینات سب انسپکٹر سمیع اللہ اپنے کیری ڈبے میں جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل رکشے سے ٹکر ہو گئی جس پر وہ آپے سے باہر ہو گیا اور ساتھی کی مدد سے چندو نامی رکشہ ڈرائیور پر ڈنڈوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی ۔ تشدد سے رکشہ ڈرائیور بے ہوش ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
شہریوں نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی مگر تھانے دار لوگوں سے بھی الجھ پڑا جس کے بعد شہریوں نے اس کی درگت بنا دی تاہم وہ اپنی گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غلطی بھی پولیس اہلکار کی تھی مگر اس کے باوجود اس نے رکشہ ڈرائیور کو ڈنڈے مار مار کے لہو لہان کر دیا اور بے ہوشی کے عالم میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔واقعے کے بعد متاثرہ رکشہ ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں ایک تحقیق کے مطابق حالیہ برسوں میں سانپوں اور دیگر زہریلے جانوروں کے مقابلے میں گھوڑے زیادہ انسانوں کی ہلاکت کا سبب بنے ہیں .یونیورسٹی آف میلبرن کی ڈاکٹر رونیل ویلٹن نے ہسپتال سے اعداد و شمار اور ناگہانی موت سے متعلق معلومات اکٹھی کی ہیں۔ سنہ 2000 سے سنہ 2013 کے درمیان کم از کم 74 افراد کی موت گھوڑوں کی وجہ سے ہوئی۔ تحقیق کے مطابق دوسرے نمبر میں شہد کی مکھیاں اور دیگر ڈنگ مارنے والے کیڑوں سے اموات ہوئی جن کی تعداد 27 رہی جبکہ سانپ کے کاٹنے سے بھی 27 اموات ہوئیں لیکن ان میں کچھ افراد نے ہسپتالوں سے رجوع نہیں کیا۔ اس عرصہ کے دوران مکڑیوں سے کاٹنے سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔ یہ تحقیق انٹرنل میڈیسن جرنل میں شائع ہوئی ہے اور ڈاکٹر ویلٹن کا کہنا ہے کہ یہ آسٹریلیا میں زہریلے جانوروں کے بارے میں پائے جانے والے عمومی خیالات کے برعکس ہے۔ان کی تحقیق کے مرکز ایسے جانور تھے جو ڈنگ مارتے ہیں یا دانتوں سے کاٹتے ہیں لیکن اس کام کے دوران انھیں گھوڑوں سے متعلقہ اموات کے بارے میں معلومات ملیں۔ ڈاکٹر ویلٹن نے آسٹریلیا زہریلیوں چیزوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن حیران کن طور پر سب سے زیادہ افراد کو ہسپتالوں میں علاج کے لیے آتے ہیں وہ کیڑوں کے کاٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ڈاکٹر ویلٹن کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق کیڑوں کے ڈنگ یا کاٹنے سے پیدا ہونے والی الرجی سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں کے کیفے ٹیریا اور کینٹینوں پر چھاپے مارے ، ناقص اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر تین کو سیل کر دیا گیا، جوہر ٹاؤن کے ایک نجی اسپتال کو ناقص صفائی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف اسپتالوں کے فوڈ پوائنٹس میں چھاپے مارے، میو اسپتال، کے ای میڈیکل یونیورسٹی اور کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے کیفے ٹیریاز کی چیکنگ، ناقص صفائی اور مضر صحت اشیاء بیچنے پر تینوں کیفے ٹیریاز سیل کر دئیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کینال روڈ پر واقع مہنگے ترین ڈاکٹرز اسپتال کے کیفے ٹیریا کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی پر 30ہزار روپے جرمانہ کیا ، اسپتال انتظامیہ کو فوڈ کورٹ میں صفائی کا انتظام بہتر بنانے کے لیے سات روز کی وارننگ بھی دی گئی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) تھانہ ملت ٹاﺅن میں میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فیصل آباد کے علاقے گارڈن ٹاﺅن میں ناکہ لگائے کھڑے پولیس اہلکاروں اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہونےمیںکامیاب ہوگئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے 8سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی عدالتی طلبی کے باوجود عدم پیشی کے باعث لڑائی جھگڑے میں مدعیوں کو زخمی کرنے کے 56مقدمات التواءکا شکار ہیں۔

ماڈل ٹاﺅن کچہری کے 10جوڈیشل مجسٹریٹس نے نے اس ضمن میں رپورٹس تیار کر کے سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ کو بھجوا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ مقدمات 2013ءتک لاہور کے مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ،ماڈل ٹاﺅن کچہری میں 10جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات میںپنجاب کارڈیالوجی کے ایم ایس، میاں منشی ہسپتال کے ایم ایس محمد امیر، میڈیکل آفیسرز سہیل، سعید، نعمان غوری اور شہباز احمد عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے،اسی طرح جنرل ہسپتال چیف میڈیکل آفیسر رحم اور شیراز سمیت 11 میڈیکل آفیسرز جن میں عالم، حنا شفقت، زاہد منظور، عمر، اشفاق، ذیشان، ذوالقرنین حیدر، ناہید وقاص، ثاقب ندیم اور ہمایوں شامل ہیں جو عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہے، گنگا رام ہسپتال کے 3ڈاکٹرز عظمت، عاصم فاروق اور کشمیری احمد بھی بطور گواہ ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پیش نہیں ہو رہے،

اسی طرح سروسز ہسپتال کے 9 ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر مشتاق احمد، امتیاز احمد، اعجاز احمد، محمد عامر، غلام مرتضی، مبارک احمد، زاہد احمد خان، کنول اور علی مہدی شامل ہیں جو زیر التوا مقدمات میں گواہی کے لئے پیش نہیں ہو رہے، جناح ہسپتال کے 7ڈاکٹرز بھی عدالتی حکم پر مقدمات میں بیان ریکارڈ کروانے نہیں آ رہے جن میں چیف میڈیکل آفیسرز عبدالستار اور مزمل حسین بھٹی جبکہ میڈیکل آفیسرز میں زاہد منظور، حامد سعید، گلزار احمد، غلام غازی اور افتخار احمد شامل ہیں جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈاکٹر محسن جواد بھی بطور گواہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، میو ہسپتال کے ڈاکٹر فاروق حسن اور شہباز بھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہے، لاہور کے 8سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی عدم پیشی کے باعث لڑائی جھگڑے میں مدعیوں کو زخمی کرنے کے 56مقدمات مڈل ٹاون کچہری میں مسلسل التوا کا شکار ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستان ٹیم کو ایک دھچکالگا ہے، نائب کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کی والدہ کراچی میں شدید علیل ہیں، جس کے باعث وہ وطن واپس آرہے ہیں۔

سرفراز کی والدہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے سرفراز کی جگہ کامران اکمل کو آسٹریلیا بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کا متبادل کھلاڑی کو بھیجنے کا فیصلہ کچھ دیرمیں کرنے کا امکان ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا کامیاب آ پریشن کیا گیا ہے،سات ماہ کا مرتیون جے داس ہائیڈرو سیفلس کے مرض میں مبتلا تھا،اس کے سر سے تقریباً 4 لیٹر پانی نکالا گیا۔

بچے کے سر میں پانی کی بہت زیادہ مقدار نے اس کے چہرےکو تربوز کی طرح بنادیا تھا۔ چھ ماہ کے علاج کے نتیجے میں بچے کے سر کا ڈایا میٹر 26 سینٹی میٹر کم ہونے سے 96 سینٹی میٹر سے کم ہوکر 70 سینٹی میٹر رہ گیا ہے۔

بھوانیشوار میں ایمز اسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر دلیپ پاریدا نے کہا کہ اس بچے کے سر میں ساڑھے پانچ لیٹر پانی جمع تھا،جس میں بذریعہ آپریشن کمی لائی گئی ہے، اب اس کی صحت کافی بحال ہوئی ہے اور وہ علاج پر اچھا ردعمل ظاہر کررہا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے تیموریہ تھانے پر کریکر حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔

نامعلوم افراد نے تیموریہ تھانے پر کریکر سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے تاہم حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہے جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کریکر تھانے کی دیوار پر لگا جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اور زخمی پولیس اہلکار کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں راشد منہاس روڈپرلال فلیٹ کے قریب نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2افرادشدید زخمی ہیں۔


ایس پی تھانہ گلشن اقبال کا کہنا تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس انسپکٹر کونشانہ بنایاہے جو فیروزآباد تھانے میں تعینات تھے۔فائرنگ کے باعث ذخمی ہونے والوں میں ایک پولیس سب انسپکٹر کا ساتھی اور راہگیر شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر موٹرسائیکل پرسوار تھا جبکہ ملزمان کار میں سوار تھے ۔ذخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ملزمان سب انسپکٹر سے بدلہ لینا چاہتے تھےجس کی وجہ سے انہوں نے قتل کیا

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) پنڈی بھٹیاں موٹروے پر نامعلوم افراد نومولود کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔


بے ضمیر انسانوں نے انسانیت کو پھر شرمسار کردیا کچھ نامعلوم افراد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر بچے کو لاوارث چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ بچہ کتے کے کاٹنے سے شدید زخمی ہے جس الائیڈ ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کرکہ فوری علاج شروع کردیا گیا ہے

Page 4 of 14