ھفتہ, 28 دسمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):اسرائیل کے یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الابراہیمی میں داخل ہوکر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ رقص اور موسیقی کی محفل بھی منعقد کرڈالی۔ مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد ابراہیمی میں داخل ہوکر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی اور فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیاگیا تھا۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد یہودیوں نے مسجد میں محفل موسیقی کا انعقاد کیا جس میں پہلی بار ایک یہودی گلو کارہ کو بھی شریک کیا گیا۔ مسجد ابراہیمی میں یہودی شرپسندوں کی جانب سے محفل موسیقی کا انعقاد پہلی بار نہیں کیا گیا تاہم کسی خاتون کی ایسی تقریب میں شرکت کا یہ پہلا موقع ہے۔ یہودی آباد کار مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے لیے اس نوعیت کی متنازع تقریبات اکثر وبیشتر منعقد کرتے رہتے ہیں۔

ایمز ٹی وی ( کشمیر):بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف کشمیر میں مکمل ہرتال اور کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادہۓ۔سید علی گیلانی کی جانب سے دی گٰئ ہرتال کے بعد معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئ۔ حریت چیئرمین نے خبردار کیا کہ جماعتوں نے ناکہ بندی کرنے جیسی حماقت کی تو اس کے خلاف عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ جبکہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کسی بھی صورت مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں، بھارت اور اس کی پالتو ایجنسیوں کو قتل عام سے روکا نہ گیا تو مقبوضہ کشمیر میں انسانی نسل ناپید ہونے کا خطرہ ہے۔ گھر پر نظربندی کے دوران اپنے بیان میں انہوں نے سگی پورہ سوپور میں بشیر احمد بٹ اور ان کے 3سالہ معصوم بچے کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا ظلم و بربریت کسی صورت منظور نہیں۔ سانحہ کی کسی غیر جانبدار ادارے کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) سرچ انجن گوگل اور آن لائن ایجوکیشن کمپنی اوڈیسٹی نے بھارت میں آئی ٹی کورسز کرانے شروع کر دیئے ہیں ۔ گوگل اور اوڈیسٹی کے ساتھ اس سارے عمل میں بھارتی بزنس ٹائیکون ٹاٹا نے اتحاد کیا ہے۔اور ان کورسز کا فوکس اینڈرائیڈ ایپ ڈیولپمنٹ پر ہے۔ اس کورس کی ماہانہ فیس 148ڈالرز رکھی گئی ہے۔ کورس کا دورانیہ چھ سے نو ماہ ہوگا جس میں گوگل کے ماہرین امریکہ سے طلبہ کو آن لائن لیکچر دیں گے اور کورس کے اختتام پر طلبہ کو آدھی ٹیوشن فیس واپس کر دی جائے گی۔ گوگل کی جانب سے ایک ہزار اسکالر شپس بھی دی جائیں گی جبکہ کورس کرنے والے تمام افراد کو آئندہ ماہ گوگل انڈیا کی جانب سے منعقدہ جاب میلے میں بھی مدعو کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عامر ریاض، میجر جنرل صادق علی، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ اور میجر جنرل عمر فاروق درانی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے پاک فوج کے چار لیفٹیننٹ جنرل اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد آئندہ چند روز میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ -میجر جنرل عمر فاروق درانی اس وقت وائس چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے ہیں، میجر جنرل صادق علی جنرل آفیسر کمانڈنگ بہاولپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جبکہ میجر جنرل عامر ریاض ڈی جی ملٹری آپریشن کام کررہے ہیں، ترقی پانیوالے افسران کی تعیناتیوں کا فیصلہ بعد میں کیا جارہا ہے۔

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل):عراق کے امین نامی ضلع میں ہونے والے کار بم دھماکے کے زریعے حکومت کی حامی ملیشیا کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔مختلف مقامات میں ہوئے گئے حملوں کی زمہ داری پرتشدد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے ۔ ان تمام حملوں میں 17 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے ہیں

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف نے ایک بار پھر اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن دفعہ144 نافذ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے ایک خط کے ذریعے اسلام آباد کے ڈی چوک میں چار اکتوبر کو سیاسی قوت دکھانے کی اجازت مانگی تھی علاوہ ازیں خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جلسے میں عمران خان مہمان خصوصی ہونگےاور کارکنوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی بھی فراہم کی جائےلیکن ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی جانب سے بھجوائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریڈ زون میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ ہے۔ لہذا جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی انکا مزید کہنا تھا اگر سیاسی قوت دکھانی ہے اس کے لئے این او سی لینی ہوگی جسکی درخواست اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے بڈھ بیر حملے کی مذمت کی ہے۔اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر افغان صدر نے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ واضح رہے کہ پشاور میں بڈھ بیر ایئر بیس پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گرد حملے کے دوران ٹیلی فون کے ذریعے افغانستان سے رابطے میں تھے۔ وزیر اعظم کے مشیر برئے قومی سلامتی و خارجہ امور سر تاج عزیز نے اتوار کو یہ کہا تھا کہ اس حملے کے شواہد کابل سے شیئر کیئے جائیں گے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا وزیر خزانہ سے ڈاکٹروں کے وفد کی آج ہونے والی ملاقات میں بھی پیش رفت نہ ہوسکی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی اسپتالوں کے ملازمین نے وزیر خزانہ کی یقین دھانی پر دھرنا تو ختم کردیا مگر اسحاق ڈار چار دن کا کہہ کر15 روز میں بھی ہیلتھ رسک الاونس بحال نہ کرسکے اورمعاملہ عید کے بہانے پھر لٹکا دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اسپتالوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آج مذاکرات کئے تاہم ڈاکٹر اور حکومتی نمائندے حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے،ملاقات میں ڈاکٹروں نےحکومت کو پرانا حکم نامہ واپس لے کر نیا الاونس دینے یا پھر ہیلتھ رسک الاونس کے نام سے الاونس دینے کی تجویز دی، اور یہ بھی مطالبہ دہرایا کہ منجمد الاؤنس کا نام بدل کریکم جولائی 2015 سے اس کو بحال کیا جائے۔ تاہم وزارت خزانہ کے حکام کا موقف تھا کہ تجویز ماننے پر حکومت کو 42 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاملے پر دورہ امریکہ کے بعد غور کروں گا ، انہوں نے ڈاکٹروں کوعید کے ایک ہفتے بعد دوبارہ مزاکرات کے لیے بلالیا

ایمزٹی وی(انٹر نیشنل) مناسکِ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر کے مسلمان منٰی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ آٹھویں ذی الحجہ کو مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچتے ہیں جہاں وہ رات قیام کرنے کے بعد میدان عرفات روانہ ہو جاتے ہیں اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کرتے ہیں۔ 9ذی الحجہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے جس کی ادائیگی کے بعدعازمین حج مزدلفہ کی طرف روانہ ہو جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی۔ دس ذی الحج کو حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان کے نیچے رات قیام کریں گے اور اسی رات کے دوران منسک رمی کی ادائیگی کے لئے کنکریاں بھی اکٹھی کریں گے۔ اگلے روز فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد منٰی جائیں گے جہاں بڑے جمرے کو کنکریاں ماریں جائیں گی۔ بڑے جمرے کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج گیارہ ذی الحج کو قربانی کا منسک ادا کریں گے اور بال کٹوائیں گے۔ ان مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام احرام کھول دیں گے اور مکہ مکرمہ واپس پہنچ کر کعبتہ اللہ کا طواف کریں گے جس کے بعد صفا ومروہ کے درمیان حضرت حاجرہ کی سنت کی ادائیگی میں سعی کریں گے جس کے بعد واپس منی روانہ ہو جائیں گے۔ منی میں دس سے بارہ ذی الحج تک قیام ضروری ہے۔ یہ وہ مناسک حج ہیں جو ہر مسلمان حج کے دوران ادا کرتا ہے