بدھ, 25 دسمبر 2024

ایمزٹی وی(لاہور) وزیراعظم نواز شریف نے کسان پیکج چیکس تقسیم کردیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ان کا حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تین سو اکتالیس ارب روپے کا پیکج کسانوں کے لیے پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے منظور نہیں کیا۔ کھاد کی بوری کی قیمت میں پانچ سو روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جلد شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل لگائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ لودھراں کو بھی لاہور کراچی موٹر وے سے جوڑا جائیگا۔ انہوں نے لودھراں میں دو فلائی اوور اور زرعی یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا۔

ایمز ٹی وی(بزنس) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے88 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، بجلی کے قیمت میں کمی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ اس کمی سے صارفین کو 24 ارب انتالیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے مطابق ا س کمی کا اطلاق کے الیکٹر ک اور تین سو یونٹ سےکم استعمال کرنیوالےصارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی دسمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)ایران نے امریکی مصنوعات پر ہابندی عائد کردی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیرِ تجارت نے ملک میں امریکی اشیاء کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجہان کو روکنے کے لیے امریکی اشیاء کی درآمد پرپابندی عائد کردی ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد کے لئے اعلامیہ تمام اداروں کو جاری کردیا گیا ہے ۔گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے صدر حسن روحانی پر زور دیا گیا تھا کہ معشیت کے استحکام کے لیےغیر ملکی درآمد کے بجائے ملکی اشیاء کے استعمال کو بڑھایا جائے۔

ایمزٹی وی(کراچی)قومی احتساب بیورو نے سندھ فیسٹیول میں ہونے والی بے ظابطگیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ فیسٹیول کے دوران سندھ حکومت نے چالیس کروڑ روپے ایک ایڈور ٹائزنگ کمپنی کو جاری کیے، فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کیلیے ایک نجی کمپنی کو 18 کروڑ روپے فراہم کیے گئے فیسٹیول کے دوران کمپنی کو مختلف انتظامات کی مد میں40 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔اس صورتحال کے پیشِ نظر نیب کو اس فیسٹیول میں مالی بے ضابطگیوں، اختیار سے تجاوز اور تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد نیب نے بعض سرکاری اور نجی افرادکو نوٹس جاری کر کے طلب کر لیا ہے۔سندھ فیسٹیول کابجٹ سندھ حکومت کی جانب سے25کروڑ روپے رکھا گیا تھا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا تھا کہ اس فیسٹیول کا خرچہ پارٹی فنڈ سے دیا جائے گا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی سرکاری فنڈ سے لیا گیا ہے جو تقریباً دو ارب روپے بنتا ہے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)کم وقت میں تیزی سے ابھرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کر کے یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچ کھیل کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ اب تک 12 ٹیسٹ میچز میں 24.17 کی اوسط سے 76 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جب کہ یاسر شاہ سے قبل کوئی بھی کرکٹر 100 برس میں یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔ یاسر شاہ سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ بولر چارلی ٹرنر نے 19 ویں صدی کے آغاز میں اپنے ابتدائی 12 ٹیسٹ میچز میں 80 شکار کیے تھے۔واضح رہے یاسر شاہ نے انگلنیڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 15 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس کے علاوہ یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے سب سے کم میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے ٹیسٹ بولر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ صرف 9 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا اور ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بولرز میں شامل ہو گئے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) 4 نومنتخب اراکین نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حلف اٹھا لیا۔قائم مقام اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 4 نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا اور چاروں اراکین نے اردو زبان میں حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں سردار ایاز صادق، ریاض الحق جج، بابر نواز خان اور ڈاکٹرشازیہ سومرو شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد اراکین نے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی تاہم تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے مطابق پہلے قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہونا تھا جس کے بعد معمول کی کارروائی ہوتی لیکن قائم مقام اسپیکر نے ایسا نہیں کیا جو کہ رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) آزاد وجموں کشمیر یونیورسٹی کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کے تحت بیرونی داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد نے دفعہ 144 کے تحت آزاد و جموں کشمیر یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر یونیورسٹی آڈیٹوریم مظفرآبادسے دوسو گز کے فاصلے تک بیرونی مداخلت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف مکہ مکرمہ گئے اور عمرہ ادا کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعائیں کیں اطلاعات کے مطابق آرمی چیف آج مدینہ منورہ جائیں گے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔

ایمزٹی وی(کراچی) پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کے لئے آنے والے بھارتی وفد کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ وفد کے ارکان سابق وزیر خارجہ مانی شنکر اور سابق سیکرٹری خارجہ سلمان حیدر اور سول سوسائٹی کے ورکر سودھندرا کلکرنی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا اندراج کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے۔ بھارتی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سودھندرا کلکرنی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے نظریہ پر عمل کرتے ہوئے خطے میں پائیدارامن قائم کیا جا سکتا ہے۔ وفد نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مزار کے احاطے میں موجود میوزیم میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی