جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: 10 پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم، صحت،آگاہی اورسماجی خدمت میں’’ڈیانا ایوارڈ‘‘حاصل کرکےدنیابھرمیں ملک کا نام روشن کردیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پانچ پاکستانی، ایک کا تعلق آزاد و جموں کشمیر جبکہ 4 اوورسیز پاکستانیز ہیں،شہزادی آف ویلزڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا یہ ایوارڈ اسی نام کی خیراتی ادارہ کے ذریعہ دیا گیا ہے اور اسے ان کے دونوں بیٹوں ، ڈیوک آف کیمبرج اور ڈیوک آف سسیکس کی حمایت حاصل ہے۔

اسلام آبادکی 18 سالہ اقراء بسمہ کو دماغی صحت کیلیے کام کرنے اور نفسیاتی دبائو کا شکار افراد کی گفتگو سننے کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اقراء اب تک 15 سے زائد قومی و عالمی اداروں میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر چکی ہیں۔

گوجرانوالہ کی 20 سالہ رمنا سعید کو جنسی ہراسانی کے تدارک کے لیے کام کرنے اور خواتین کو اس کے خلاف کھڑا ہونے کیلئے گرانقدر کام کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔

 

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

جامعہ اردو کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں4جولائی سے8جولائی2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلباءو طالبات امتحانی فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ https://www.fuuast.edu.pk/pv سے آن لائن پر کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔

امتحانی فارم عسکری بینک گلشن اقبال برانچ اور عبدالحق کیمپس کی بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرائیں۔امتحانی فیس5000/=روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹراطہرعطاءنےعبدالحق کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء نے کہا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیم وتربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جامعہ میں طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نصاب کی ازسر نو تدوین کی جائے گی۔ وہ شعبہ جات میں ہونے والے تحقیقی سیمینار اور ورکشاپس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی وتحقیقی حوالوں سے ان طلباء کی ذہن سازی ہونا چاہیے۔اساتذہ مختلف شعبوں اور دیگر تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں طلباء کی رہنمائی کریں اس سلسلے میں اساتذہ کی محنت اور لگن طلباء کونہ صرف عملی زندگی میں کامیاب ہونے میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کے جامعہ کے شعبہ جات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔جامعہ کے اساتذہ نے شیخ الجامعہ کی آمد کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کے شیخ الجامعہ نے کامیاب ہونے والے اساتذہ کو گزشتہ سلیکشن بورڈ کے خطوط تقسیم کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جامعہ کی ترقی اور بہتری کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اساتذہ نے شیخ الجامعہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی: جامعہ کراچی سابق رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم، وڈائریکٹر سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیرنگرانی مکمل ہونے والی ڈکشنری آف فیمینزم اور ڈکشنری آف سوشل ورک شائع ہوگئی ہے۔

مذکورہ ڈکشنریزکی تصنیف وتدوین کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے سرانجام دیئے جبکہ ڈاکٹر علیہ علی،اریبہ قاضی،ثوبیہ رحمن اور ثناسلطانہ نے معاونت فراہم کی۔

ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کے مطابق مذکورہ ڈکشنریز کی اشاعت جامعہ کراچی کے طلباوطالبات کی خدمت کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے اب یہ ان پر منحصر ہے کہ اس سے کتنا استفادہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد:کو رونا کے مثبت کیسز کی شرح چارفیصد سے زائد ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید چار مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر چارافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔

کراچی: کراچی میں کورونا کیسز میں اضافےکےبعدمحکمہ تعلیم نےپابندیاں عائد کردی۔

کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظرمحکمہ تعلیم نے دفتر میں آنے والے تمام افراد ماسک پہنیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماسک کے بغیر کسی فرد کو دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ،

سیکریٹری تعلیم محکمہ کے ملازمین کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ ایک دوسرے سے فاصلہ لازمی رکھا جائے۔

اسلام آباد: پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیوپارٹس اینڈاسیسریزمینوفیکچررزنےپاکستان آٹوشو2022 کی نئی حتمی تاریخ کااعلان کردیا۔

ملک میں COVID-19 پابندیوں کی وجہ سے متعدد تاخیر کے بعد، پاکستان آٹو شو 2022 (PAPS-22) بالآخر اگلے ماہ آٹو موٹیو کے شوقینوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

فصیلات کے مطابق پاکستان آٹو شو 2022 ، 29 سے 31 جولائی تک انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) ہر سال PAPS کا اہتمام کرتی ہے اور اس سال آٹو شو کا تھیم ’’میڈ ان پاکستان‘‘ ہے۔

ہر سال کی طرح، کار ساز ادارے PAPS 2022 میں نئی گاڑیوں کی نقاب کشائی کریں گے۔ آٹو موٹیو کے شوقین، تجزیہ کار اور عام لوگ مقامی کار انڈسٹری کے مستقبل کی جھلک دیکھنے کے لیے بے حد بے چین ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے PAAPAM کے چیئرمین عبدالرزاق گوہر نے کہا کہ پاکستان میں آٹو انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی صارفین اور PAPS میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

اسلام آباد: ملک میں کوروناکےدومزیدمریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کےمزیددو مریض انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار ایک فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار 4813 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 641 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

 

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈنےمینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کااعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ اور وائٹ بال دونوں کی مختلف کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہےجس کا اطلاق کل سے ہوگا۔

تینوں طرز کی کرکٹ
تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم،وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق اور حسن علی کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔

ریڈ بال کنٹریکٹ
10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں اظہر علی کو اے کٹیگری جبکہ فواد عالم کو بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ نعمان علی ،عبد اللہ شفیق، اور نسیم شاہ کو ریڈ بال کی سی کٹیگری جبکہ سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کو ڈی کٹیگری شامل کیا گیا ہے۔

Image

 

وائٹ بال کنٹریکٹ

اسی طرح 11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میںشاداب خان اور فخر زمان کو اے کٹیگری جبکہ حارث رؤف کو بی کٹیگری اور محمد نواز کو وائیٹ بال کنٹریکٹ کی سی کٹیگری جبکہ عثمان قادر، شاہنواز دھانی،حیدر علی، خوشدل شاہ ، آصف علی، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کو بھی اس طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی ڈی کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

 ایمرجنگ کٹیگری

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا اس کٹیگری کا حصہ ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سیزن میں پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔

 

کراچی: محکمہ موسمیات نےملک بھرمیں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں 2 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کاامکان ہے۔

جس کےبعد ڈی جی صحت سندھ کی جانب سےصوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذطبی عملے کی چھٹیاں 2 تا 5 جولائی منسوخ کر دی گئی ہیں

جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق ، 2 تا 5 جولائی اضافی طبی عملے کو تعینات کیا جائے گا جبکہ ایمبولینس کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنائی جائیں گی۔