جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی :  این ای ڈی یونی ورسٹی کے شعبہ میکینکل کی ASMEسوسائیٹی کے زیر اہتمام کارنیوال کا انعقاد کیا گیا جس کے ایک سیشن میں مشہور ومعروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے اپنی پیشہ وارانہ کامیابیوں کی کہانی سنا کر طالب علموں کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی کے گُر بتائے۔

ڈرامہ سیریل ہم سفر، اڈاری اور بن روئے کی مصنفہ فرحت اشتیاق کا کہنا تھا کہ کامیابی کے بعد اپنی جامعہ آنا،اپنے اساتذہ اور طالب علموں سے رابطہ ہونا، قابلِ رشک لمحہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے مختلف چینلزسے ایوارڈز ملے ہیں لیکن این ای ڈی سے ایوارڈ ملنا خوش کن لمحہ تھا۔

یاد رہے مصنفہ این ای ڈی کی سول انجینئر ہیں۔ڈین فیکلٹی آف میکنیکل اینڈ مینو فیکچرنگ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرسید عامر اقبال کا کہنا تھا کہASME جیسے پلیٹ فارم ناصرف طالب علموں کو اعتماد بخشتے ہیں بلکہ معاشرہ شناسی کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔فیکلٹی ایڈوائزرپروفیسر ڈاکٹر معاذ اختر کا کہنا تھا کہ ASME ہم نصابی سرگرمیوں کا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے طالب علموں کو روزمرہ زندگی کی تیاری کروائی جاتی ہے۔

اس موقع پر رجسٹرارجامعہ این ای ڈی سید غضنفر حسین نقوی بھی موجود تھے۔کارنیوال کے تحت شارک ٹینک سیشن میں طالب علموں نے اپنے پروجیکٹس کی نمائش بھی کی، جنھیں انڈسٹری سے آئے ماہرین نے سراہا۔ دوسری جانب جامعہ این ای ڈی کے شعبہ اوریک کے بزنس انکیبوبیشن سینٹر اور این ای ڈی انٹرپرنورشپ سوسائیٹی کے تحت ”آئیڈیا ٹینک“کے عنوان سے بوٹ کیمپ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

کمیونیکیشن مینیجر اوریک کے مطابق اس سیشن میں کاروباری شخصیت کریم اور کاروان کے بانی سید اظہر،وزیٹنگ فیکلٹی آئی او بی ایم عابد اقبال،بانی BEETEEتحریم شکیل، اسٹارٹ اپ کمپنی اسد اکیڈمی،یوٹیک کے بانی اونیس علی اورچیف آپریٹنگ آفیسر COO of Y Pay محمد فرقان قدوائی نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ریاض الدین اور مینیجر انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر سندس کا کہنا تھا کہ اسپیکرز نے اس سیشن میں طالب علموں سے اپنے تجربات شیئر کیے اور بتایا کہ آئیڈیاز کو کاروبار میں کیسے تبدیل کیا جاسکتا ہیاس بوٹ کیمپ میں انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ و طالب علموں نے شرکت کی

لاہور: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ہزاروں پارٹنر سکولز PEF کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد بند ہونے کےدہانے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، PEF کے 2000 سے زائد پارٹنر اسکولوں کو رجسٹریشن کی منسوخی کا خدشہ ہے کیونکہ وہ PEF کی طرف سے مقرر کردہ معیار کے معیار کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ای ایف کے پارٹنر اسکولز عدنان فیصل نے پی ای ایف کی جانب سے 2 ہزار سے زائد اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی صورت میں صوبے بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین نے مزید دعویٰ کیا کہ پی ای ایف نے جان بوجھ کر 2000 سے زائد اسکولوں کو فیل کیا ہے کیونکہ اس نے طلبہ کے پاس ہونے کا تناسب 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیا ہے۔
PEF ایک خود مختار ادارہ ہے جو PEF ایکٹ 1991 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن کو صوبے میں غیر تجارتی اور غیر منافع بخش بنیادوں پر تعلیم کو فروغ دینے کا کام سونپا گیا ہے۔

PEF ایکٹ-XII 2004 کے تحت، PEF کی تشکیل نو کی گئی تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں کو صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینے کی ترغیب دی جائے۔

اسلام آباد : ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مزید پانچ جامعات میں بزنس انکیوبیشن سینٹرز (بی آئی سی) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ایچ ای سی حکام کے مطابق کمیشن نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، کنیئرڈ کالج لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں بی آئی سی کے قیام کی منظوری دی ہے۔ جس کے بعد BICs کی تعداد 34 ہو جائے گی۔

عہدیداروں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) میں BICs کے قیام کی حمایت کرتا ہے تاکہ ان محققین اور نوجوان کاروباری افراد کو بنیادی انفراسٹرکچر اور متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں جو ابتدائی مرحلے کے کاروباری منصوبوں کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ایچ ای سی کے ایک اہلکار نے ریمارکس دیئے کہ "نوکری کے متلاشی پیدا کرنے کے بجائے، ہم نئے گریجویٹس کو نوکری فراہم کرنے والوں میں تبدیل کر رہے ہیں۔"

واضح رہےبزنس انکیوبیٹرز وہ کمپنیاں ہیں جو نئی اور سٹارٹ اپ کمپنیوں کو ان کے ابتدائی ترقی کے مرحلے میں ٹارگٹڈ وسائل اور خدمات فراہم کر کے مدد کرتی ہیں۔ یہ خدمات بزنس انکیوبیٹر کے ذریعہ تیار یا ترتیب دی جاتی ہیں اور اس کے ذریعہ براہ راست یا اس کے رابطوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ پیش کی جاتی ہیں۔ بزنس انکیوبیٹر کا بنیادی مقصد کامیاب فرموں کو تیار کرنا ہے جو پروگرام کو مالی طور پر قابل عمل اور آزادانہ طور پر چھوڑ دیں گی۔

بزنس انکیوبیٹر پروگرام کے فارغ التحصیل افراد ملازمتیں پیدا کرتے ہیں، محلوں کو زندہ کرتے ہیں، نئی ٹیکنالوجیز کو تجارتی بناتے ہیں، اور مقامی اور قومی معیشتوں کو مضبوط کرتے ہیں۔

 

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے 2 سالہ ماسٹر پروگرام ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ (ایم ایس پی ایچ) میں داخلوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس پی ایچ میں داخلے کیلئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 اگست 2022 مقرر کی گئی ہے، اہل امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ 20 اگست 2022 کو لیا جائیگا، داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کا انٹرویو 27 اگست 2022کو ہوگا جبکہ میرٹ لسٹ 31 اگست بروز بدھ کو آویزاں کی جائیگی اور 12 ستمبر سے کلاسز کا آغاز ہوجائیگا۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ 60 مارکس پر مشتمل ہوگا جس میں 20 مارکس کے ایم سی کیوز پبلک ہیلتھ، 30 مارکس کے ایم سی کیوز ارتھ میٹک اینڈ وربل ریزیننگ اور 10 مارکس معلومات عامہ پر مشتمل 2 مضمون سے ہونگے

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیزکے لیے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سےباہرکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پہلے آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویرات کوہلی کو سپورٹ کرے گی۔

بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہیں، تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئےجب کہ 175 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 390 افراد کے نتائج مثبت آئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.24 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1885 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 87 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 4.62 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

حیدر آباد میں 67 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 کیسز مثبت آئے جب کہ شرح 4.48 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں کیے گئے 1082 ٹیسٹ میں سے 38 کیسز کا مثبت اندراج ہوا جب کہ شرح 3.51 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں 8353 ٹیسٹوں میں سے 217 مثبت آئے اور شرح 2.60 ریکارڈ ہوئی۔ ایبٹ آباد میں 102 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 کیسز مثبت آئے اور شرح 1.96 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 215 ٹیسٹوں میں سے 3 مثبت آئے اور شرح 1.40 رہی جب کہ فیصل آباد میں 241 کیسز میں سے 3 مثبت آئے اور شرح 1.24 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 81 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 کیس مثبت آیا اور شرح 1.23 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ بہاولپور میں 86 ٹیسٹوں میں سے 1 کیس مثبت آیا اور شرح 1.16 فی صد رہی جب کہ ملتان میں 347 کیسز میں سے 4 کا اندراج مثبت کے طور پر ہوا اور شرح 1.15 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےمینزون ڈےکرکٹ ٹیمزکی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈکا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیمز کی رینکنگ کے مطابق پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹ سے کامیابی کے بعد بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعدچوتھے نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کا پانچواں نمبر جبکہ افغانستان کا رینکنگ میں دسواں نمبر ہے۔

ٹوئٹر میں ایک نیا فیچر " ان مینشن " متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے آپ اس سوشل نیٹ ورک پر اپنے یوزر نیم کو کسی چیٹ تھریڈ سے ہٹا سکتے ہیں۔

اس فیچر پر ایک سال سے کام ہورہا تھا اور اب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق ان مینشن فیچر کے ذریعے صارفین اس پلیٹ فارم میں ایسی چیٹ تھریڈ کو چھوڑ سکیں گے جو ان کی نظر میں غیرضروری یا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔اگر اس چیٹ تھریڈ میں آپ کے نام کو مینشن کیا جاتا ہے تو آپ اسے ان مینشن کرسکیں گے تاکہ کوئی آپ کو ریپلائی نہ کرسکے۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو مینشن کی گئی ٹوئٹ کے آپشنز میں leave this conversation کا انتخاب کریں۔ایسا کرنے سے اس چیٹ کے نوٹیفکیشنز کی روک تھام بھی ہوگی جس کا حصہ آپ بننے کے خواہشمند نہیں ہوتے۔

کمپنی کے مطابق یہ لوگوں کو غیرضروری توجہ کا مرکز سے بچانے کے لیے ہے جس کے باعث اکثر ان کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

اس فیچر کو اپریل میں کچھ صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا مگر اب یہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر میں مینشن ٹیکسٹ تو باقی رہتا ہے مگر صارف کو کوئی الرٹ نہیں ملتا۔

ٹوئٹر کی جانب سے حالیہ مہینوں میں صارفین کو ایک دوسرے سے رابطے کے لیے زیادہ کنٹرول فراہم کیا گیا ہے اور یہ نیا فیچر بھی اسی کا حصہ ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر میں ریپلائی لمٹ فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا جبکہ ایک سیفٹی موڈ کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جو خودکار طور پر مختلف اکاؤنٹس کو بلاک کردے گا۔

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےآج سے ہی پیٹرول سستا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پیٹرول آج ہی سستا کریں گے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسزکو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پراب وائس نوٹ بھی اسٹیٹس لگانےکی سہولت میسرہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر جلد ہی ایک ایسی اپ ڈیٹ آنے والی ہے جس میں یقینی طور پر صارفین کی خوب دلچسپی ہو گی۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ پر اب ’Voice Notes‘ اسٹیٹس پر لگانے کی اجازت بھی ہو گی۔

اس سے قبل صارفین ویڈیوز اور تصاویر اسٹیٹس پر لگایا کرتے تھے لیکن اب واٹس ایپ ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے جس سے وائس نوٹس بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر شیئر کیے گئے وائس نوٹ کو ’وائس اسٹیٹس‘ کہا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں اسٹیٹس پر وائس نوٹ سپورٹ کی فعالیت واضح کی گئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیٹس ٹیب کے نیچے موجود نئے آئیکن کے ذریعے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر فوری طور پر وائس نوٹ بھیجا جا سکے گا۔

تاہم وائس نوٹ کے اسٹیٹس پر بھی پرائیویسی ہوگی یعنی اسے صرف وہی لوگ سن سکیں گے جنہیں آپ سنانا چاہیں گے۔

واٹس ایپ نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا کہ صارفین اس فیچر کو باقاعدہ طور پر کب استعمال کر سکیں گے تاہم اس فیچر پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔