جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 139یوم ولادت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ کا بچوں اور نوجوانوں کے لئے شاعرانہ کلام ان میں جذبہ حب الواطنی اور خدمت انسانیت پیدا کرتا ہے،علامہ اقبالؒ نے رنگ و نسل پر پر دھیان نہ دینے کی تلقین کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ کی نظر میں برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ایک لازوال ضابطہ حیات ہے جس کا مطالعہ انسان کو رشد و ہدایت نصیب کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کو اقبال کے نظریات و افکار کا مطالعہ اور اس پر پیروی کرنا اشد ضروری ہے تاکہ ہم دنیا پر ثابت کر سکیں کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تحریک پاکستان کے اس جذبے کی ضرورت ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں یکجا کرکے پاکستان کے قیام کے حصول کو ممکن بنایا۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور) پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گلہ کو عدالتی حکم پر 15روزہ سزا کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ۔

شربت گلہ کو ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام پر پشاور سے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا جہاں پر اسے 15روزہ کی سزا ، 1لاکھ 10ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ 9نومبر کوڈی پورٹ کر نے کا حکم سنایا گیا تھا ۔

سزا پوری ہونے کے بعد شربت گلہ کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ شربت گلہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج اور ہیپا ٹائٹس میں مبتلا تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں فوجی مشقوں کے جائزے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں،دشمن کو اسٹریٹیجک غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،مشقوں نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت کے باوجود ہماری صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے،فوجی مشق سے حربی تیاریوں سے متعلق ہمارا اعتماد بڑھاہے،مسلح افواج کے عزم ،ہمت اور کارناموں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، ہم نے خود کودشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار رکھا ہوا ہے،دشمن جان لے ہم بالخصوص مغربی سرحدپردہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیارہیں۔

آرمی چیف نے رات کھاریاں کے قریب فیلڈ ایریا میں گزاری،آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے رات اورصبح کے آپریشنزکامعائنہ کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ) سانحہ 8اگست سے متعلق انکوائری کمیشن کی سماعت ہوئی ہے،سول اسپتال کے ڈاکٹروں کے بیانات رکارڈکیے گئے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پولیس نے کہا کہ صرف 4 فائر ہوئے،پولیس کی کارکردگی کاگراف نیچے جا رہا ہے۔

ڈاکٹر زریں گل نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد شدید فائرنگ ہوئی،یہ فائرنگ چند منٹ تک جاری رہی،ایمرجنسی روڈوالے گیٹ پرکسی کی تلاشی ہوتے نہیں دیکھی،میں دھماکے میں زخمی بھی ہوئی تھی،فہرست میں میرا نام معمولی زخمی کے طور پر لکھاگیا،مجھے یہ مالی معاونت نہ بھی ملے تو کوئی بات نہیں،حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ملے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد )جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے عمران خان پر نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر انہیں نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی طرف سےالیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں نکتہ اٹھایاگیاہےکہ عمران خان نےاپنےنکاح کے حوالےسےجھوٹ بولا ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ نکاح کےبارےمیں غلط بیانی کرکےعمران خان آرٹیکل62اور63کی زد میں آ گئےہیں،لہٰذا رکنِ پارلیمان کی حیثیت سےانہیں نااہل قرار دیا جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر کی تعمیر و ترقی ماسٹر پلان کے تحت کی جائے اربن ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ بزرگوں اور خواتین کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
سیف سٹی کے بعد شہر کو مزید پرامن اور مثالی بنانے کےلئے جدید طرز پر اسمارٹ سٹی پائلٹ پروجیکٹ پر کام کیا جارہاہے ۔ وزیر اعلیٰ محکمہ تعمیرات اور ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتارمیں تیزی لائی جائے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سیوریج اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے منصوبے صوبے کی سطح پر منظوری کے بعد حتمی منظوری کےلئے ایکنیک کو بھیجا جائے گا تاکہ بڑے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ ریور ویو روڈ پر فیملی پارک ، گھڑی باغ منصوبہ سمیت دیگر تمام جاری منصوبوںکو جلد مکمل کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کنوداس معلق پل کے تعمیراتی کام کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کے معیار اور ڈیزائننگ پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جدید ممالک کی طرح گلگت میں بھی پرامن احتجاج کےلئے ایک مخصوص جگہ مختص کی جائے گی جہاں پر مہذب اور جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراسکے اسی لئے اوپن ایئر تھیٹر تعمیر کیا جائے گا جس میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی اور پرامن اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراسکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ یکم نومبر تک یادگار شہداءکی جدید طرز پر تعمیر کو یقینی بنایا جائے اس منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے پبلک چوک کی توسیع اور تزائین کو آرائش کی ہدایت کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کےلئے پیڈسٹیل برج تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (میٹرک) سائنس و جنرل ریگولر اور پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات آج 8نومبر 2016سے شروع ہو رہے ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ 71 امتحانی مراکز لڑکوں کیلئے اور 56مراکز لڑکیوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ امتحانات صبح کی شفٹ میں 9:30بجے سے 12:30بجے تک جبکہ دوسری شفٹ میں امتحانات کے اوقات سہ پہر 2:30بجے سے 5:30بجے تک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ پولیس، محکمہ تعلیم اور میڈیا کے تعاون اور نگرانی کی غرض سے دلائی جانے والی یقین دہانی پر شکریہ بھی ادا کیا ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سعودی فضائیہ (رائل سعودی ایئرفورس) پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں دلچسپی لے رہی ہے اور یہ طیارے بڑی تعداد میں خریدنے کی خواہش مند بھی ہے۔

خبروں کے مطابق اس خواہش کا اظہار سعودی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد صالح العتیبی نے دو روز پہلے اپنے دورہ پاکستان میں کیا ہے تاہم پاک فضائیہ کے ذرائع سے اب تک اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
قبل ازیں پاکستان میں سعودی عرب کے موجودہ سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی کے حوالے سے بھی ایسی خبریں آچکی ہیں کہ سعودی حکومت، پاکستانی دفاعی مصنوعات میں دلچسپی لے رہی ہے لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب خاص طور پر سعودی فضائیہ کےلئے جے ایف 17 تھنڈر کی ممکنہ خریداری سے متعلق کوئی خبر شائع ہوئی ہے

دفاعی تجزیہ نگار اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سعودی فضائیہ کے بھاری لڑاکا طیاروں میں ایف 15، یوروفائٹر ٹائفون اور پاناویا ٹورنیڈو شامل ہیں جب کہ ہلکے لڑاکا طیاروں میں اس کے پاس پرانی قسم کے ’’ایف 5 ای ٹائیگر II‘‘ ہی موجود ہیں جو نارتھروپ گرومین کے تیار کردہ ہیں۔
چونکہ پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ہلکے اور کثیرالمقاصد لڑاکا طیاروں ہی سے تعلق رکھتا ہے، اس لئے ممکنہ طور پر یہ سعودی فضائیہ میں ان ہی پرانے ایف 5 لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا۔ پاکستانی ’’تھنڈر‘‘ کی خریداری سے سعودی فضائیہ کو بہ یک وقت دو فائدے ہوں گے: اخراجات میں کمی اور جدید طیاروں کا حصول۔
یہ بات اس لئے بھی درست ہے کیونکہ جے ایف 17 تھنڈر میں نہ صرف جدید ترین ریڈار نصب کرنے کی تیاری ہے بلکہ یہ حدِ نظر سے دور تک، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں (BVRAAM) سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں اسے استعمال میں رکھنے کی لاگت (آپریشنل کاسٹ) بھی بہت کم ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ سعودی عرب، پاکستان سے دو نشستوں والے ’’جے ایف 17 بی‘‘ خریدے تاکہ انہیں اپنے پائلٹوں کی تربیت کے علاوہ زمینی اہداف کے خلاف مخصوص کارروائیوں میں بھی استعمال کرسکے۔ واضح رہے کہ ’’جے ایف 17 بی‘‘ کی اوّلین پروازیں اس سال کے اختتام تک متوقع ہیں۔

یہ امکان بھی بعید از قیاس نہیں کہ سعودی عرب، پاکستان سے دونوں طرح کے (یک نشستی اور دو نشستی) جے ایف 17 لڑاکا طیارے بتدریج خریدنا چاہتا ہو۔ یہ نکتہ اس لئے بھی قابلِ توجہ محسوس ہوتا ہے کیونکہ اس وقت یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی افواج کو مسلسل مزاحمت کا سامنا ہے۔ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں سب سے مؤثر ثابت ہورہی ہیں لیکن اس ضمن میں امریکی اور یورپی لڑاکا طیاروں کے اخراجات سعودی عرب پر بھاری اقتصادی بوجھ کے طور پر مسلط ہیں جسے کم کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے یہاں بھی کم خرچ بالا نشین حل کا درجہ رکھتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم استعفیٰ کیوں دیں ؟ کسی کے کہنے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا، اچھی ہوا ہے کہ لوگ سپریم کورٹ میں چلے گئے ہیں کیونکہ اب کایا پلٹ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی کے کہنے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا، پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم استعفیٰ کیوں دیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تلاشی سے کیوں بھاگ رہے ہیں ، اچھا ہوا لوگ سپریم کورٹ چلے گئے کیونکہ اب کایا پلٹ جائے گی، اب عمران خان گرفت میں آئیں گے اور ان کی ٹیم کی نااہل ہو جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روز روز قلابازیاں معاشرے میں نہیں چلتیں جبکہ فرقہ واریت سے قوم تقسیم ہوتی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
آرمی چیف کی تبدیلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تبدیلی وزیراعظم کی صوابدیدی ہے، آئین اور قانون کے تحت ایک آرمی چیف جاتا ہے، دوسرا آتا ہے ۔

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،بھارتی فوج لاشیں گرائے اور ہم تماشا دیکھیں یہ نہیں ہوسکتا،مظفر وانی کی شہادت نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 24 نومبر کو سیز فائر لائن توڑنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ راجہ ثاقب مجید، سابق وزیر مرتضیٰ گیلانی، میر عتیق، انصر پیرزادہ، خواجہ شفیق، میر امتیاز، شیخ مقصود،اظہر گیلانی، سجاد عباسی، عاصم نقوی، یاسر نقوی، راجہ قضافی ، راجہ افتخار، ہارون آزاد، محسن مجید، راجہ اکمل، صفید عباسی، عاصم نقوی، وقاص گیلانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔