Reporter SS
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے یہاں وزیر صنعت و تجار ت، سماجی بہبود نورین عارف،ممبران اسمبلی راجہ عبدالقیوم ،چودھری رخسار احمد اور چودھری شہزاد احمد نے ملاقاتیں کیں۔
ممبران اسمبلی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ، اس طرح کے سفیدجھوٹ بول کر تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا۔
عالمی ذرائع ابلاغ نے مستند جھوٹے مودی کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑدیا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت کی قابض افواج کی درندگی کے باوجود وہاں پر14اگست یوم آزادی پاکستان پر تقاریب ہو تی ہیں، شہیدہونے والوں کو پاکستان کے پرچم میں دفن کیا جاتا ہے ،مودی کی بڑھکوں سے کنٹرول لائن کے لوگوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ،آزاد کشمیر کے لوگ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)کیڈٹ کالج پلندری میں اٹھارویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی تحریک، آزادی کی تحریک ہے ، جسے دہشت گردی سے جوڑنے کے لئے بھارت پراپیگنڈ اکر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کا بازار گرم کررہاہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کو طاقت بخشی اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کیا ، انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر گڈگورننس کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہمیں اپنے اندر اتحاد اور یکجہتی پید ا کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا
قبل ازیں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر حنیف ملک بھی ان سے ملے ،جنہوں نے انتخابات میں یوتھ ونگ کی کارکردگی سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی ،صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی قیادت نوجوان نسل کر رہی ہے ، آزاد کشمیر کے نوجوان بھی اپنے مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں،بھارت کا پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے ،انہوں نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی نوجوان نسل کے دست و بازو بنیں اور ان پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے میں ان کی مدد کی جائے ۔
جس سے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈیئر سردار محمد خورشید خان نے بھی خطاب کیا اور کالج کو درپیش مسائل کا تفصیلی ذکر کیا ، اس موقع پر وزیر خزانہ و صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ، ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر ، سابق چیئرمین عملدرآمد کمیشن سردار الطاف حسین خان کے علاوہ ہرمکتبہ فکر کے افراد نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کے 3 روزہ دورہ پر موجود بیلاروس کے صدر ایگزینڈر لوکا شینکو نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، تجارت اور مواصلات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، وزیراعظم نے مہمان صدر کو پچھلے ماہ کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا دورہ ہماری بڑھتی ہوئی دوستی اور باہمی تعلقات کا عکاس ہے، مختلف شعبوں میں پاک بیلاروس تعلقات فروغ پا رہے ہیں لہذا ہمیں اس رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور روس نے 16 مہینوں میں 50 سے زائد معاہدوں و یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، ان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے تاہم دونوں ممالک اس دورے میں مزید مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جب کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارت چار سال میں50ملین ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے فضا بھی سازگار ہے جب کہ ٹیکسٹائل، زرعی سازو سامان، ہیوی مشینری، ادویہ سازی اور کار سازی میں تعاون کی گنجائش ہے۔
اس موقع پر بیلاروس کے صدر ایگزینڈر لوکا شینکو نے پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیلاروس مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے لہذا دونوں ممالک کو دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) صوبا ئی وزیر تعلیم و خوا ندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ سندھ کے دیہی علا قو ں کے بچوں کے لئےرو شن مستقبل اور بہترین موا قع مو جو د ہیں اگران کو بہتر ما حو ل میں اعلیٰ تعلیم دی جا ئے ۔
یہ با ت انہو ں نے ڈاکٹر اے کیو خا ن اسکو ل سسٹم ابرا ہیم کیمپس کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر ڈاکٹراے کیو خا ن کے ڈائریکٹر نا صر اقبا ل اور سندھ ایجو کیشن فاؤنڈیشن کی ایم ڈی نا ہید شا ہ درانی بھی مو جو د تھیں ۔
ڈائریکٹر ناصر اقبا ل نے سندھ ایجو کیشن فا ؤ نڈیشن کے طا لب علمو ں کو اسلا م آبا د ابرا ہیم کیمپس میں اعلیٰ تعلیم حا صل کر نے کی پیشکش کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ کے دیہی علا قو ں کے 200طا لب علمو ں کو یہ سہو لت فرا ہم کی جا سکتی ہے ۔
صوبا ئی وزیر تعلیم نے پیشکش کو خو ش آمدید کر تے ہو ئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کے لئے یہ با ت بڑ ے اعزازکی بات ہے کہ سندھ کے غریب علا قو ں کے 200بچے اسلا م آبا د کے بہتر ما حول میں اعلیٰ تعلیم حا صل کر سکیں گے اور جلد ہی اس سلسلے میں حکومت سندھ اور ڈائریکٹر اے کیو خا ن اسکو ل سسٹم کے ما بین ایک یا دا شت پر دستخط کئے جا ئیں گے ۔
صوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم شا ندا رعما رتیں مشہو ر نجی تعلیمی ادا رو ں کو دینے کے لئے تیا ر رہیں تا کہ پسما ندہ علا قو ں کے بچے انتہا ئی کم فیسوں پراعلیٰ تعلیم حا صل کر سکیں ۔صوبا ئی وزیر تعلیم کو بتا یا گیا کہ طا لب علمو ں کو منتخب کر نے کے لئے انگریزی ،ریا ضی ،سا ئنس اور اردو کا ٹیسٹ لیا جا ئے گا ۔پہلے مر حلے میں سندھ کے 200طا لب علم اعلیٰ تعلیم حا صل کر سکیں گے جبکہ مر حلہ وا ر ان کی تعدا د میں اضا فہ کیا جا ئے گا ۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں مستقل ناظم امتحانات اور سیکرٹری نہ ہونے کے باعث نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ بورڈ کے معاملات بھی شدید متاثر ہیں۔
گزشتہ روز چارج سنبھالنے والے پروفیسر سعید الدین کا تعلیمی بورڈ کا تجربہ بھی نہیں ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے چیئرمین کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں فائلیں چیئرمین کی دستخطوں کی منتظر ہیں جب کہ سرٹیفیکٹس اور مارکس شیٹ کے حصول کا کام بھی سست روی کا شکار ہے۔
جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس کے علاوہ میٹرک کے ضمنی امتحانات کے حوالے سے بھی بورڈ کوئی تیاری نہیں کرپایا ہے جس کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناکام ہونےوالے ہزاروں امیدواروں کا سال ضائع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات نعمان احسن کی مدت چند ماہ قبل پوری ہوگئی تھی جب کہ بورڈ کی سکریٹری حور مظہر کو عہدے سے ھٹادیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ دونوں اہم ترین عہدے خالی ہیں اور ان پر قائم مقام افسران تعینات ہیں۔
گزشتہ دو روز سے بورڈ کے چیرمین کے کمرے میں مبارکباد دینے والے افراد کا ہجوم ہے، اور وہ مصروف ہیں جس پر ان کے موبائل پر فون کیا اور ایس ایم ایس کیا لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم)اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے،تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے ،والدین کے بعد انسان کی شخصیت سازی میں سب سے بڑا کردار استاد کا ہوتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا بنیادی مقصد اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آج استاد کا احترام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم میں پیچھے رہنے والی قوموں کا مستقبل محفوظ نہیں ہوسکتا،آنے والے دور کی جنگیں توپوں اور ٹینکوں سے نہیں افکار اور ایجادات کے ذریعے لڑی جائیں گی۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم) تین سائنس دانوں نے مادے کی غیرمعمولی حالتوں پر کام کرکے طبیعات کا نوبل انعام مشترکہ طور پر اپنے نام کر لیا۔ طب میں جاپانی محقق یوشینوری اوسومی انسانی خلیاتی نظام پر کام کرکے نوبل انعام کے حق دار قرار پائے ہیں ۔
طبیعات میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں میں برطانوی نژاد ڈیوڈ تھولیس، ڈنکن ہالڈین اور مائیکل کوسٹر لیٹز شامل ہیں، مادے کی غیرعمومی حالتوں مثلاً سپر کنڈکٹرز سے متعلق تحقیق پر تینوں سائنسدانوں کو انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔
نولاکھ تیس ہزار ڈالر کی انعامی رقم آدھی ڈیوڈ تھولیس کو باقی آدھی رقم ڈنکن ہلڈین اور مائیکل کوسٹر لٹیز میں برابر تقسیم کی جائیگی، گذشتہ روز طب کا نوبیل انعام جاپانی محقق یوشینوری اوسُومی کو دینے کا اعلان کیا گیا، یوشینوری نے خلیات میں موجود جسم کو تندرست رکھنے والے نظام پر تحقیق کی ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ نے نو دن سے جاری کلاسوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ پشاور ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا تھا۔
اجلاس کی صدارت ڈاکٹر جمیل چترالی نے کی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات اور ملحقہ کالجز میں کلاسز بدھ سے معمول کے مطابق ہوں گی۔
پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبات کے حق میں گزشتہ پیر سے کلاسزکا بائیکاٹ شروع کیا تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) امریکا میں متعین پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت دے دیئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں متعین پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن سے ملاقات کی جس میں رچرڈ اولسن کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے، ثبوتوں اورڈوزیئرمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات شامل ہے۔
رچرڈ اولسن سے ملاقات کے دوران جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں سے اقوام متحدہ کا وعدہ ہے لہذا بھارت اس سے انکار نہیں کر سکتا۔عالمی برادری اور امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، امریکا عالمی انسانی حقوق اور امدادی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دلوائے اور بھارت پر کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی بند کرنے پر زور دے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
ایمزٹی وی(کوئٹہ)سپریم کورٹ میں سانحہ سول اسپتال سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔کیس کی سماعت کے حوالے سے چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اور ایم ایس سول اسپتال نے سانحہ سے متعلق رپورٹس پیش کیں تو عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ وہ انکوائری رپورٹ پڑھ کر سنائیں، رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ ایم ایس نے تعاون نہیں کیا،رپورٹ کے بعد ایم ایس ابھی تک معطل کیوں نہیں ہوا،وہ جرم کا مرتکب ہوا ہے۔اسے فوری معطل کرنا چائیے تھا، ایم ایس کو آپ ہٹا رہے ہیں،یا ہم نکالیں؟۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ سول اسپتال کے سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ تک نہیں تھا،ڈاکٹرز کی لسٹ مانگی تھی، ایم ایس نے اپنے پاس کیوں رکھی ہوئی تھی.
اسپتال میں ٹراما سینٹر کے حوالے سے عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وہ خود ٹراماسینٹر دیکھ کر آئے ہیں، وہاں سوئی تک نہیں،الٹرا ساونڈ روم میں 6 کمپیوٹرز تھے،انتظار گاہ میں کرسیاں ہی نہیں تھیں، اس طرح دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ ماہ کی 20 تاریخ کر ٹراما سینٹر کی فعالی کا حکم دیا تھا،ابھی تک کیوں غیر فعال ہے۔
ایک موقع پر عدالت نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ سیکرٹری صحت کیڈرکی پوسٹ ہے تو نان کیڈر کو کیوں لگایاگیا، جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہم نوٹیفکیشن کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجواتے ہیں، اس پر عدالت کے ریمارکس تھے کہ کیوں نہ ہم آپ کو توہین عدالت کا نوٹس بھجوائیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب ٹراماسینٹر میں سامان ہی تیار نہیں تھا تو افتتاح کی کیا ضرورت تھی۔عدالت کے ریمارکس تھے کہ ٹراما سینٹرتب تک فعال نہیں ہوسکتا جب تک سارا سامان مکمل نہیں ہوتا،جس پر سیکرٹری صحت نےٹراماسنٹرکی مکمل بحال نہ ہونے کے باوجود افتتاح کئے جانے پر معذرت کرلی۔عدالت کے ریمارکس تھے کہ آپ کے پاس صرف ایک میڈیکل سیل ہے جو محض دکھاوا ہے.
عدالت نے یہ استفسار بھی کیا کہ چیف سیکرٹری اور پولیس کی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنراور ضلعی انتظامیہ کاذکرنہیں،ان کاکیاکردارہے،ڈی سی کہاں تھے۔ کون ہیں اور اس وقت وہ کہاں ہیں؟، ڈی سی،سیکرٹری صحت،کمشنر بتائیں کہ انہوں نے اتنے اشتہارات کیوں لگوائے؟اس دوران عدالت کی طلبی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے،سماعت کے دوران آئی جی پولیس کی درخواست پر واقعہ کی تفتیش سے متعلق آن کیمرہ بریفنگ کی اجازت دے دی۔