Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم ہم سے اورمعاشرے سے تمام برائیوں کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کی توقع کرتی ہے اور ہم کسی بھی صورت قومی توقعات پرپورا اتریں گے۔
اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے جائزے کے لیے اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام اسٹیک ہولڈرزکے وسیع تراتفاق رائے سے بنایا گیا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرعزمہے، وفاق نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے لئے صوبوں سے مکمل تعاون کرے گا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں نے بےمثال قربانیاں دی ہیں، ملک بھر میں سیکیورٹی اداروں کی موثرکارروائیوں سےامن قائم ہوا، قوم ہم سے معاشرے سے تمام برائیوں کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کی توقع کرتی ہے، ہم کسی بھی صورت میں قومی توقعات پرپورا اتریں گے. حالات جیسے بھی ہوں ہم انتہاپسندی کے خلاف ناکام نہیں ہوں گے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے تین لاکھ سے زائدغلط شناختی کارڈوالوں یاجعلی افرادکووظائف جاری کردیے گئے،بیت المال نے آڈٹ حکام کے فیگرزکوچیلنج کردیاجس پرکمیٹی نے دوبارہ آڈٹ کاحکم دیدیاہے۔
پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینرکمیٹی سردارعاشق گوپانگ کی صدارت میں منعقدہوا۔ اجلاس میں کابینہ ڈویژن ،ٹیلی کمیونیکشن سیکٹرکے مالی سال 2009-10 کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیاکہ بیت المال کے غلط شناختی کارڈ پروظیفے جاری کیے جاتے رہے،جنہیں وظائف دیے گئے ان کے شناختی کارڈ نمبرتک غلط تھے جبکہ تیرہ کروڑ روپے کی ادایئگیاں جعلی اکاؤنٹس پرکی گئیں،43 ہزار لوگوں کے ڈبل اکاؤنٹس ہیں ،جس پر عاشق گوپانگ نے کہاکہ بغیرعقل کے نقل ماری گئی ۔ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں،ریکارڈ کے مطابق ادائیگیاں درست کی گئیں ۔پی ٹی ڈی سی بورڈزکی 6 لاکھ ماہانہ بلڈنگ کرایے پرلینے کے معاملے پربھی کمیٹی نے برہمی کا اظہارکیا۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2008-09 میں گریڈ 19 کے افسران کوقواعدکی خلاف ورزی کرتے ہوئے50 لاکھ روپے سے زائدکااعزازیہ دیدیاگیا۔جس پرپی ٹی اے کے حکام نے کہا کہ اعزازیہ قواعد کے تحت دیا گیا ہے، معاملہ مین پی اے سی کوریفرکردیاگیا۔ آڈٹ حکام نے کہاکہ موبائل اورٹیلی کام آپریٹرزسے 11 کروڑ روپے ریکورنہیں کیے گئے ہیں جس پرپی ٹی اے حکام نے کہاکہ 47 فیصدریکوری ہوگئی ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی) گزشتہ روزوزیراعلیٰ ہاؤس میں شیعہ علماء کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام بالخصوص یکم محرم سے 10محرم الحرام تک امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا انہوں نے مختلف مکتب فکر کے علماء کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کئے ہیں تاکہ مذہبی اسکالرز اور حکومت کی باہمی مشاورت سے تیار کیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
اجلاس میں ڈاکٹر قیوم سومرو ، آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جیز، ڈاکٹر ثناء اﷲ ، سیکریٹری داخلہ ریاض سومرو ،علامہ عباس کمیلی ، علامہ علی اکبر نقوی ، علامہ مقصود ڈومکی ، شبر رضا، جعفر ترابی ودیگر نے شرکت کی۔ علماء حضرات نے چند مسائل کی نشاندہی کی جن میں طویل لوڈ شیڈنگ ، سڑکوں کی خستہ حالت ، پانی کی کمی، اور ابلتے ہوئے گٹر ، نئے جلوسوں کے لئے این او سیز اور انکے چند علماء اور ذاکرین کے فورتھ شیڈول سے نام نکالنا شامل تھے ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور مجالس والے علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور گٹر سسٹم کی مرمت کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس محرم الحرام کے دوران نئے ماتمی جلوسوں کے لئے اجازت نہیں دی جاسکتی مگر اگلے محرم الحرام سے انہیں شامل کر لیا جائیگا ۔ مجالس اور جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لہذا نئے جلوسوں کو محرم الحرام کے دوران نہیں لیا جاسکتا، اگلے محرم الحرام میں اپنے سیکیورٹی پلان میں انہیں ایڈجسٹ کرینگے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق کہا کہ ٹیپ ریکارڈر پر ریکارڈ کی گئی تقریروں کو چلانے کی اجازت نہیں ہے لہذا اس سے گریز کیا جائے۔
ایمزٹی وی(کراچی) میئر كراچی وسیم اختر نے كہا ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں قید كركے شہر كے عوام كو سزا دی جارہی ہے اورایسا كركے چند لوگوں كوتسكین مل رہی ہوگی لہٰذا عوام كے وسیع ترمفاد میں ضمانت پررہا كیا جائے۔
انسداد دہشت گردی كی عدالت میں میئر كراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے غیر رسمی بات كرتے ہوئے كہا كہ ملك میں انسداد دہشت گردی كی دفعات كا غلط استعمال كیا جا رہا ہے،
دہشت گردی ایكٹ كے غلط استعمال سے بہت سے لوگ اس زیادتی كو بھگت رہے ہیں، ہزاروں كی تعداد میں ایسے لوگ ہیں جن پردہشت گردی ایكٹ لاگو نہیں ہوتا لیكن جیل میں سڑرہے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیكورٹ اورججز سے درخواست ہے كہ دہشت گردی ایكٹ كا غیرضروری استعمال روكیں۔
وسیم اختر كا كہنا تھا كہ بلدیاتی الیكشن كرانے میں 9 ماہ لگے اور گزشتہ 71 دنوں سے انہیں بلاوجہ بند ركھا ہوا ہے، وہ 10 سال پرانے جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہیں، میئر كراچی كو اس كے پہلے اجلاس میں جانے نہیں دیا گیا، وہ سمجھتے ہیں كہ ایسا كركے كراچی كی عوام كو سزا دی جارہی ہے، انہوں نے اگركوئی گناہ كیا گیا تھا تو جب وہ ركن قومی اسمبلی یا دیگر عہدوں پر تھے اس وقت كارروائی كیوں نہیں كی گئی،عوام كے وسیع ترمفاد میں میرٹ پرضمانت پررہا كیا جائے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)نسٹ اسلام آباد کیمپس میں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ تقریب کی صدارت انجینئر جاوید سلیم قریشی چیئر مین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کی۔
تقریب میں 22 گریجویٹس کو شاندار کارکردگی کی بناء پر سونے اور چاندی کے تمغے بھی د ئیے گئے جبکہ بہترین اساتذہ میں سر ٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے
ایمزٹی وی (اسلام آباد)چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
میڈیا رپورٹس میں وزارت خارجہ میں سینئر حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ایک سینئرعہدیدار کا کہنا ہے کہ چین امن کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے تاہم اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو چین پاکستان کا ساتھ دے گا ۔ انھوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ماضی کی جنگوں کی طرح ہمیں سپورٹ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کہہ چکے ہیں کہ جہاں تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا تعلق ہے تو چینی سائیڈ طرفین سے مسلسل رابطوں میں ہے اور امید ہے کہ دونوں ملک امن وامان کے لیے مل جل کر کام کریں گے دریں اثناء گزشتہ روز چین نے اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی اپیل بھی ویٹو کر دی تھی۔
ایمز ٹی وی( تعلیم ) یو نائیٹڈ ٹیچرز فورم کے سرپرست اعلیٰ رانا رفیق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ5اکتوبر کو اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی اساتذہ کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹیچرز ڈے کے مو قع پر محض سلام ٹیچر کہنا کافی نہیں ہے بلکہ عملی طور پر بھی کچھ اقدامات ضروری ہیں ۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ20فیصد سیکرٹریٹ الاﺅنس جو تمام وفاقی و ملازمین کو دیا جارہا ہے اور دیگر اساتذہ کو اس سے محروم رکھا جا رہا ہے وہ الاﺅنس دیا جائے، ٹیچنگ الاﺅنس میں خاطر خواہ اظافہ کیا جائے، اساتذہ کی ترقیوں کے معاملات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
ایمزٹی وی ( تعلیم) پشاور یونیورسٹی کی چار سٹر کیں کار پارکنگ میں تبدیل ہو گئیں جبکہ یونیورسٹی کے رابطہ سٹرکوں پر متعدد اسٹیڈیم قائم ہیں مگر پرسان حال کوئی نہیں یونیورسٹی کیمپس میں انجینئرنگ یو نیورسٹی چوک تا پوسٹ مال چوک، وائس چانسلر چوک تا بینظیر گرلزہاسٹل، آئی ایم ایس روڈ اور لاءکالج چوک سے شعبہ امتحانات کے گیٹ تک کار پارکنگ میں تبدیل ہو گئی ۔ جس کے باعث ٹریفک کا مسئلہ آئے روز گھمبیر ہوتا جارہا ہے اسی طرح اندرونی رابطہ پارکنگ سٹرکوں پرپک اینڈ ڈراپ سمیت دوسری پرائیوٹ گاڑیوں نے قبضہ جمالیا ہے
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے 27 اکتوبرکو برسلز میں ملین مارچ کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برسلز میں ملین مارچ اسلئے بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی سرکار کا جنگی جنون بڑھ گیا ہے ،برسلز ملین مارچ کی قیادت میں خود کرونگا اورلندن، نیویارک اور دنیا کے دیگرممالک میں بھی ملین مارچز کئے جائیں گے ،ملین مارچز کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو اس کے لئے تیار کیا جائے کہ ایک دن دونوں اطراف کے کشمیری عوام لائن آف کنٹرول کو دیوار برلن کی طرح روند ڈالیں گے ،اس روز کشمیر کے دونوں اطراف ملین مارچ ہو نا چاہئے ،مودی کو جنگی جنون ہے ،اسے بتا نا چاہتے ہیں اس نے لائن آف کنٹرول پر کوئی جارحیت کی تو آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2018 ء میں پاکستان کے انتخابات کے ساتھ آزاد کشمیر میں بھی انتخابات ہونے چاہئیں
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) ایل او سی پر لیپہ اور باغ کے علاقہ جگلڑی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے کشمیری ڈرنے والے نہیں،ایل او سی پر آباد لوگ مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند وں کی طرح جذبہ جہاد سے سرشار ہیں ، ان کے حوصلے بلند ہیں ،بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ،وہ لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی جر ات نہیں کرسکتا ،اگرکسی نے لائن آف کنٹرول کراس کی تو زندہ نہیں جائیگا ،
ذرائع کے مطابق لیپہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمران جان لیں کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کیا جاسکتا، آزادکشمیرپاکستان کا دفاعی حصار ہے ،یہاں کابچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے ،بھارت نے اب کوئی جارحیت کی توآزادکشمیرکو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے ،انہوں نے چکوٹھی ،نوسیری میں امن کمیٹیوں اور ایل او سی پر آباد سویلینز سے ملاقاتیں کی ہیں اور وہ بہت جلد برنالہ ،سماہنی ،باغ ، راولاکوٹ کے ایل او سی پر واقع علاقوں کا دورہ کریں گے۔
بعدازاں باغ میں جگلڑی کے مقام پر عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انتخابات میں جس انتخابی منشور کا اعلان کیاتھا اس کو100فیصد عملی جامہ پہنائیں گے ،آزاد کشمیر سے استحصالی کلچر کاخاتمہ کرینگے ،ماضی میں ہونیوالی ناانصافیوں اور محرومیوں کا ازالہ کیاجائیگا،اس مواقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ، سیکرٹری سیاحت ظہور الحسن گیلانی،کمشنر مظفرآباد محمد طیب ، ڈی آئی جی راشد نعیم ، ڈپٹی کمشنر حمید کیانی، ایس ایس پی چودھری مشتاق اوروزیر جنگلات سردار میراکبر ،سردار طاہر اقبال خان ،سردارمشتاق نیئر اور دیگر بھی موجود تھے ۔