بدھ, 27 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(کراچی)جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کرگئے ۔

علامہ شاہ تراب الحق کافی عرصے سے علیل تھے،آپ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،ان کا انتقال نجی اسپتال میں ہوا ہے۔

آپ قیام پاکستان سے ایک سال قبل 1946ء میں ماہ رمضان کی 27 تاریخ کو ہندوستان کی اس وقت کی ایک ریاست حیدرآباد دکن کے ایک شہر ناندھیڑ کے مضافات میں موضع کلمبر میں پیدا ہوئے۔
تقسیم ہند، سقوط حیدرآباد دکن کے بعد 1951ء میں ہندوستان سے ہجرت فرما کر پاکستان تشریف لائے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) صوبہ کی کوئی پرائیویٹ یونیورسٹی کسی کالج یااسٹڈی سینٹرکورجسٹرڈ کرنیکی اہل نہیں،ضروری ہوا توقانون میں ترمیم کی جائیگی ۔ایچ ای سی پنجاب،سرگودھا یونیورسٹی نے اپنے 4 ذیلی اداروں میں داخلے روک دئیے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے نجی یونیورسٹیوں کے ساتھ کالجوں کے الحاق پرپابندی عائد کرتے ہوئے والدین ،طلبہ کوداخلوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں والدین اورطلبا کو شکایات سیل میں شکایت درج کرانے کا بھی کہاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے والدین اور طلبا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ میں مختلف نجی یونیورسٹیوں سے رجسٹریشن اور الحاق کرکے داخلے کرنے والے کالجوں سے محتاط رہیں اور اس بات کی تصدیق ضرور کرلیں کہ کیا موجودہ کالج جس میں داخلہ لیا جارہا ہے کہیں وہ کسی نجی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ تو نہیں ہے ۔

ایچ ای سی نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد کسی نجی یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالج داخلہ کرنے کا مجازنہیں ہوگا اور اس ضمن میں اگر قانون میں کسی قسم کی ترمیم کرنا پڑی تو کی جائے گی۔ ایچ ای سی نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب کی کوئی پرائیویٹ یونیورسٹی اس قابل نہیں ہے کہ وہ کسی کالج یا سٹڈی سینٹر کو رجسٹرڈ کرے ، لہذا والدین اورطلبا کو کہا گیا ہے کہ اگر کوئی یونیورسٹی ایسا اقدام کرے گی تو شکایت کی صورت میں ان کے ذیلی تعلیمی اداروں پر چھاپے مارے جائیں گے ۔

دریں اثنا یونیورسٹی آف سرگودھا نے خود ہی اپنے چار کیمپسز میں طلبا کو داخلہ لینے سے منع کردیا ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کیمپسز یونیورسٹی کی اجازت کے بغیر داخلے کررہے ہیں لہذا والدین اور طلبا لائلپور کیمپس فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین کیمپس،ویمن کیمپس فیصل آباد اور گوجرانوالہ کیمپس یونیورسٹی آف سرگودھا میں داخلہ لینے سے اجتناب کریں

 
 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن کوارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرنے کے 3 بعد تک 442 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ 15اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل ہوجائیگی۔
وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ رضاربانی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مولانافضل الرحمن، شاہ محمود قریشی، راجہ ظفرا لحق سمیت720اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروادی ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو 1174ارکان میں سے442ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پر اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کے نام میڈیا پرجاری کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جسکی وجہ سے 30 ستمبرکو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالوں کے نام جاری کرنےکے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ میڈیا کو اس حوالے سے

مزید معلومات نہیں دے پا رہا اوراس حوالے سے ابھی تک الیکشن کمیشن یہ بھی فیصلہ نہیں کرسکاکہ اثاثوں کی تفصیلا ت جمع کرانیوالے ارکان کے نام میڈیا کوجاری کیے جائیں یا نہیں۔
15 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائیگی جو اثاثوں کی تفصیلا ت کمیشن کوجمع کرانے تک معطل رہے گی۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سات ہزار طالبات کیلئے صرف51 ٹیچرز ہیں اساتذہ کی ریٹا ئر منٹ کے بعد چار شعبہ جات بند کر دیئے گئے جن میں جنر ل ہسٹری ، نفسیات، اسلامک ہسٹری اور سوشل ورک شامل ہیں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کی جگہ نئے لیکچرار ز کی تقرریاں نہ ہو سکیں

مطالعہ پاکستان کے لئے گریڈ انیس کی نجمہ بانو انٹر سے لیکر پوسٹ گریجویشن تک کی طا لبات کو اکیلے ہی پڑھاتی ہیں پچیس مضامین پڑھانے کیلئے اساتذہ کی تعداد51ہے کراچی کا واحد سرکاری کالج جہاں اسلامک اسٹڈیز اور سیاسیات میں ایم اے کی تدریس فراہم کی جاتی ہے۔

کالج میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد عارضی بنیاد پر اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی جاتی ہے تاہم کم تنخواہ ملنے پر کنٹریکٹ بنیادوں پر ریٹائر پروفیسر پڑھانے کیلئے تیار نہیں۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اسکولوں میں ٹیچرزکی کمی کو پورا کیا جائیگا۔ضلع شرقی میں 60 اسکول ضلعی بلدیات کے پاس ہیں آپ کویقین دلاتا ہوں کہ4 سالہ چئیرمین شپ کے دور میں کم از کم 15 اسکولوں کو ماڈل اسکول بناوں گا۔

بلدیہ شرقی محکمہ تعلیم کے حوالے سے اساتذہ کے قومی دن کے موقع پر کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں خصوصی پروگرام کاانعقاد کیاگیا، جس میں ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انورکے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ان ماڈل اسکولوں کا موازنہ کسی بھی پرائیوٹ اسکول سے کیاجاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

اس موقع پر وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرئوف خان نے بھی خطاب کیا، ڈپٹی مئیرارشدوہرہ، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ،وائس چئیر مین عبدالروف خان ، سابق ڈائریکٹر ایجو کیشن بلال منظر سمیت دیگر افسران کواعزازی شیلڈ پیش کرنے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع شرقی کے اساتذہ کو بھی شیلڈ پیش کی گئیں۔

تقریب میں بلد یہ شرقی کے افسران سمیت ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ز جمشیدو گلشن اقبال زون عامر چوہان، ارشدالرحمن و اساتذہ کی بڑی تعدادموجود تھی۔


ایمزٹی وی(رسالپور) پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کوئی مقابل نہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے، مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو سرزمین سے جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردار مسخ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی جس کا عالمی برادری نوٹس لے۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گریجویٹ کیڈٹس کو برانچ بیجز لگائے اور گریجویٹ کیڈٹس کو برانچ بیجز لگائے اور اعزازات تقسیم کیے۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد نعمت اللہ نے حاصل کی، بیسٹ فلائنگ کی چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی بھی محمد نعمت اللہ نے حاصل کی، کالج آف ایرو ناٹیکل انجینئرنگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ وہاج امجد نے حاصل کی، کالج آف فلائنگ ٹریننگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ رضا علی لے اڑے جب کہ پہلے لاجسٹک کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ جواد رضا رضوی کوملی۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول اور بی اے لاء سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی آنرز کے امتحانات میں 32 طلبہ شریک ہوئے،15 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 17طلبہ ناکام قرارپائے۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق بی اے، بی کام اور مدارس (پرائیویٹ)کے رجسٹریشن فارم 4اکتوبر سے17اکتوبر2016تک فرسٹ وومن بینک یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال اورعسکری بینک بوہرا پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

تمام امیدواروں کا امتحانی مرکز کراچی اور اسلام آباد کیمپس میں بنایا جائے گا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے سال اول،سال دوم(پرائیویٹ) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ4اکتوبر سے6اکتوبر2016تک توسیع کردی گئی ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) حیدرآباد جامعہ سندھ جام شورو میں بیچلرز‘ ماسٹرز‘ ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز 2017ءکے تحت صبح و شام کی شفٹوں میں داخلے شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماسٹرز‘ ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلہ کے لیے پراسپیکٹس‘ فولڈر‘ یوزر نیم اور پاس ورڈ پر مشتمل فارم حاصل کرکے 21 اکتوبر 2016ءتک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ بیچلرز ڈگری پروگرام 2017ءمیں داخلہ کے لیے 4 نومبر 2016ءتک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی( تعلیم )آج ملک بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے،اساتذہ طلبا کے مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی عدم دلچسپی قوم کے ان معماروں کی تعلیم پر منفی اثر ڈال رہی ہے، جس پر محکمہ تعلیم کو بھی تشویش ہے۔ سندھ کے اساتذہ طلبا پر بھاری پڑرہے ہیں، صوبے کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار گرتا جارہا ہے ۔
نجی ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کے دوسرے طلبا کے مقابلے میں سندھ کے پانچویں جماعت کے55 فیصد طلبا اردو کی کتاب نہیں پڑھ سکتے،76 فیصد طلباانگریزی پڑھنا نہیں جانتے جبکہ 65 فیصد آسان حساب کے سوالات حل نہیں کرسکتے۔ رپورٹ کے مطابق 10 فیصد اساتذہ اسکول میں روز غیر حاضر ہوتے ہیں

 

۔سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ریفارم سپورٹ یونٹ کے چیف پروگرام آفسر فیصل اوکیلی کا کہنا ہے کہ نئے اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پرانے اساتذہ کی پروموشنز کو اسسمنٹ ٹیسٹ سے مشروط کرنے پر غور ہورہا ہے۔ سندھ کے تعلیمی بجٹ کا 70 فیصد حصہ اساتذہ کی تنخواہوں پر خرچ ہوتا ہے تو اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ و ہ معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے کوشش کریں