Reporter SS
ایمز ٹی وی (تعلیم) کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے 100طلبہ میں وزیراعظم فیس واپسی اسکیم کے تحت چیک تقسیم کئے گئے، مخدوم عدیل الرحمٰن، چیف کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام اور مسٹر وسیم ہاشمی سید ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے مشیر نے اسلام آباد کے پی ایچ ڈی کے طلبہ میں چیک تقسیم کئے، تقریب میں ڈاکٹر اظہار حسین رجسٹرار، سی آئی آئی ٹی اور پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، انچارج سی آئی آئی ٹی کیمپس اسلام آباد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
ایمزٹی وی(مظفرآباد) بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صبح 4 بجے ایل او سی پرباغ سر اور بھمبھر سیکٹر کے خنجار اور بروح کےعلاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلسہ شروع کیا گیا جو صبح 6 بجے تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
بھارت نے سیز فاِئر کی خلاف ورزی کردی
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز سے مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پہلے بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی افواج کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)ضلع میونسپل، میٹرو پولیٹن کارپوریشن مخصوص نشتوں پر انتخابات 8 نومبر کو ہونگے،الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی مخصوص نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع میونسپل، میٹرو پولیٹن کارپوریشن مخصوص نشتوں پر انتخابات 8 نومبر کو ہونگے،الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی مخصوص نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے،امیدواروں کی حتمی فہرست 25 اکتوبر کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلے 22 اکتوبر کو ہوں گے، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 20 اکتوبر تک دائر ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اور 18 اکتوبر کو ہو گی، امیدوار کاغذات نامزدگی 14 اور 15 اکتوبر کو جمع کروا سکیں گے، یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 12 نومبر کو ہوں گے، میونسپل کمیٹیز مخصوص نشستوں پر انتخابات 10 نومبر کو ہوں گے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، وزیراعظم سے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے ،ہندو قوم پرستوں کے رد عمل سے بھارت کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر متحد ہو کر بھارت کو جواب نہیں دیا تو ہماری پوزیشن کمزور ہوگی،جارحیت کے باعث بھارت اخلاقی جواز کھوچکا ہے ،سی پیک حقیقت ہے ،اس کا وژن سابق صدر زرداری نے دیا تھا ،صرف اور صرف کشمیر کے ایشو پر حکومت کا ساتھ دیا ہے،قومی یکجہتی ہوتی تو سی پیک جیسا منصوبہ متنازع نہ ہوتا ،تمام معاملات کے حل کا پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے،وزیراعظم نواز شریف نے خود کہا ہے کہ احتساب ہونا چاہیے،میں نہیں سمجھتا کہ حکومت احتساب بل میں رکاوٹ ڈالے گی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت اچھے نکات اٹھائے ہیں،ان کا نوجوانوں کو متحرک کرنا قابل ستائش ہے لیکن جب وہ سولو فلائٹ کرتے ہیں تو دیگر پارٹیوں کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کامیاب اسٹریٹجک سیاست کرتی ہے ،پیپلز پارٹی بالکل احتجاج کرے گی اور اس کا حجم بھی بڑا ہوگا ، کبھی بھی جمہوریت کے خلاف کسی چیز میں شامل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتی،اچھے ، برے طالبان میں فرق نہیں کرتے ،دنیا کو بتانا ہے ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وزیرا عظم نےخود کہا ہے کہ احتساب ہو اور وزیر اعظم سے شروع ہو، وزیر اعظم نواز شریف سے ذاتی اختلافات نہیں،بلاول بھٹونواز شریف جسے چاہیں دوست بنائیں،ان کا ذاتی معاملہ ہے،امن ذاتی سطح پر نہیں ریاستوں کے درمیان قائم ہوتاہے
ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)صوبائی وزیر اقبال حسن نے کہا ہے کہ تعلیم جیسے پیغمبرانہ پیشے کو بدنام کرنے والے عناصر کو چوراہوں پر لٹکایا جانا چاہیے ایسے لوگ شرعی اور قانونی لحاظ سے ناقابل معاف ہیں کرپٹ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہونی چاہئیں ایک دفعہ کرپٹ عناصر کو لٹکایا جائیگا تو ہمیشہ کیلئے نظام ٹھیک ہو جائیگا اور پورا گلگت بلتستان کرپشن سے بالکل پاک صاف ہو جائیگا کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا، ہمارا کام اداروں کو لانا تھا ہم نے ادارے لائے ہیں اب ان اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کریں ہم نیب اور ایف آئی اے کی کارروائی میں کبھی رکاوٹ نہیں بنیں گے کرپٹ عناصر حکومتی ہو یا غیرحکومتی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے اگر ہم نے کرپشن کے خلاف تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنی تھی تو تحقیقاتی اداروں کو ہی گلگت بلتستان میں نہ لاتے۔
بہت افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں محکمہ تعلیم کو تباہ و برباد کر دیا گیا اور نوکریاں لاکھوں روپے میں فروخت کی گئیں، ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم محکمہ تعلیم میں کرپشن ختم کریں گے اور نئے اضلاع کا قیام عمل میں لائیں گے ہم نے دونوں وعدے پورے کر دیئے ہیں ہم کرپشن کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے دیں گے کرپشن پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہم یہ بڑے دعوے کے ساتھ کہتے ہیں کہ اس وقت گلگت بلتستان میں ایک فیصد کرپشن نہیں ہو رہی ہے ہمارے اوپر لوگوں کے کام نہ ہونے کا الزام لگ سکتا ہے لیکن ایک پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو کرپشن سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر لیا ہے۔ انشاءاللہ اس محکمے میں بڑی تبدیلیاں لائیں گے اور قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائیگا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو کوئی حصہ نہیں مل رہا ہے آئینی پیچیدگیاں ہیں ان کو دور کر لیا جائیگا پھر ہمیں بھی ملک کے دوسرے حصوں کے برابر حصہ مل جائیگاانہوں نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی چاہتے ہیں کہ سکردو روڈ بنے کوئی رکن اسمبلی روڈ کی مخالفت نہیں کر رہا انشاءاللہ روڈ ہر صورت میں بنے گا عوام ہمیں مسائل کے حل کیلئے تھوڑا وقت دیں کیونکہ ہمارے مسائل بہت ہی پیچیدہ ہیں ان کے حل کیلئے وقت درکار ہے
ایمزٹی وی (تعلیم)آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے زیرِاہتمام تقسیم اسناد کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ افرادی قوت سے پاکستان کی مطلوبہ تعمیر وترقی ممکن ہے ،موجودہ دنیا میں اب صرف قدرتی وسائل ہی ترقی کا وسیلہ نہیں ہیں ،تعلیم اورنئی دریافتوں نے انسان کے جینے کااندازبدل دیاہے ، تعلیم افرادی قوت کے لئے سرمایہ کاری کی صورت ہے جس کے نتائج اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی صورت میں سامنے آتے ہیں،بین الاقوامی مرکزبرائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی افرادی قوت کی تربیت کے لئے سرگرم عمل ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے جبکہ اس مقصد کے حصول کے لئے سمر انٹرن شپ پروگرام ایک وسیلہ ہے جس کے تحت طالب علموں کوسائنسی تربیت دینااوراعلیٰ سائنسی مستقبل کی طرف متوجہ کرناہے -
تقریب سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ اورسابق وزیربرائے سائنس اورٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرعطاالرحمن،آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرمحمداقبال چوہدری، نجی بینک کے سربراہ عاطف باجوہ اورڈاکٹرپنجوانی سینٹربرائے مالیکیور میڈیسن اورڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کی سائنسدان اورسمر انٹرن شپ پروگرام کی منتظم ڈاکٹرعصمت سلیم نے خطاب کیا۔ پروفیسرعطا الرحمن نے کہا طالب علموں کو سیکھنے کے عمل سے عشق ہوناچاہیے ،یہ حکمت ودانائی بڑھانے کاسب سے معتبراورمستندوسیلہ ہے ،ایک داناشخص سیکھنے کاعمل کبھی ترک نہیں کرتا ہے ۔ ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل کاحامل ہونے کے باوجود مطلوبہ ترقی سے محروم ہے۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے جبکہ کشمیری اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارت سے آزادی چھین نہ لیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ باہمی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دنیا مصلحت کا شکار ہے اس لئے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں بلکہ جدو جہد آزادی ہے ، نہ کشمیریوں نے ہمت ہاری ہے اور نہ ہی پاکستان نے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام روزانہ ریفرنڈم کے ذریعے بھارتی قبضہ مسترد کرتے ہیں، سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر کے بھارت بہت بڑی حماقت کرے گا
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت نے گھبرا کر ایل او سی پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا شوشا گھڑالیکن ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہندوستان سے آزادی چھین نہ لیں، انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام اپنے دفاع سے غافل نہیں، بھارت تباہی ، جنگجو یا نہ محاذ آرائی اور کشیدگی کی راہ پر گامزن ہے ،ہم بھارت کی طرف سے کسی بھی تشدد اور جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے اور جارحیت کے مرتکب ملک کا آگے بڑھ کر ہاتھ روکے ، واشنگٹن ڈی سی میں ، میں نے امریکی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے جن لوگوں سے ملاقاتیں کیں ان پر میں نے زور دیا کہ امریکا صورتحال کو اپنے اسٹرٹیجک مفادات اور سلامتی کے عدسے سے نہ دیکھے اور بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری اور تباہی سے باز رکھا جائے ۔ اور جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل کے لئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم)اوپن یونیورسٹی نے 2سال میں" ریسرچ جنرلز" شائع کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا، ریسرچ جنرلز کے مقالہ جات زیادہ تر معاشرے کے سماجی و اقتصادی مسائل سے متعلق ہیں
ترجمان کے مطابق اب تک 7جنرلز شائع ہوچکے ہیں جبکہ دو شائع ہونے کے مرحلے میں ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم)جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس کامرس اینڈ سائنسز کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوئی۔چیئرمین الائیڈز ہاسپٹلز ڈاکٹر اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس کی عمومی اور پروفیشنل تعلیم کے میدان میں کامیابیوں کی رفتار دن بدن بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے چیف ایگزیکٹو راحت مسعود قدوسی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے ، ڈاکٹر اسلم نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے اپنی طرف سے کیش پرائزکا بھی اعلان کیا۔
چیف ایگزیکٹو جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس راحت مسعود قدوسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور اساتذہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ایمز ٹی وی ( کچلاک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر، سینیئر نائب صدر داﺅد خان اچکزئی، سابق صوبائی صدر خدایئداد نے نصیب اللہ جمال زئی ودیگر کے ہمراہ کچلاک میں این پی کے حاجی عبدالستار کاکڑ کی رہائش گاہ پر پریس کلب کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے سی پیک منصوبے پر اصل نقشہ کی بجائے اپنے مفاد پر تابع بنا کر کام شروع کر دیا ہے، یہاں کے عوام اور سیاسی قوتوں کو دھوکہ دیکر پرانے منصوبے پر نئی تختیاں نصب کی گئیں اور مو جودہ حکومت پارلیمانی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ8اگست پر اہم ذمہ داری عدلیہ کی بنتی ہے،کہ وہ بروقت سوموٹو نوٹس لیتے اور ناکامی کے تمام ملبہ کو ہسپتال اور عدم سہولیات پر نہ گرائی جائے
انہوں نہ کہا کہ افغان مہاجرین کے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ انہیں زبردستی نہ بھجوایا جائے آج بھی افغان ملت میں آگ لگی ہوئی ہے چالیس سال کے خونریزی کے بعد آج گلبدین حکمتیار افغان اور آیئن کو تسلیم کر گئے جو کہ خوش آئند ہے۔